ججز نظر بندی کیس کا نامکمل چلان پولیس لیگل برانچ کو بھجوادیا گیا

Judges

Judges

اسلام آباد(جیوڈیسک)پولیس نے ججز نظر بندی کیس میں پہلا نامکمل چالان مرتب کرکے لیگل برانچ کو بھجوا دیا ہے چالان میں نظر بند کیے گئے ججز کے بیانات سے متعلق طریقہ کار پوچھا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوسکی کیونکہ کیس سے متعلق شواہد اور ثبوت اکٹھے کرنے میں پولیس کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ایک نامکمل چالان مرتب کرکے قانونی رائے کے لئے پولیس کی لیگل برانچ کو بجھوایا ہے اور رائے مانگی گئی ہے کہ نظر بند کیے جانے والے ججز کے بیانات کا طریقہ کار کیا ہوگا۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے پرویز مشرف کی سات نومبر دو ہزار سات کی تقریر کا ریکارڈ پاکستان ٹیلی ویژن سے مانگا گیا۔

لیکن ابھی تک یہ ریکارڈ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا ۔ پولیس نے ایمرجنسی کے نفاذ اور ججوں کو نظر بند رکھنے کے لیے جاری ہونے والے حکم نامے اور نوٹی فکیشن کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو خطوط لکھے ہیں لیکن ان اداروں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ لیگل برانچ کی رائے کے بعد چالان اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔