حکومت معذور افراد کے احساس کمتری کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے،شیخ نوازش علی ایڈووکیٹ

لالہ موسی : پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنماو ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے پاکستان سپیشل پرسن شکایات سنٹر لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لالہ موسیٰ میں سپیشل پرسنز کو در پیش مسائل کو حل کرنے کے لئے لالہ جی سرکار نے بہترین اقدام کیا ہے اس سنٹر سے معذور افراد کی شکایات کا ازالہ ہو سکے گاانکی اس کاوش پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت وقت کو چاہیے کے معذور افراد کے احساس کمتری کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے اور پورے ملک میں سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں ٹرینوں اور دیگر مقامات میں معذور افراد کیلئے ریمپ بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ، حلقہ پی پی 112 اور ضلع گجرات کے تمام سپیشل پرسنز کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور جہاں بھی ہمارا تعاون درکار ہوا ہم ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے حاضر ہیں۔