جی ایس ٹی بڑھنے سے سی این جی بھی مہنگی

CNG

CNG

اسلام آباد (جیوڈیسسک) جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا، پوٹھوہار اور بلوچستان میں سی این جی کی نئی قیمت 74 روپے 90 پیسے فی کلوہوگئی ہے۔ اوگرا کے نوٹی فی کیشن کے مطابق ریجن ون میں سی این جی کی قیمت 46 پیسے جبکہ ریجن ٹومیں 39 پیسے بڑھائی گئی ہے۔

اضافہ کے بعد خیبرپختونخوا، پوٹھوہار اور بلوچستان میں سی این جی 74 روپے 90 پیسی فی کلو ہو گئی ہے۔ ریجن ٹویعنی سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت 66 روپے 18 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔