عام انتخابات کی پولنگ کا دن صرف 14 روز دور

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد(جیوڈیسک)عام انتخابات کی پولنگ کا دن صرف 14 روز دور ہے، آج بھی کئی شہرون میں جلسے ہو رہے ہیں لیکن ابھی تک روایتی انتخابی گہما گہمی نظر نہیں آ رہی۔انتخابات2013،اگلے 5 سال، پاکستان کیسے چلے گا، کون چلائے گا، اس کا فیصلہ کرے گا۔

پاکستان کا ووٹر،11 مئی کو اور اس سے پہلے جاری ہے انتخابی مہم جس کا زیادہ زور نظر آرہاہے۔ بڑے سیاسی اکھاڑے پنجاب میں باقی تین صوبوں میں بھی لنگڑی لولی نام نہاد مہم چل ہی رہی ہے۔پاکستان تحریک انصآف کے سربراہ عمران خان آج بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقون میں جلسہ کریں گے۔

میان نواز شریف میدان سجائیں گے فیصل آباد میں جمعرات کو دھماکے کی وجہ سے ملتوی ایم کیو ایم آج نواب شاہ میں جلسہ کرے گی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ اسکے علاوہ دیگر شہروں میں بھی جلسے جلوس ہوں گے۔