حکومتی کمیٹی کو پتہ ہی نہیں کہ مذاکرات پر فوج کی کیا رائے ہے، حاجی عدیل

Haji Adeel

Haji Adeel

پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر حاجی عدیل کہتے ہیں کہ ہم امن چاہتے ہیں ۔چاہے مذاکرات سے ہو یا آپریشن سے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ حکومت کسی دوسری حکومت سے بات کر رہی ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں چلڈرن سرجری آپریشن تھیٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینٹرحاجی عدیل کا کہنا تھا کہ طالبان کے اندر جنگ چل رہی ہے، حکومتی کمیٹی کو پتہ ہی نہیں کہ فوج کی کیا رائے ہے، مذاکراتی عمل میں ایسا لگتا ہے کہ حکومت دوسری حکومت سے بات کر رہی ہے۔

جو کمیٹی ہمیں طالبان کی نظرآتی ہے اس کے پاس اختیار ہی نہیں، حاجی عدیل کا کہنا تھاکہ ہمیں امن چاہئے۔ خواہ وہ مذاکرات سے ہو یا آپریشن سے۔ انہوں نے کہا کہ امن کی خاطر اپنے شہیدوں کا لہو معاف کردیں گے، جبکہ مذاکرات کے حوالے سے ہمیں بھی اعتماد میں لینا چاہیے، انکا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔