سابق بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ کی موت زہر سے ہوئی: میڈیکل رپورٹ

Shashi Tharoor

Shashi Tharoor

نئی دہلی (جیوڈیسک) کانگریس کے رہنما اور سابق وزیرِ ششی تھرور کی اہلیہ کی موت کی وجہ جاننے کے لئے کی جانے والی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سنندا پشکرکی موت زہر کے باعث ہوئی۔

تین رکنی میڈیکل بورڈ نے ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکرکی رپورٹ جاری کی ہے دوسری طرف سنندا کے کیس کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس نے رپورٹ مسترد کر دی ہے۔