پشاور حملہ وزیراعظم کی بات دبانے کی کوشش: فضل الرحمان

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

کوئٹہ (جیوڈیسک) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور کسی طرح سے اسلام کی خدمت نہیں۔ اس واقع کے پس منظر میں دیگر منصوبے کارفرما ہیں۔ یہ بات انہوں اپنے ایک روزہ دورے کے دوران کوئٹہ پہنچنے کے بعد ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں گرجا گھر پر حملہ بڑا سانحہ جس سے پاکستان کے تشخص کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں پر بات کرنے جا رہے تھے اور ایسے میں سانحہ پشاور کے ذریعے ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اب ان کی بات میں وزن نہیں ہو گا۔

یہ واقعہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے جس کے پس منظر میں کئی منصوبے پوشدہ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے واقع کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے ایسے واقعات کو اسلام اور انسانیت کے خلاف اور پاکستان کی بدنامی قرار دیا۔