غزہ پر جارحیت کے دوران ستائیس اسرائیلی فوجی ہلاک

Israeli Soldiers

Israeli Soldiers

غزہ (جیوڈیسک) غزہ پر جارحیت کے دوران مزید دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ستائیس اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی جارحیت تیسرے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے۔ زمینی کارروائی پانچویں روز میں ہے۔ گزشتہ روزحماس سے دوبدو لڑائی میں نو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ اسرائیل نے مجموعی طور پر ستائیس فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کوہیلی کاپٹرز کے ذریعے اسپتالوں میں پہنچایا جارہا ہے۔ غزہ میں جارحیت کو وسعت دینے کیلئے اسرائیلی فوجی ٹینکوں کی شیلنگ کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں تاہم حماس یا کسی مسلح مزاحمتی گروہ کے بجائے عام شہری آبادی نشانہ بنائی جا رہی ہے۔