شاہ زیب قتل کیس : پولیس نے مزید 2 ملزمان کو نامزد کر دیا

Shahzeb Murder Case

Shahzeb Murder Case

کراچی (جیوڈیسک) شاہ زیب قتل کیس میں پولیس نے مزید دو ملزمان کو نامزد کر دیا ، نامزد ملزمان میں شاہ رخ جتوئی کا بھائی نواب علی جتوئی اور ایک نجی ٹریول ایجنسی کا ملازم شامل ہے۔

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی نامزد ملزم شاہ رخ جتوئی کے ملک سے فرار میں معاونت کے الزام میں مزید دو افراد کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نامزد ملزمان میں نجی ٹریول ایجنسی کا ملازم خرم بھی شامل ہے جس سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کے بھائی نواب علی جتوئی کو بھی شاہ رخ کے فرار کی معاونت کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔