NA239سے افشاں امان کی کامیابی پاکستان سنی لیگ کی ہی نہیں بلکہ یہ کیماڑی کی عوام کی بھی فتح ہو گی : مفتی مامون الرشید

کراچی(جی پی آئی)پاکستان سنی لیگ کے سربراہ مفتی مامون الرشید قادری نے کہاکہ پاکستان سنی لیگ کی حمایت یافتہ حلقہ NA239سے افشاں امان کی کامیابی نہ صرف یہ افشاں اما ن یا PSLکی کامیابی نہیں بلکہ یہ کیماڑی کی عوام کی کامیابی ہو گی کیوںکہ مورثی سیاست بہت طویل ہو گئی۔

اسکے نقصانات بھی عوام نے دیکھ لئے اب بھی اگر عوام نے ان ہی کو منتخب کیا تو گویا وہ اپنی بدبختی کو دعوت دیں گے کینکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے عوام کے لئے اپنے دروازے ہمیشہ بند کئے جنہوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی یہ خدمت انسانیت کے جذبے سے خالی و عاری رہے اب عوام ان کو ووٹ دیں جو کہ ہر وقت انکی مدد کے لئے حاضر ہو اس ہی لئے ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ موجودہ الیکشن میں افشاں امان کو ووٹ دے کہ کامیاب بنائیں۔