عام انتخابات خصوصی طور پر پیپلز پارٹی کو دور رکھنے کے لئے ڈیزائین کئے گئے تھے : پرویز رفیق

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے صدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق نے کہا ہے کہ عام انتخابات خصوصی طور پر پیپلز پارٹی کو دور رکھنے کے لئے ڈیزائین کئے گئے تھے۔ انتہا پسند جماعتیں کسی حد تک پیپلز پارٹی کو دور رکھنے میں کامیاب رہیں۔

لیکن پیپلز پارٹی کی جڑیں بہت گہری ہیں ، وہ عوام کے دلوں میں بستی ہے پیپلز پارٹی کے ورکروں نے ملک و قوم کے لئے جان کا نذرانہ دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ بھرپور تنظیم سازی کر کے ایک بار پھر ملک کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی کیونکہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت جو عوام کی امنگوں کو پورا کر سکتی ہے جن جماعتوں نے انتخابی نعروں پر الیکشن جیتا ہے ان کا چہرہ جلد عوام کے سامنے آ جائے گا۔