مہمان خصوصی کورنگی کے سماجی رہنما مولانا رفیق الحسینی نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے

کراچی : آل کراچی ینگ ملت فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کورنگی 100کوارٹر فٹ بال گرائونڈ پر اسلام مجاہد فٹ بال کلب اور ینگ ملت فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا ،اسلام مجاہد کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ینگ ملت فٹ بال کلب 4-3سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کی فاتح بن گئی۔

فائنل میچ کے دوران 5 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے کھیل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کورنگی کی سماجی شخصیت مولانا رفیق الحسینی نے کہاکہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں۔

کھلاڑی اپنے کھیل کے ذریعے امن کا پیغام پہنچاتے ہیں ہمیں ان امن کے سفیروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے انہوں نے اپنی جانب سے فٹ بال کلبوں کو مکمل تعاون اور سرپرستی کا یقین دلا یا بعد ازاں ٹورنامنٹ کی فاتح اور رنر اَپ ٹیموں کے کپتان کو ٹرافی پیش کی۔