غزہ میں تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے عالمی ڈونرز کانفرنس کل ہو گی

Gaza

Gaza

قاہرہ (جیوڈیسک) فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے عالمی ڈونرز کانفرنس کل( اتوار کو) مصر اور ناروے کی مشترکہ میزبانی میں قاہرہ میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں 50 ممالک کے مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی، فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور ناروے کے وزیرخارجہ کانفرنس سے افتتاحی خطاب کریں گے۔

مصر کے ایک سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس بھی افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتے کوقاہرہ پہنچیں گے۔