عام انتخابات کیلئے انتظامات، پنجاب پولیس کو 25 کروڑ روپے جاری

Punjab Police

Punjab Police

لاہور(جیوڈیسک)پنجاب حکومت نے عام انتخابات کے انتظامات کے سلسلے میں پولیس کو 25 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کر دی۔ پنجاب پولیس کے ذرائع مطابق اس رقم میں میٹل ڈی ٹیکٹرز کی خریداری کے لئے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

خار دار تاروں کے لئے پنتالیس لاکھ اور پرائیویٹ گاڑیاں کرائے پر لینے کے لئے پانچ کروڑ پچاسی لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق الیکشن پر ڈیوٹی دینے والی سپیشل فورس کے لئے پانچ کروڑ جبکہ بیریرز کی خریداری کے لئے تین کروڑ نوے لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔