فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 74 پیسے فی یونٹ اضافہ

Fuel Adjustment

Fuel Adjustment

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چوہتر پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا، اطلاق نومبر کے بلوں پر ہو گا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق اپریل کے مہینے میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم نومبر میں ادا کرنا پڑے گی۔

نیپرا نے اپریل دو ہزار تیرہ کے لئے بجلی کی پیداواری لاگت کی مد میں چوہتر پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی حکومت کی طرف منظوری کے بعد نیپرا نے اضافہ لاگو کر دیا ہے۔ اس اضافے کا اطلاق سو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا جبکہ اپریل میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو نومبر میں دوبارہ چوہتر پیسے فی یونٹ ادا کرنا پڑیں گے۔