گورنمنٹ بوائز اسکول نمبر 9 کارساز نے کل کراچی ٹیبلو مقابلہ اپنے نام کرلیا

کراچی : سندھ حکومت کے اشتراک سے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے تحت منعقدہ کل کراچی ٹیبلو مقابلہ گورنمنٹ بوائے اسکول نمبر 9 کارساز شاہ فیصل ٹائون نے جیت لیا مقابلے میں کراچی کی تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

گورنمنٹ بوائے اسکول نمبر 9 کار ساز شاہ فیصل ٹائون کے طالب علموں نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت کل کراچی ٹیبلو مقابلے کا تاج اپنے سر سجا لیا اس موقع پر اسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف ،وہاب عباسی ،میر افضل شبنم تحمل، جمیل جعفری، حبیب فاطمہ، ملک سلطان نے طلباء کی شاندار کاوشوں کو سراہا اور انہیں فتح پر مبارکباد پیش کیا۔