گورنر خیبرپختونخوا نے کالعدم لشکر اسلام کی دھمکیوں کا نوٹس لے لیا

Sardar Mehtab Ahmed

Sardar Mehtab Ahmed

پشاور (جیوڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی نے خیبر ایجنسی میں کالعدم لشکر اسلام کی دھمکیوں کا نوٹس لے لیا، پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔

کالعدم تنظیم لشکر اسلام نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں خواتین کیلئے پردہ لازمی قرار دیا اور قبائل سے اپنے مدرسوں کیلئے بچے مانگے تھے۔

تنظیم نے پردہ نہ کرنیوالی خواتین اور بچے مدرسے نہ بھجوانے والوں کو دھمکیاں دی تھیں، گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی نے ان دھمکیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں۔

گورنر سردار مہتاب عباسی کا کہنا تھا کہ تحصیل باڑہ کے حالات خراب نہیں ہونے دیں گے۔