کراچی : پرتشدد واقعات میں اہلکار سمیت 12 افراد جاں بحق

Karachi Killings

Karachi Killings

کراچی (جیوڈیسک) دن بھر کے دوران کراچی کیمختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکارسمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کے علاقے احسن آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ مقولین کی شناخت عدنان، وقاض اور شاکر کے نام سے کی گئی۔ لواحقین کے مطابق مقتولین مزدوری کے لئے گھر سے نکلے تھے کہ ان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

صفورہ چورنگی کے قریب فائرنگ سے عاصم ہلاک ہو گیا۔ ماڑی پور میں نو جوان کی بوری بند لاش ملی۔ سہراب گوٹھ کے قریب عباس ٹاؤن سے دو افراد کی ہاتھ پاں بندھی لاشیں ملیں۔ مقتولیں کو اغوا کرنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا تاہم شناخت نہیں ہو سکی۔

بن قاسم کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے عمر جاں بحق ہو گیا مقتول کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ لانڈھی شیرپاؤ کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ذوالفقار شہید ہو گیا۔ مقتول قائد آباد تھانے میں تعینات تھا۔ کھارادر بانٹوا گلی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے جہاں عمران نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔