عالمی وبا: ہلاک شدگان کی تعداد 17 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی

Coronavirus

Coronavirus

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 844 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 24 ہزار 325 ہو گئیں جبکہ 5 کروڑ 51 لاکھ 44 ہزار 338 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے متاثرین اور اس سے اموات کے اعتبار سے امریکہ سر فہرست ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 30 ہزار 824 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 86 لاکھ 84 ہزار 628 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 46 ہزار 476 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 99 ہزار 308 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 88 ہزار 285 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 20 ہزار 20 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 51 ہزار 912 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 6 ہزار 503 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 61 ہزار 702 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل واقعات 24 لاکھ 90 ہزار 946 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 68 ہزار 307 ہو گئی جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 21 لاکھ 10 ہزار 314 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 69 ہزار 842 ہو گئی جبکہ اس کے کل مریض 19 لاکھ 77 ہزار 370 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 49 ہزار 520 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 18 لاکھ 38 ہزار 654 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 28 ہزار 241 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 56 ہزار 611 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔