گھوٹکی : نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف، کئی ایکڑ زرعی زمین زیر آب

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی کی ایک نہر میں50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کئی ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی۔ جبکہ پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔ محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق گھوٹکی میں نرلی کینال میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا۔

جس سے کئی ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ نہری پانی آبادی میں داخل ہونے سے کئی گھر زیرآب آگئے ہیں اور لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ کینال میں شگاف بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پڑا۔ جس کے خلاف لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔ ایس ڈی اومحکمہ آب پاشی واحد بخش چاچڑ کا کہناہے کہ شگاف جلد پر کر لیا جائیگا۔