گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل، سپلائی آج بحال ہو گی، سوئی ناردرن

Sui Northern

Sui Northern

لاہور (جیوڈیسک) ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید کا کہنا ہے کہ رحیم یار خاں میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی 36 انچ مین لائن کی مرمت مکمل ہو گئی ہے صبح 8 بجے گیس بحال کر دی جائے گی۔

لاہور میں عارف حمید نے کہا کہ مین گیس پائپ لائن کی بحالی سے پنجاب کے 80 فی صد گھریلو صارفین کی پریشانی ختم ہو جائے گی، باقی دو لائنوں کی مرمت میں مزید 2 روز لگ سکتے ہیں جس کے بعد صنعت کو بھی گیس دیں گے۔

عارف حمید کا کہنا تھا کہ لائنوں کے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلیے 2 الگ کمیٹیاں بنا دی ہیں جو 3,4روز میں رپورٹ پیش کر دیں گی۔

ایم ڈی سوئی گیس نے کہا کہ یہ واقعہ کھلی دہشت گردی ہے ، سیکورٹی اداروں کو ملزمان کا سراغ لازمی لگانا چاہیے۔