آئندہ انتخابات جمہوریت و آئینی نظام کیلئے آخری موقع ہیں،جی کیو ایم

کراچی ( پ ر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار کا کہنا ہے کہ عدلیہ سمجھتی ہے ،ہمارے پر کاٹے جا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ سوچتی ہے کہ اسکی بالا دستی کو چیلنج کیا جا رہا ہے ، ایگزیکٹو سمجھتی ہے کہ اسکی اتھارٹی لٹ رہی ہے ، سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ الیکشن کے خلاف سازشوں کا جال مکمل ہو چکا۔ ماد ر وطن پر جان لٹانے والوں کو گلہ ہے کہ وہ تنقید کی توپوں کی زد میں ہیں۔

قلم کے مزدور بندوقوں کے دہانے پر لاش کاندھے پر دھرکر کام پر نکلتے ہیں۔ان حالات میں آئندہ انتخابات جمہوریت اور آئینی نظام کیلئے آخری مو قع ہیں۔ اس لئے اس میں سب کی با عزت و برابر شمولیت ضروری ہے۔ جو گفتگو کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے الیکشن کمیشن بھی اور ریاست پاکستان بھی دروازہ کھولیں۔ اسٹیٹ پلرز ایک دوسرے کا بوجھ بانٹیں ورنہ پلاسی کا میدان تو میتوں کے انبار بیچتا ہی ہے۔