مظفر گڑھ : 4 سالہ بچی پر زمیندار نے کتے چھوڑ دیئے، بچی شدید زخمی

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں 4 سال کی بچی پر مقامی زمیندار نے کتے چھوڑ دیئے جس سے بچی شدید زخمی ہو گئی۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس کیس فائل نہیں کر رہی۔ بچی کا نشتر ھسپتال برن یونٹ ملتان میں علاج ہو رہاہے۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں 4 سال کی بچی پر کتے چھوڑنے کانوٹس لے لیا اور اس افسوسناک واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ بچی پر کتے چھوڑنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور متاثرہ بچی کو ھسپتال میں بہترین علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔