گیس منصوبہ ناقابل عمل ہونے کے بارے میں ایران کو آگاہ کرنیکا فیصلہ

Pak Iran Pipeline

Pak Iran Pipeline

اسلام آ باد (جیوڈیسک) پاکستان نے ایران کو باضابطہ طور پر آگاہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے خدشے کے پیش نظر گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان وفد اس ماہ کے آخر میں تہران جائیگا جو ایرانی حکام کو بتائے گا کہ پاک، ایران گیس منصوبہ ناقابل عمل ہے اس میں بڑی رکاوٹ امریکی پابندیوں کاخدشہ ہے، دفتر خارجہ نے ایران کو یہ پیغام پہنچانے کی اجازت دے دی ہے۔

چند روز قبل دفترخارجہ میں بین الوزارتی اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ پاکستان امریکی پابندیوں کے خدشے کے باعث مذکورہ منصوبے کیلیے فنڈز کا بندوبست کرنے میں ناکام رہا ہے۔