گڈو پاور ہاوس سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی

Guddu Power House

Guddu Power House

کراچی (جیوڈیسک) گڈو پاور ہاوس سے آنے والی 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اتوار کی شام 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

جن شہروں میں بجلی بند ہے ان میں سندھ میں جیکب آباد، کندھ کوٹ اور ٹھل جبکہ بلوچستان میں جعفرآباد، نصیرآباد، ڈیرہ مرادجمالی اور جھل مگسی شامل ہیں۔ بجلی کے طویل بریک ڈاون کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانس مشن لائن میں مرمتی کام جاری ہے اور بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔