fbpx

غم محبت دل کو بنجارہ کر دے گا

Grief

Grief

غم محبت دل کو بنجارہ کر دے گا
اور تیرا پیار مجھ کو آوارہ کردے گا
آج سسکتا ہے تو میری محبت کے لئے
کل تو ہی محبت سے کنارہ کر دے گا
یہ ضروری نہیں کوئی چودھویں کا چاند کرے
دل کو گھائل تو کوئی چھوٹا ستارہ کر دے گا
یوں الجھا نہ کرو اپنی حسین زلفوں سے
یہ کام تو کوئی غم کا مارا کر دے گا
میں الجھتا نہیں ساگر ان آنکھوں سے
وہ ایک بار دیکھے گا اور ناکارہ کر دے گا

Shakeel Sagar

Shakeel Sagar

شاعر : شکیل ساگر