گورنر سندھ نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا

Dr. Ishrat Ul Ebad

Dr. Ishrat Ul Ebad

کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے لاڑکانہ میں مقدس اوراق کے بے حرمتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام پرامن رہیں اور جذبات کو قابو میں رکھیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والوں کو ہدایت دی کہ عوام کی جان و مال اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ علمائے کرام امن و امان قائم رکھنے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔