سرکاری مکانات پر پولیس قبضے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد(جوڈیسک)اسلام آباد سرکاری مکانات پر پولیس قبضے سے متعلق کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ،ایس ایس پی نے عدالت کے روبرو کہا کہ سرکاری مکانات پرقبضے پر پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ،جس پر جسٹس شوکت عزیز نے کہا کہ افسران اور اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے۔

عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ قبضے میں ملوث افسر پولیس وردی کے قابل نہیں۔اسٹیٹ آفس کے افیسر نے عدالت میں بیان دیا کہ عدالت میں کیس کے دوران بھی مزید34 پولیس اہلکاروں نے سرکاری مکانات پر قبضے کرلیے ہیں،مجموعی طورپر 42 پولیس اہلکاروں نے سرکاری مکانات پرقبضے کئے ہوئے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ان 34 پولیس اہل کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے،سرکاری مکانات پرقبضہ کیس کی مزید کارروائی 13 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔عدالت8پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا پہلے ہی حکم دے چکی ہے۔