یونان: پاکستانی شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزم عدالت میں پیش

Greece Police

Greece Police

یونان (جیوڈیسک) 27 سالہ پاکستانی شہری شہزاد لقمان کو رواں سال جنوری میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کے کچھ ہی گھنٹے بعد گولڈن ڈان کے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

دونوں کے گھر کی تلاشی کے بعد پولیس نے کئی خطرناک ہتھیار برآمد کر لیے تھے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے تھے۔

مقتول لقمان شہزاد کے والدین لاہور سے یونان روانہ ہو گئے جس کے باعث مقدمے کی سماعت کچھ دیر کے لیے معطل کر دی گئی۔

دونوں ملزمان پر قتل کے الزامات ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔