نواز لیگ سے مذاکرات میں پیش رفت جاری ہے : فضل الرحمان

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے وفاقی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ خیبرپختونخواہ میں جے یو آئی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی غلطیوں کا اعتراف کرے، انتخابات منصفانہ نہیں ہوئے۔ ذرائع سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں ہماری ذیادہ ترجیح نہیں۔

انتخابات میں الیکشن کمیشن اپنی غلطیوں کا اعتراف کرے ، انتخابات منصفانہ نہیں ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جس کو جتنی نشستیں ملنا تھیں مل گئیں ، اتحادی جماعتوں کا آپس میں معاملات طے کرنا انکا اختیار ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہی بہتر ہے۔