حکومت سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی میں 2 روز کی توسیع کر دی

Double Rides

Double Rides

کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی میں 2 روز کی توسیع کر دی۔

سندھ میں یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے تحت نو اور دس محرم الحرام کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم حکومت سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی میں مزید دو روز کی توسیع کر دی ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی منظوری کے بعد ڈبل سواری پر پابندی میں توسیع کی گئی ہے۔