عالمی وبا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہو گئی

Corona virus

Corona virus

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 55 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 11 ہزار 930 عاززز اموات ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب ہوئے افراد کی تعداد بھی چار کروڑ تریپن لاکھ ستتر ہزار سے زیادہ ہے۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 82 ہزار829 اموات اور ایک کروڑ45 لاکھ 35ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں ایک ہی دن میں مزید 993 افراد جان سے گئے جہاں کرسمس چھٹیوں پر اندرون ملک سفر کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔

برطانیہ میں کورونا متاثرین میں کمی آنے لگی جبکہ بیلجیئم میں بھی کورونا واقعات میں ساٹھ فیصد کمی ہوئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار307 اور 64 لاکھ87 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 23 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزار607 ہے۔

فرانس میں 22 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 54 ہزار140 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 16 لاکھ93 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 46ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں 16 لاکھ 74ہزار کورونا واقعات اور60ہزار113 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔