جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے وزیراعظم نواز شریف نیو یارک پہنچ گئے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں وزیراعظم نواز شریف اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف آج سب سے پہلے امریکی صدر بارک اوباما کی تقریر سننے کے لئے اقوام متحدہ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نیویارک میں وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات 26 ستمبر کو ہو گی۔

وزیراعظم نواز شریف بل گیٹس سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ 29 ستمبر کی صبح وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ یہ ملاقات ناشتے کی میز پر ہوگی۔وزیر اعظم ایسے وقت نیو یارک پہنچے ہیں۔

جب پشاور کے گر جا گھر دھماکوں میں 80 سے زائد افراد جاں بحق کر دیے گئے۔ نیو یارک آئے مشیر خا رجہ سرتاج عزیز نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہاکہ عالمی برادری کو یقین دلائیں گے کہ اقلیتیوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں۔