حکومت کی نا اہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف عوام حکومت کی نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر گزرے دن کے ساتھ گیس بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، صنعتوں کو بھی گیس کی کمی کا سامنا ہے، عوام حکومت کی نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں، لیکن افسوس یہ ہے کہ حکمران اب بھی ماننے کو تیار نہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان کا معاملہ بڑا گھمبیر ہے، وہاں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں اور ان کو روٹی اور دوائی کے لالے پڑ گئے ہیں، افغانستان کے عوام کی امداد کا معاملہ بڑا سنگین ہے۔

عالم اسلام سمیت پوری دنیا کا فرض بنتا ہے کہ افغان عوام کی مدد کرے، جتنی افغان عوام کو مدد کی اب ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہیں ہوئی۔