گوئٹے مالا : مسافر بس کھائی میں گرنے سے 43 افراد ہلاک

Goethe

Goethe

گوئٹے (جیوڈیسک) گوئٹے مالا میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ گوئٹے مالا سٹی سے ساٹھ کلومیٹرکے فاصلے پر پیش آیا۔ مسافر بس پچھتر میٹر گہری کھائی میں جا گری۔

بس میں 80 افراد سوار تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق بس گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔