امیر علی پٹی والا، محمد اسلم خان اور عبدالحکیم بلوچ کا انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف برادریوں سے ملاقائیں

کراچی (جی پی آئی)محب وطن روشن پاکستان پارٹی چیئرمین ،حلقہ این اے 247کے امیدوار امیر علی پٹی والا،حلقہ این اے 240کے امیدوار محمد اسلم خان ،حلقہ این اے 250کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کچھی ، میمن و گجراتی برادریوں کے مختلف نمائندوں سے مشترکہ ملاقاتیں کیں او ر 11مئی کو کینگرو کے نشان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر آمادہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام برادریاں اپنے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہم خاموش امیدوارہیں مگر مخلصی اور دیانتداری ہمار ا شیوہ ہے حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے کسی قسم کے فالتو اخراجات کرنے کے بجائے ووٹر سے ڈور ٹو ڈور ملاقاتیں کریں گے اور ہم اپنے اخباری بیان کے ذریعے تمام برادریوں تک یہ پیغام پہنچاتے ہیں کہ ہمار ا انتخابی نشان کینگرو ہے اور اس نشان کو تمام برادریاں اپنے مسائل کا حل سمجھیں اور اس پر مہر لگاکر اپنا تحفظ پائیں۔

محمداسلم خان نے کہا کہ ووٹ ملک و قوم کی امانت ہے اچھے اور باکردار امیدوار وں کو ہر صورت کامیابی اسی صورت ملے گی جب ووٹر ز اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں گے ۔عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کا جذبہ لیکر انتخابی عمل کا حصہ بنے ہیں ہم کسی قسم کا کوئی جلسہ جلوس یا ریلی نکالے بغیر خاموشی کے ساتھ عوام کو اپنے جائز حق کے استعمال کی دعوت دیتے ہیں۔

وہ 11مئی کو ہر صورت گھروں سے نکلیںاور یہ ثابت کریں کہ وہ ملک و قوم کی اچھائی اور باکردار امیدواروں کو کامیاب دیکھنے کے خواہشمند ہیں ۔ امید واروں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی کچھی ، میمن ، گجراتی ، بوہری ، جوناگڑھ برادری اور اسماعیلی برادری سمیت تمام برادری اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانتے ہوئے ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔