سونے کی فی تولہ قیمت میں تین ہزار روپے کمی

Gold

Gold

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سونے کی قیمت تین ہزار روپے تولہ کمی کے بعد بیس ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔سونے کے نرخوں میں یہ ایک روز میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت تریپن ہزار پانچ سو روپے فی تولہ پر آ گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت دو ہزار پانچ سو تریسٹھ روپے کمی سے پینتالیس ہزار آٹھ سو تریسٹھ روپے ہو گئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں تہتر ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت چودہ سو دس ڈالر فی اونس پر آ گئی۔