خوبیاں اپنے ملک پاکستان کی

Pakistan

Pakistan

تحریر : مہر اشتیاق احمد

سابق اشتراکی روس کے صدر جوزف سٹالن ایک مرتبہ اپنے ساتھ پارلیمنٹ میں ایک مرغا لے آیا اور سب کے سامنے اُسکا ایک ایک پرنو چنے لگا ۔مرغا درد سے بلبلاتا رہا ۔ مگر ایک ایک کر کے جوزف سٹالن نے اس کے سارے پر اتاردئیے ۔ پھر مرغے کو فرش پر پھینک دیا ۔اور جیب سے کچھ دانے نکال کر مرغے کی طرف پھینک دئیے اور چلنے لگا ۔ مرغا دانے کھاتا ہوا سٹالن کے پیچھے چلنے لگا ۔ سٹالن برابر دانا پھینکتا گیا اور مرغا دانہ منہ میں ڈالتا ۔برابر اسکے پیچھے جاتا ہوا ۔آخر کار سٹالن کے پیروں میں آکھڑا ہوا ۔سٹالن نے اپنے کامریڈز کی طرف دیکھا اور بولا ۔ سرمایہ دارانہ ریاستوں کے عوام اس مرغے کی طرح ہوتے ہیں ۔ انکے حکمران پہلے عوام کا سب کچھ لوٹ کر انہیں اپاہج کر دیتے ہیں اور بعد میں معمولی سی خوراک دے کر خود کو انکا مسیحا بنا دیتے ہیں اور چند سکوں ، چند نوالوں کے عوض ، معاشی غلامی کا شکار اور اجتماعی شعور سے محروم عوام بھول جاتے ہیں کہ انہی انسان نما درندوں نے تو ہمیں چوپایوں کے درجے پر لاکھڑا کیا تھا ۔یہی کچھ حال تو ہمارے ملک پاکستان کا ہے ۔ 1947ء سے لے کر آج تک جمہوریت کے نام پر حکومتیں کرنے والی پارٹیز PPPہو یا PMLNیا پھر کوئی اور جماعت ۔ سب کا منشور ایک ہی رہا ہے ہمارے ملک پاکستان میں کس چیز کی کمی ہے ؟ اگر کوئی کمی ہے تو صرف اور صرف مخلص قیادت کی ہے ۔ورنہ ہر طرف انسان نما درندے تو موجود ہیں۔

پاکستان پہلا اور واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی طاقت بنا ۔ پاکستان کے قومی ترانے کی دُھن دنیا کی تین بڑی دھنوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر ہے ۔ پاکستان میں دنیا کا چوتھا بڑا براڈ بینڈ انٹرنیٹ سسٹم موجود ہے پاکستان کے پاس دنیا کی چوتھی بڑی فوجی طاقت موجود ہے ۔ ائیر کموڈور محمد محمود عالم نے ایک منٹ کے اندر اند ر انڈیا کے 5جنگی جہاز مار گرائے تھے ۔ جن میں پہلے چار جہاز صرف30سیکنڈز میں مار گرائے تھے ۔ جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے ۔پاکستان کو اگلے گیارہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ گیارہ ممالک جو بریکس کی فہرست میں شامل ہیں جو کہ اکیسویں صدی کی بڑی معیشت حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دنیا کی دوسری اور نویں بلند ترین پہاڑی چوٹیاں کے ٹو اور نانگا پربت پاکستان میں ہیں ۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑی آبادی والا ملک ہے ۔ پاکستان مسلمان اکثریت کے اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہے ۔

تربیلا ڈیم رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے وسیع اور دوسرا بڑا ڈیم ہے ۔ ایدھی فائونڈیشن دنیا کا سب سے بڑی ایمبولینس نیٹ ورک چلاتی ہے ۔ براعظم ایشیاء کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے ۔ سائنسدانوں اور انجینئر ز کے لحاظ سے دنیا کا ساتوں بڑا خطہ جی ہاں آپکا پاکستان ، آپکی مٹی ہے ۔ دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں پاکستانی ماہر پائلٹس کا شمار ہوتا ہے ۔ دنیا کی سب سے گہری سمندری بندرگاہ گوادر پاکستان میں موجود ہے ۔ پوری دنیا کے تقریباً 50فیصد فٹ بالز پاکستان میں بنتے ہیں ۔ پاکستان اور چین کو جوڑنے والی شاہراہ قراقرام دنیا کی سب سے بڑی ہمواربین الاقوامی سڑک ہے ۔ دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان کھیوڑہ پاکستان میں ہے ۔ دنیا کا بلند ترین پولو گرائونڈ شندور پاکستان میں واقع ہے ۔ جس کی بلندی 3700میٹر ہے ۔ پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام موجود ہے ۔ دنیا میں سب سے زیا دہ پہاڑی سلسلے پاکستان میں ہیں ۔ سری لنکن تامل ٹائیگرز دنیا کی سب سے خطرناک دہشت گر د تنظیم تھی ۔

دنیا کی کئی فورسز نے مل کر انکے خلاف نوسا ل جنگ لڑی تھی ۔ پاک آرمی نے صرف چار سال کے اندر اندر تامل ٹائیگرز کا نام و نشان ایسے مٹایا کہ ابھی تامل ٹائیگرز کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے ۔ یہ بھی پاکستان کے نام کامیابی آئی ۔پاکستان کی میزائل ٹیکنا لوجی دنیا کی سب سے بہترین میزائل ٹیکنالوجی میں سے ایک ہے ۔ جب سے یہ ملک ایٹمی طاقت بنا ہے ۔ تب سے بہت سے میزائل بہت ہی کم وقت میں تیار کیے جا چکے ہیں ۔ پاکستان دنیا کے بہترین جنگی جیٹ طیاروں کا صنعت کار ہے پاکستان دنیا کا بڑا سرجیکل آلات برآمد کرنے والا ملک ہے ۔ یو رپین کاروباری انتظامیہ ادارے کی درجہ بندی کے مطابق 125ممالک میں سے پاکستان چوتھا سب سے ذہین لوگوں والا ملک ہے ۔ تمام ممالک کے پر چموں میں پاکستان کا جھنڈا خوبصورتی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔

گویا دینے والے نے اپنی خیافیوں میں ہمارے لیے کمی نہیر کی ۔پانی یہاں آکر ملا لیکن ہم اچھے وارث ثابت نہ ہو سکے ۔ میڈیا ،فر قہ واریت ، نسل پرست اور فتنہ پرور جو بم دھماکے ، انڈین ثقافت ، فلمیں ،دہشتگردی ، مہنگائی کارونا روتے یہ سب دکھا رہا ہے اورتمام نالائق اور جاہل ترین حکمرانوں کے کہنے پر تم سب بھی پاکستان کو بُرا سمجھتے ہو ۔ تو یہ سب کچھ کیا ہے ؟ جو اتنی خوبیاں ہیں پاکستان میں کبھی اس پیارے ملک پاکستان کی برائیاں بیان کرنے سے فر صت ملے تو خوبیوں پر بھی اک نظر کر لینا ۔ پاکستان زندہ آباد

Maher Ishtiaq Ahmed

Maher Ishtiaq Ahmed

تحریر : مہر اشتیاق احمد