سوات: چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پہاڑی علاقہ سربانڈہ میں فریدون نامی شخص کے مکان کے باورچی خانے کی چھت گرنے سے فریدون کی بیوی شاہ مینہ، ایک بیٹا، دو بہو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو مقامی افراد نے فوری طورپر مٹہ سول ہسپتال اور وہاں سے سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے جو راستے میں دم توڑ گئے۔