گجرات کی خبریں 16/1/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) لبیک یارسول اللہ کنونشن ضلع گجرات مرکز اہلسنت نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات میں زیر صدارت پیر قاضی محمد محمود قادری کنوینیر تحریک لبیک یارسول اللہ پنجاب منعقد ہوا جس میں ہزاروں علماء ومشائخ و کارکنان نے شرکت کی ۔پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری نے کہا: دشمنانِ اسلام نے پاکستان میں اسلام اور محب وطن علماء ِ اسلام کے خلاف یلغار کر رکھی ہے حتی کہ چاروں اطراف میں لائوڈ سپیکر پر اذان پڑھنا بھی جرم قرار دیا جارہا ہے ۔میلاد ،اعراس اور دینی اجتماعات اور تقریر وتحریر پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں ۔7ATAاور سائبر کرائمز بل جیسے قوانین کے ذریعے قادیانیوں اور گستاخانِ رسول کو تحفظ دیا جا رہا ہے اندریں حالات ضروری ہے کہ علماء ومشائخ اور تمام مسلمان اسلام ،ختم نبوت، ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے کردار ادا کریں ۔انہوں نے چیف آف دی آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا کہ وہ محب ِوطن اورپر امن سنی بریلوی علماء کے ساتھ ہونے زیادتیوں کی تلافی کیلئے کردار ادا کریں ۔تحریک لبیک یارسول اللہ کے سرپرست اعلیٰ علامہ خادم حسین رضوی نے محبت نبوی اور غیرتِ اسلامی کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا اور کہا کہ اسلام قربانیاں مانگتا ہے اور سچے مسلمان وہی ہوتے ہیں جو جان ،مال ،عزت سب کچھ اسلام پر قربان کر دیتے ہیں ۔لبیک یارسول اللہ کنونشن میں ایک قرار داد کے ذریعے وطن عزیز میں فحاشی ،بے راہروی کو ختم کرنے ، اذان ،مساجد اوردین اسلام پر لگائی گئی پابندیوں کوختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ پاکستان مین نظام مصطفی کا عملی نفاذ کیا جائے ۔لبیک یارسول اللہ کنونشن میں ضلع گجرات میں اور تینوں تحصیلوںمیں تحریک لبیک یارسول اللہ کی تنظیم سازی کی گئی ۔مفتی عبد الرحمن نعیمی کو ضلعی امیر اور علامہ محمد نعیم رضوی کو ضلعی ناظم اعلیٰ منتخب کیا گیا ۔اسی طرح تاجر ونگ ،وکلاء ونگ اور اساتذہ ونگ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ میں پری نرسری اور نرسری کلاسوں میں طلبہ و طالبات کیلئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے گا، 20فیصد سیٹوںپر کم آمدنی والے طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کو داخلے دیے جائیں گے ، انکی فیسوں کی ادائیگی، مفت کتابوں، یونیفارم کی فراہمی کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت بورڈآف گورنرز کے اجلاس میں کیا گیا ، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سعدیہ مہر ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، وائس چیئرمین ضلع کونسل شعیب رضا، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طاہر کاشف، پرنسپل جناح پبلک سکول ترنم ریاض، پرنسپل ڈی پی ایس لالہ موسیٰ مصباح امتیاز ، ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر ارشد، شہزادہ عبدالمجیدشادابیہ و دیگر نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ کی انتظامیہ نے دیگر اضلاع کی طرح ڈی پی ایس لالہ موسیٰ کو ضلعی انتظامیہ کے انتظامی کنٹرول میں دید یا ہے ، ایم این اے چوہدری جعفراقبال اور دیگر ممبران نے فیصلے کو سراہا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کے انتظامی و تعلیمی معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں برئوے کار لائی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ8کروڑ روپے لاگت سے لالہ موسیٰ نیو بلاک کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، نیو بلاک کے تمام 107پلرز تعمیر کر لئے گئے ہیں، چوگاٹھوں کی تنصیب کر دی گئی اور مجموعی طور پر 25فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ سکول میں اسوقت 280طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، ادارے میں آئندہ تعلیمی سال سے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کی کلاسز شروع کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور تمام داخلے میرٹ پر ہوں گے۔ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کیلئے بہت جلد علاقہ کے مخیر اور صاحب ثروت حضرات سے میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ صاحب حیثیت افراد کے ساتھ ڈی پی ایس لالہ موسیٰ میں عام مزدور، محنت کش کے ہونہار بچوں کو بھی داخلہ دیا جاسکے اور اسکے اخراجات اس فنڈ سے ادا کئے جائیں، بورڈآف گورنرز نے مستحق افراد کے بچوں کے داخلہ کیلئے ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر ارشد اور سلیم منہاس پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ کی عمارت کی تعمیر کیلئے درکار فنڈز کے حصول کیلئے وہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے فنڈز کی درخواست کریں گے۔ اجلاس میں متفقہ طورپر اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ، سی ای او ایجوکیشن کو بورڈآف گورنرز کا ممبر بنانے کی بھی منظوری دیدی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا، ضلع میں پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ32ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطر ے پلائے جائیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کیلئے 841موبائل، 31ٹرانزیکشن ٹیمیں جبکہ 121فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ مجموعی طور پر 2500سے زائد اہلکار انسداد پولیو ٹیموں کے ممبران کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ انسداد پولیو ٹیموںکی سکیورٹی کیلئے پولیس کی خصوصی موبائل ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع بھر میں انسدادپولیو مہم کے دوران دفعہ 144نافذ کی گئی ہے اور بچوںکو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے و الے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔ سی ای او ہیلتھ نے انسداد پولیو ٹیموں کے اہلکاروںکو ہدایت کی کہ ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے جدوجہد میں ایمانداری اور محنت سے فرائض سرانجام دیں اور پولیو کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ہز ا رو ں طلبا ء کا مستقبل سنو ا ر نے و ا لے فر ض شنا س استا د استاد الاساتذہ محمد صدیق آف بھگوال دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔ سر محمد صدیق نے بطور استاد کئی دہائیاں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ میں ذمہ داریاں سر انجام دیں ۔سر محمد صدیق کی نماز جنازہ آبائی قبرستان بھگوال میں ادا کر دی گئی ہے ۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان ۔چیئرمین یو سی بھگوال حا جی ملک صفدر حسین اعوان ۔صحافی زاہد مصطفی اعوان ، ملک محمد شریف اعوان ملکہ ۔ چو ہد ری غضنفر جمشید صدر پا کستا ن مسلم لیگ ن یو تھ و نگ کو یت ۔ ملک افتخار احمد اعوان ۔افضال احمد خاں ۔او ر طارق مصطفی اعوان نے محمد صدیق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سینیئر صحا فی عز یر ا لر حما ن مجا ہد کے و ا لد محتر م ہیڈ ما سٹر ( ر ) الحا ج محمد ا سلم بھٹی کی و فا ت پر ز ا ہد مصطفی اعوا ن پا کستا ن ٹیلی و یژ ن نیو ز فر ا نس ، چو ہد ری غضنفر جمشید صدر پا کستا ن مسلم لیگ ن یو تھ و نگ کو یت ، ملک محمد شر یف اعوا ن ، را جہ آ فتا ب ا حمد ، ہما یو ں نا صر را جہ ، طا رق مصطفی اعوا ن نے اظہا ر تعز یت کیا ہے ۔ اور مر حو م کی بلند ی د ر جا ت کے لیے دعا کی ہے ۔ ملکہ ( عمر فارو ق اعوا ن سے ) حا جی ملک صفد ر حسین اعوا ن چیئر مین یو سی بھگو ا ل نے کہا ہے کہ چو ہد ری فضل دا د میٹر نٹی ہسپتا ل گلیا نہ اہل علا قہ کے لیے ایک بہت بڑ ی سہو لت ہے ۔ جس سے علا قہ بھر کے عوا م کو فا ئد ہ ہو ر ہا ہے ۔ ہسپتا ل میں خو ا تین کے چھو ٹے بڑ ے آ پر یشن اور ز چہ بچہ کے علا ج کی تما م سہو لیا ت مو جو د ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹلی (جی پی آئی) چوہدری امجد رولیہ کا اٹلی کے تاریخی شہرپیسا میں چکن ٹیسٹ اور گڈ لک برانچز کا افتتاح ڈاکٹر طارق سلیم اور حافظ سہیل انجم نے کیا ۔ مختلف ممالک سے اہم شخصیات کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق معروف بزنس مین و چیئرمین پاک فیڈریشن اٹلی چوہدری امجد حسین رولیہ کی اٹلی کے تاریخی شہر پیسا میں چکن ٹسیٹ اور گڈ لک برانچز کی افتتاحی تقریب کا اہتمام ہوا ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سلیم کی خصوصی شرکت ۔ مہمانوں کا استقبال پھولوں کے گلدستے پیش کر کے والہانہ انداز میں کیا گیا ۔ چوہدری امجد حسین رولیہ کی آریزو’بلونیا ‘ پیروجہ اور اٹلی کے دیگر شہروں میں انٹرنیٹ کی ”گڈ لک ” اور ”چکن ٹیسیٹ ” کی کامیاب بزنس کے بعد اٹلی کے تاریخی شہر پیسا میں ”گڈ لک ” اور ”چکن ٹیسیٹ ” برانچز کی منعقدہ افتتاحی تقریب میں صدر پاک فیڈریشن اٹلی چوہدری بشیر امرہ ‘ جنرل سیکرٹری آصف رضا ‘ ضلعی ممبر اوورسیز پاکستانیز کمیشن گجرات شکیل احمد ذکاء ‘ چوہدری بشیر بوسال ‘ ایگزیکٹو ممبر سی پی ایل سی چوہدری شبیر ککرالی ‘وائس چیئرمین یو سی چک پنڈی چوہدری محمد نعیم چیچی ‘ چوہدری افتخار احمد چیچی ‘ راجہ آفتاب احمد م’چوہدری زرگام شمشاد آف روم ‘چوہدری محمد رفیق طاہر آف یوکے ‘ سیّد صغیر حسین شاہ آف سوئٹزرلینڈ ‘ نوید احمد آف یوکے’ چوہدری اجمل خاں گوٹریالہ ‘ چوہدری عزیز احمد ککرالی ‘ چوہدری سلیم اختر چیچی ‘ صدر پاکستان عوامی تحریک اٹلی چوہدری ساجد محمود سانگ ‘ امیر جماعت اسلامی بریشیا خلیل بٹ ‘ملک محمد تنویر اعوان ‘چوہدری شاہد نذیر ‘چوہدری طارق رولیہ ‘ چوہدری احسان اللہ شام پور ‘ چوہدری اسامہ امجد ‘ چوہدری بلال امجد ‘ ڈاکٹر محمد امتیاز ‘ محمد آصف آہی ‘ چوہدری قیصر بشیر ‘ ملک شبیر احمد ‘ ٹکا خان ‘ ملک مقصود احمد ‘ ممتاز قادری ‘ محمد الیاس ڈھلیان ‘ طاہر محمود ‘ حافظ مفید احمد ‘ غلام احمد ‘ سیّد منیر احمد ‘ عبدالوحید ‘ امجد بٹ ‘ محمد نواز ‘ فیصل بشیر ساہی ‘ چوہدری شاہد گجر ‘ چوہدری نواب احمد چنڈالہ ‘ حافظ محمد بلال ‘ حیدر عثمان ‘ محمد الیاس چوہان ‘ شہزاد بھاٹی ‘ ناصر محمود زرگر ‘ملک شبیر احمد صبور ‘ طاہر محمود ‘ نثار احمد سمیت معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی بھانجی جیدہ خالد خاں سابق ایم پی اے کے ا نتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اورصوبائی پولیٹکل سیل کے چیرمین میاں فرزند علی چھچھر نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے بارے میںوزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے ریمارکس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ ساجد علی نقوی کا دہشت گردی سے تعلق نہیں تو ان کی جماعت کیسے ملوث ہوسکتی ہے، تحریک جعفریہ کی بحالی کانوٹیفیکیشن جاری کیا جائے ۔اسلامک ایمپلائیز ویلفیئر آرگنائزیشن کے سابق مرکزی صدر ملک الطاف حسین مرحوم کے چہلم سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ سابق آمر جنرل پرویز مشرف نے تسلیم کیا تھا کہ تحریک جعفریہ کے خلاف انہیں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے، اس کے باوجود اس نے جھنگ کے ایک دہشت گرد گروہ کے ساتھ بیلنس کرنے کے لئے پرامن جماعت پر پابندی عائد کی۔جسے 18نومبر 2014ء کو قائد ملت جعفریہ کی طرف سے دائر درخواست کی12۔سال بعد سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے اٹھا لیا تھا اور وزارت داخلہ کو اس حوالے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ،جس پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو لاہور ہائی کورٹ نے 15۔ دسمبر 2016ء کو ایک ماہ کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ۔ مگر ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ دہشت گرد سرغنے کے ساتھ علامہ ساجد نقوی کا نام لینا علم و عمل اور تقوی ٰ کی توہین اور ناانصافی ہے۔ قائد ملت جعفریہ نے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم کرنے میںکلیدی کردار ادا کیا۔ پولیٹیکل سیل پنجاب کے چیرمین میاں فرزند علی چھچھر نے کہا کہ نچلی سطح سے لے جی ایچ کیو تک تمام خفیہ ایجنسیوں اور عسکری ماہرین میں اتفاق ہے کہ تحریک جعفریہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، لیکن جمہوری حکومت مصلحت پسندی کا شکار ہو کر سابق آمر کے فیصلے کو واپس لینے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ اور ایک میڈیا گروپ کے اپنی ماضی کی عادتوں سے مجبور نام نہاد صحافی سلیم صافی الزامات عائدکرکے اپنی نوکری کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پرشرپسندوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان پالیسی پر نظر ثانی کرکے بھارتی نمک حلالی کرنے والی اشرف غنی حکومت کو سخت پیغا م دیا جائے۔ کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت بھارتی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے میں مصروف ہے، خاص طور افغان انٹیلی جینس ایجنسی کے سابق سربراہ امراللہ کی طرف سے مظاہرین کی قیادت نے سازشوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کو سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کرنا چاہیے کہ ملک دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اتنے عرصے سے افغانیوںکی میزبانی کرنے والے اسلامی ملک پاکستان کے سفارت خانے پر حملے کروانے والے بھارت کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔ کہ اس کے کشمیر اور بھارت کے اندر مذہبی اقلیتوں کے ساتھ کتنے بھیانک مظالم جاری ہیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ وزارت خارجہ کو بھی متحرک ہونا چاہیے کہ بھارتی پراپیگنڈہ کا توڑ کیا جائے۔ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیر ی اپنا حق خود ارادیت کا مطالبہ اور آزادی کی تحریک سے دستبردار نہیںہوں گے۔ کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے، اب تو مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی میں بھی آزادی کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ جس سے بھارتی عوام کو بھی آگاہی ہونا شروع ہوگئی ہے۔ بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے افغانستان کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔ اس پر حکومت کو سخت موقف اختیار کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے شریف خاندان کی جائیدادوں اور کاروبار کے بارے میں انکشافات اور دستاویزی ثبوتوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لندن فلیٹس1990کی دہائی سے شریف خاندان کی ملکیت ہیں لیکن اس دوران کئی بار انتخابات منعقد ہوئے لیکن حکمران خاندان نے الیکشن گوشواروں میں اس کا سرے سے ذکر ہی نہیں کیا ۔1990سے لیکر2016تک پنجاب و مرکز میں اقتدار میں رہنے والوں نے الیکشن گوشواروں میں ان کا ذکر نہ کرکے آئین کے آرٹیکل 62،63کی خلاف ورز ی کی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں اور کاروبار چھپا کر وزیر اعظم صادق امین نہیں رہے اس لیے ان کا برسر اقتدار رہنے کا جواز نہیں رہا ۔انہوںنے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پہلا فلیٹ 1993،دو فلیٹ1995جب چوتھا فلیٹ 1996کو خریدا گیا جبکہ شریف خاندان انہیں2006میں خریدنے کا دعویٰ کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اب انتظار کرینگی کہ حکمران خاندان بی بی سی کی رپورٹ کے خلاف کب ان پر مقدمہ کرتے ہیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے اور پاکستانی عوام پر پانامہ لیکس کی حقیقت واضح ہوجائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ظفروال(جی پی آئی) آمد مصطفےٰ ۖ کی برکت سے ما ں باپ کو مقام ملا ۔حضور اکرم ۖ نے فرمایا کہ والد کی رضا میں اللہ تعالیٰ کی رضا مضمر ہے۔والدین کی خدمت انسان کو ولی بنا دیتی ہے ۔ماں کے قدموں تلے جنت جبکہ باپ جنت کا دروازہ ہے ۔رسول کریم ۖ نے ماں کی خدمت کرنے والے سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کو امت کی مغفرت کی دعا کا حکم فرمایا ۔ہمیں والدین کی خدمت اور احترام سے معاشرہ میں بہتری لانی ہے ۔ ماں کے انتقال پر اولاد کو یتیم نہیں کہا جا تا بلکہ والد فوت ہو جائے تو اولاد کو یتیم کہا جاتا ہے ۔ تمام انسانوں کی یتیمی عیب ہے جبکہ رسول رحمت ۖ کی یتیمی آپ کی کمال صفت ہے ۔ نبی کریم ۖ نے فرمایا جو یتیم کے سر پر ہاتھ رکھے اللہ تعالیٰ اُس کے درجات بلند کر کے مغفرت فرما دیتا ہے ۔ نبی کریم ۖ والد کی جدائی میں آہ و زاری فرماتے ۔ ہمیں اپنے والدین کو نعمت خدا وندی تصور کر کے خدمت کے جذبے سے ہر آن سرشار رہنا چاہیے ۔ والد کی رضا اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا باعث ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے طیبہ نگر (نار سنگھ ) میں چوہدری محمد ارشدکے والد جبکہ جامع مسجد گلزار مدینہ میں صوفی شوکت علی اویسی کے سسر کیلئے منعقد محافل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے قاری محمد ارشد اویسی،مولانا حافظ محمد ارشد اویسی ،قاری کاشف قادری اور دیگر مقررین نے کہا کہ آج والدین کی نا فرمانی سے معاشرے میں بگاڑ آ رہا ہے ۔گستاخ اولاد دنیا و آخرت میں نا کامی کا منہ دیکھتی ہے ۔وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں ۔ نیک اولاد والدین کیلئے صدقۂ جاریہ ہے ۔نفاذِ نظام مصطفےٰ ۖ ہو جائے تو گستاخیٔ والدین اور گناہ کے ارتکاب میں بھی کمی ہو جائے گی۔اس موقعہ پر قاری محمد ادریس اویسی،قاری محمد جہانگیر،محمد سجاد اویسی،محمد عاصم بشیر اویسی ،محمد عرفان رشید عطاری،صوفی اللہ دتہ طاہری اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث اورپاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشدنے سعودی عرب کی طرف سے ایران کو حج اور عمرہ کے معاملات پر مذاکرات کی دعوت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اتحاد امت ہی وقت کا تقاضا ہے۔ایرانی باشندوں کو سعودی قوانین کا احترام کرنا چاہئے ۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے اسلامی مسالک اور ممالک کے درمیان کشیدگی ختم ہوگی۔ یہ بات انہوں نے مرکزی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ جس میںحافظ ممتاز حسین ، عتیق اللہ عمر، میاں عثمان ، حاجی نذیر احمد انصاری ، حافظ عبدالرزاق ، چودھری محمد اشفاق ، حافظ سلیم بٹ اوردیگر بھی موجودتھے۔ ڈاکٹرعبدالغفور راشد نے کہا کہ سعودی فرمانرواشاہ سلمان حقیقی معنوں میں خاد م حرمین شریفین ہیں اور چاہتے ہیں کہ تمام مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔ سعودی عرب کی طرف سے ایرانی حکام کو حج کے انتظامات پر بات چیت کی دعوت قابل تحسین ہے۔ ا س سے دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کا خاتمہ ہوگا اور اسلامی قوتیں مضبوط ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مذاکرات کی دعوت دے کر بڑے پن کا ثبوت دیا ہے کہ حرمین شریفین پر تمام مسلمانوں کا حق ہے۔ حج بیت اللہ کی سعادت سے کسی بھی مسلم ملک کے باشندوں کو محروم کرنا درست نہیں۔ اس کے ساتھ ایرانی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ سعودی قوانین کی پابندی کریں اور کسی قسم کی خلاف ورزی سے اپنے شہریوں کو روکیں تاکہ بدمزدگی پیدا نہ ہو۔ ان کا کہنا تھاکہ سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی طرح صدر حسن روحانی کو بھی چاہیے کہ وہ دل کھلا کرکے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کا ہاتھ بڑھائیں ، اس سے امت مسلمہ کے ممالک اور مسالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہوگا اور اسلامی قوتیں مضبوط ہوں گی۔ دونوں ممالک کو اسلام دشمن قوتوں کو سازشوں کا موقع نہیں دینا چاہیے۔ ایرن کو بھی چاہیے کہ اسلام دشمن بلاک کے ممالک سے تعاون نہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) پاک فوج مالا کنڈ ڈویژن میں امن و امان کے ساتھ ساتھ فلا حی اور بحا لی سر گرمیو ں میں بھی سر گرم عمل ہے۔انہی فلا حی سر گرمیوں کے ضمن میںچترال کے علاقے ارندو میں پاک فوج کے زیرِاہتمام ایک روزہ مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق جی او سی مالا کنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان کی ہدایت پر پاک فوج کے زیرِ ا ہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ دو ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے خصوصی طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں۔ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران85 مرد،80عورتوں اور 145بچوں نے طبعی معائنہ کروایا۔کیمپ میں صبح نو سے شا م تین بجے تک معائنہ اور ادویات کی فراہمی جا ری رہی۔اہلیان علاقہ کے علاوہ ارد گرد کے تمام دیہا ت کے لوگوں نے بھی اس فری میڈیکل کیمپ سے بھر پور استفادہ حا صل کیا۔اہلیان علاقہ نے طبعی کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسی سر گرمیوںکو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انتہا ئی فائدہ مند قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) ضلعی ناظم محمد علی شاہ خان نے کہاہے کہ انجینئر امیر مقام اور میاں نواز شریف کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہاہے ،سوات کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدواروں کو کامیاب بناکر اپنی ترقی اور خوشحالی کے سفر کا اغاز کردیا ہے ،ائندہ عام انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ نواز بھرپور کامیابی حاصل کریگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز سید وشریف کے علاقوں چیل شگئی اور شاہین اباد کے سوئی گیس پائپ لائن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی کونسلر ارشاد خان ،ملک حسن زیب اف کالام ،نواب اور چیل شگئی سے تعلق رکھنے والے جنرل کونسلر غفران کے علاوہ پارٹی عہدیداران اور اہلیان علاقہ نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم اعلی سوات محمد علی شاہ خان نے کہاکہ سواتی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انجینئر امیر مقام جیسے لیڈر انکی خدمت کیلئے موجود ہے جو خود بھی دن رات کام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی کام لیتے ہیں اگر صوبہ کے پی کے میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت ہوتی تو شاید اج ہمارا صوبہ ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ ترقیافتہ ہوتا انہوںنے کہا کہ اب بھی وفاق کے دائرہ اختیار میں جو کام ہے ان سے سواتی عوام کو مستفید کرنے کیلئے امیر مقام اور انکی ٹیم کی کوششیں سب کے سامنے ہیں سوات کیلئے مردان سے 12انچ گیس پائپ لائن کی منظوری ،بجلی کے فیڈرز پر بوجھ کم کرنے کیلئے نئے فیڈرز کی تنصیب اور نئے گریڈ سٹیشنز کی منظوری سے یہاں کے عوام بہت جلد مستفید ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق نے آئندہ عام انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کردیا ، مرکزی حکومت کے سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہے ، 19جنوری کو پشاور میں پیر صابیر شاہ کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر کثیر تعداد میں ن لیگ کے رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں سوات میں بجلی ،گیس اور روڈ کی مد میں اربوں روپے کی لاگت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور انشاء اللہ بہت جلد درگئی ٹو فتح پور روڈ پر سعودی حکومت کی تعاؤن سے 50ملین ڈالر کی لاگت سے کام شروع ہوگا جبکہ بحرین ٹو کالام روڈ پر بھی کام کا آغاز جلد ہو جائیگا ،انہوں نے کہا کہ سوات میں سوئی گیس کے مسائل کے وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہے اس سلسلے میں جلد حکام سے ملاقات کرکے عوامی مسائل کا خاتمہ کیا جائیگا ، انجینئر عمر فاروق نے کہا کہ سوات میں بجلی کے مسائل میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور لوڈشیڈنگ میں بھی کمی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں صوبہ بھر میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے ، اور انشاء اللہ صوبہ بھر میں کلین سویپ کریں گے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر پیر صابیر شاہ کی قیادت میں ن لیگ اس صوبے کی بڑی جماعت ہے ، اوراس پر فرد واحد کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہا کہ فرد واحد کے ساتھ ہمارا اصولی اختلاف ہے ذاتی نہیں کیونکہ وہ تنظیمی امور میں مداخلت کرتے ہیں جسکی ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دے سکتے ،اس سلسلے میں 19جنوری کو پشاور میں لیگیوں کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر پیر صابیر شاہ منعقد ہوگا جس میں پارٹی امور اور تنظیموں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ، اور قربانیاں دینے والے کارکنان میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں ن لیگ ایک بڑی قوت ہے لیکن اک فرد واحد کارکنوں کا استحصال کرکے پارٹی کو یرغمال بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، انجینئر عمر فاروق نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں کارکنوں کے رائے کا احترام کرتے ہوئے ان امیدواروں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے ، جو اہل اور عوام میں مقبول ہو اور انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کرسکیں ، اس موقع پر انجینئر عمر فاروق نے پریس کلب و یونین آف جنرنلسٹس اور گوننگ باڈی کے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دی ۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) عمران خان کینسر ہسپتال کے بجائے نفسیاتی ہسپتال تعمیر کرکے اپنا اور اپنے کارکنوں کا علاج کروائیں ، وزیر اعظم بننے کے لئے دھرنوں پہ دھرنے جبکہ سی پیک جیسے اہم منصوبے میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کرنے پر کوئی دھرنا نہیں دیا گیا،تبدیلی کے دعویداروں نے پورا دور حکومت ناچ گانوں اور انتشار کی سیاست میں گزارا،عوام سے روزگار کے ذرائع چھین کر دو وقت روٹی سے محروم کیا جارہا ہے،تعلیمی ایمرجنسی والوں نے تاحال کوئی سکول نہیں بنایا ،حقداروں کے بجائے سرکاری نوکریوں پر دیگر علاقوں کے من پسند افراد کی بھرتیاں کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے،عوامی پیسہ سے فنڈز مختص کرنے کے باوجود لوگ چندہ اکٹھا کرکے ٹرانسفارمر مرمت کررہے ہیں ،اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے جنہوں نے امن کے نام پر ووٹ لینے کے بعد سینکروں قربانیاں دے پر پائیدار امن قائم کیا اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کے بدولت ترقی کا سفر شروع کیا،لیکن بد قسمتی سے گذشتہ الیکشن میں عوام کو دھوکہ دیا گیا جسکا خمیازہ پوری قوم بھگت رہے ہیں،عوام بیدار ہوچکے ہیں آئندہ الیکشن میں نوجوانوں کے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد سیاستدانوں کو شکست دیکر بیرونی ممالک بھاگنے پر مجبور کرینگے،ملک و قوم کے خاطر خون کا آخری قطرہ بہانے کو ہر وقت تیار ہیں ان خیالات کا اظہارANPکے مرکزی جائنٹ سکریٹری خان نواب ،سابق ایم پی اے وقار خان،داود خان ،شوکت خان،بلال خان،شیر احمد،سید ثناء اللہ شاہ،نجیب اللہ خان،ابراہیم شاہ،حسن اور دیگر نے توتانوبانڈئی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کونسل توتانوبانڈئی کے سطح پر نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کی باقاعدہ طور پر تنظیم نو کی گئی جہاں پر بلال خان صدر،سلطان بہادر سینئر نائب صدر،حسن شاہ نائب صدر ،امجد علی جنرل سکریٹری،اعجاز ذادہ ایڈیشنل جنرل سکریٹری،احمد شاہ ڈپٹی جنرل سکریٹری ،وقار یونس جائنٹ سکریٹری ،شفیع اللہ انفارمیشن سکریٹری،ایاز ز فنانس سکریٹری،حسین شاہ کلچر اینڈ ایجوکیشن سکریٹری منتخب ہوئے اجتماع سے خطاب کے دوران مقررین نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منتخب ممبران اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے باچاخان کے پیغام کو ہر کان تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر عوام کو بے وقوف بنانے کی ہر ممکن کوشش کی کیونکہ تبدیلی کے دعویداروں نے دھرنوں اور انتشار کی سیاست کے سیوا کچھ نہیں کیا اسی وجہ سے مسائل کے انبار جمع ہوچکے ہیں اور لوگ دو وقت کی روٹی سے محروم ہورہے ہیں جبکہ اداروں کو چھیڑ کر پورا نظام چوپٹ کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اسکے کارندے شارٹ کٹ طریقہ سے وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ دیکھ کر نفسیاتی مریض بن چکے ہیں جس کے لئے لاتعداد ناکام دھرنے دئے گئے البتہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کے خلاف اور حقوق کے حصول کے لئے کوئی دھرنا نہیں دیا گیا جس سے صاف واضح ہے کہ عمران خان پختون قوم کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پختون قوم خصوصا نوجوان تبدیلی والوں کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں اسی وجہ سے لوگ دھڑا دھڑ اے این پی کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں کیونکہ اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے جنہوں نے امن کے نام پر ووٹ لینے کے بعد عظیم قربانیوں کے بدولت نہ صرف پائیدار امن قائم کیا بلکہ ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے پختون قوم کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا لیکن گذشتہ الیکشن میں عوام کو دھوکہ دے کر ترقی کا راستہ روک دیا گیا جوکہ پختون قوم کے خلاف ایک منظم سازش تھی انہوں نے یقین دلایا کہ 2018نوجوانوں کا سال ہے جن کے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد سیاستدانوں کو شکست دیگر ترقی کے شروع کردہ سفر کا دوبارہ آغاز کرکے جملہ عوامی مسائل کا خاتمہ کرینگے جس کے لئے اتفاق و اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے باچا خان کے برسی میں عوام کو بھر پور شرکت کی بھی اپیل کی۔
۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) کبل میں آوارہ کتوں نے دو بچوںکو کاٹ کر شدید زخمی کر دیاکبل ہسپتال منتقل کرنے کے بعدسیدوشریف ریفر کیا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبل میںسہولیات نہ ہونے پر لواحقین کا شدید برہمی کااظہار،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کبل کے محلہ شہاب کالونی میں مدرسہ سے گھر جانے والے دو بچے 8سالہ حمزہ اور 9سالہ کمال کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا جن کو سیدوشریف ہسپتال طبی امداد دینے کے بعد فارغ کی گئیتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبل میںسہولیات اور ویکسین نہ ہونے پر لواحقین نے شدید بر ہمی کا اظہار کیا گیا تاجر برادری تحصیل کبل کے نواسے کو کتے کاٹنے پر پائی محمد نے کہا کہTMAعملے کو کتو ں کے بارے میں باربارشکایت کی لیکن کوئی عمل درامد نہیں ہوا۔