یورپی یونین کا افغانستان کیلئے امداد کا اعلان

European Union

European Union

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن ڈی سی میں یورپی کمشنر برائے ترقی Andris Piebalgs اور افغان صدر کے معیشت کے مشیر عمر زخیوال نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے ارکان کے ساتھ سالانہ میٹنگ کی جس میں افغانستان کے لیے ایک ارب چالیس کروڑ یوروز کی امداد کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یہ رقم ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

یورپی یونین کے کمشنر برائے ترقی کا کہنا تھا کہ معاہدہ یورپی یونین اور افغانستان کے درمیان طویل مدتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔