گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری سے موسم سرد

Gilgit Baltistan Snow

Gilgit Baltistan Snow

اسلام آباد (جیوڈیسک) گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی بارشوں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آج صبح بارش کے بعد سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع اسکردو کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہے جبکہ اسکردو شہر اور گردونواح میں بارش نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔ ضلع دیامر، پشاور، سوات اور ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے۔ اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کم ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ ،لاہور،سرگودھا ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ ،پشاور اور کوہاٹ ڈویژن کے چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔