گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر میں5 فروری کو یوم یکجہتی کے طور پر منانے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر میں5 فروری کو یوم یکجہتی کے طور پر منانے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا اس تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذاء پروفیسر طارق صدیق نے کیا تقریب میں طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی تقریب میں عبدالمنان بی ۔کام نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔

جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت سال حسنین سال دوم نے حاصل کی پروفیسر ریاض ملک ،پروفیسر غلام عباس ،پروفیسر محمد اصغرشاد اور پرنسپل پروفیسر طارق صدیق نے خطا ب کیا مقررین نے کشمیریوںکیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم دامے ،ذرمے ،سخنے ،قدمے کشمیریوں کیساتھ ہیں اور اقوام عالم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہاکہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے طلباء اور پروفیسرز نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی پروگرام کے اختتام پر طلباء میں کھانا تقسیم کیا گیا۔