گجرات کی خبریں 8/1/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) حضور ۖ کی نعت پڑھنا اور سننا ہمارے ایمان کا حصہ ہے قسمت والے لوگ ہی حضور ۖ کی مداح بیان کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گجرات ناصر گھمن نے گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول گجرات میں پہلے سالانہ مقابلہ حسن نعت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے اور پرنسپل گورنمنٹ کملی والا گرلز ہائی سکول محترمہ روبینہ ناصر کی اس سلسلہ میں کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ کملی والا گرلز ہائی سکول کے بچوں نے جس پیارے انداز میں حضور ۖ کی مداح بیان کی ہے اس پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پرنسپل گورنمنٹ کملی والا ہائی سکول محترمہ روبینہ ناصر نے کہا کہ ہر سال مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میںطالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس موقع پر منصفین کے فرائض مس روحی شاہین’ مس شناور اقبال’ اور مس شمائلہ نورین نے سرانجام دئیے۔ پہلی پوزیشن ہونہار طالبہ ربیہ غلام رسول ‘ دوسری پوزیشن رُخ زاہرہ’ جبکہ تیسری پوزیشن شائستہ عمران نے حاصل کی۔ اس موقع پر طالبات اور انکے والدین نے بھی شرکت کی۔ پرنسپل محترمہ روبینہ ناصر نے والدین پر زور دیا کہ وہ طالبات کی تربیت کے سلسلہ میں ادارے سے تعاون کریں اور گھر میں انہیں اسلامی تعلیمات سے اجاگر کریں اور امتحانات کے دنوں میں ٹی وی ‘ لیپ ٹاپ ‘ کمپیوٹر’ موبائل وغیرہ سے بچوں کو دور رکھیں تاکہ وہ اچھی پوزیشن لیکر کامیاب ہو سکیں ۔
………………………………
گجرات( جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس گجرات کا واحد پرائیویٹ تعلیمی ادارہ ہے جس میں طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیم و تربیت کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے ڈائریکٹر شہزاد شفیق اور انکے سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مہر فاروق خالد ‘ رانا ثاقب مشرف ناز اور قاری عامر رضوان قادری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاندار کاوشوں کو پر شہزاد شفیق اور انکی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور جس طرح وہ طلبہ و طالبات کے اخلاقی ‘ دینی و دنیاوی تعلیمات کیلئے کام کر رہے ہیں وہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں گیارہ سو سے زائد مستحق بچوں کی فری تعلیم انکا بہت بڑا کارنامہ ہے جبکہ معاشرہ کے بہترین طبقے صحافی’ وکلاء اور پولیس اہلکاروں سمیت اساتذہ کے بچوں کو رعایتی فیس پر تعلیم دینا بھی بہت بڑا کارنامہ ہے۔ ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے تاکہ وہ بہتر انداز میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
………………………………
گجرات( جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت مظہر اقبال چوہان گزشتہ روز مبارکباد دینے کیلئے جی پی آئی آفس پہنچے اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کو گجرات پریس کلب کا سیکرٹری تقریبات بننے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ایک محنت کش اور جدوجہد کرنیوالے صحافی ہیں انکا سیکرٹری تقریبات بننا انکی خوبیوں کا ثبوت ہے۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری گجرات پریس کلب کی نیک نامی کا باعث بنیں گے۔
………………………………
گجرات( جی پی آئی) ممتاز صحافی محمود اختر محمود کو گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی میڈیا اسٹیڈنگ کمیٹی کا چیئرمین جبکہ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کو وائس چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔ گزشتہ روز چیئرمین شاہین گروپ حاجی ناصر محمود اور صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ ابرار سعید نے نوٹیفکیشن دئیے۔
……………………
گجرات( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی کی بھانجی جیدہ خالد خاں سابق رکن پنجاب اسمبلی کی نماز جنازہ اتوار 8 جنوری کو بعد از نماز عصر گورمانی ہائوس، 44جی، مین گلبرگ بالمقابل ہوم اکنامکس کالج، لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ جیدہ خالد، چودھری جاوید چٹھہ کی صاحبزادی اور سابق گورنر مشتاق گورمانی کے بھانجے خالد خاں کی اہلیہ تھیں۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت مہر فاروق خالد نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حکومتی وزراء نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ انتہائی سرد موسم میں بھی گجرات میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ ہسپتالوں میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مشینری نہیں چل رہی’ مساجد میں وضو کیلئے پانی نایاب ہو چکا ہے’ گھروں میں پانی کی قلت ہو چکی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ نے بھی رہی سہی کسر نکال کر رکھ دی ہے۔ گجرات کے منتخب نمائندے بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بحران شدید سے شدید تر ہو تا جا رہا ہے۔ بغیر کسی شیڈول کے لوڈ شیڈنگ عوام پر ظلم ہے۔ خدارا ۔حکومت فوری طور پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پائے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ تو اقدامات کرے۔
………………………
گجرات( جی پی آئی) رواں سال کی پہلی تین روزہ انسداد پولیو مہم 16سے 18جنوری تک چلائی جائے گی ، 19سے 20جنوری2روزہ فالو اپ مہم ہوگی۔ اس دوران پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ32ہزار 932بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ، ضلع میں کسی بھی والدین کی طرف سے بچوںکو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار قابل قبول نہیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، اسسٹنٹ کمشنر ظہیر عباس، چوہدری ذوالفقار علی باگڑی، ،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر الطاف چوہدری،ڈپٹی میئر چوہدری آصف رضا، ڈی اوز چوہدری امجد کلیر، محمد اشفاق،ڈی ایس پی حافظ امتیاز،صدر پریس کلب سید وقار گیلانی ، روٹر کلب کے صدر، سماجی کارکن خادم علی خادم و دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر قیصر نذیر نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے ضلع بھر میں1001 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیںاور مجموعی طور پر اڑھائی ہزار پولیو ورکرز ڈیوٹی دینگے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں 31ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیںاس کے ساتھ 271بھٹوں اور 41نان فارمل سکولوںکے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی مشن ہے جس کے لئے گذشتہ سال پانچ کامیاب پولیو مہم چلائی گئیں ، اسی ٹیم ورک کا سلسلہ جاری رہا تو2017اس خطرناک مرض کے خاتمہ کا سال ثابت ہوگا اس مقصد کے لئے تمام محکموں کے افسران و اہلکار اپنی ذمہ داری ادا کریں اس کے ساتھ علما کرام، میڈیا اور این جی اوز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ سکولز میں زیرو پیریڈ کے دوران بچوں کو اس پولیو مہم سے آگاہ کیا جائے ، سکولوں میں بینرز لگائے جائیں اسی طرح پرائیویٹ سکولز کو بھی انسداد پولیو مہم کے دوران ورکرز سے تعاون کی ہدایت کی جائے۔ڈپٹی کمشنر گزشتہ پولیو مہم کے دوران پولیس کی طرف سے کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کو سراہا اور ہدایت کی کہ آئندہ بھی اسی طرح بہترین سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں انہوں نے ہدایت کی مسا جد میں اعلا نا ت اور پبلک مقا ما ت پر اس مہم سے متعلق خصوصی تشہیر کی جائے ۔ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال انسداد پولیو کیلئے بہترین انتظامات قابل ستائش ہیں تاہم جن شعبہ جات میں بہترین کی گنجائش ہے ان پر مزید توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات کی سیاسی قیادت پولیو کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے شانہ بشانہ ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کے ہمراہ گذشتہ سال کے دوران چلائی جانیوالی انسداد پولیو مہمات کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے پر مختلف سرکاری محکموںکے افسران کو محکمہ صحت کی طرف اعزازی شیلڈز سے نوازا ہے اس موقع پرڈپٹی میئر آصف رضا بھی موجود تھے ، جن افسران کو اعزاز شیلڈز سے نواز گیا گیا ان میں اسسٹنٹ کمشنرز ظہیر عباس چٹھہ ، ذوالفقار علی باگڑی ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر قیصر نذیر ، ڈاکٹر اکرم ، روٹری کلب کے صدر ندیم سندھو ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر یوسف ڈار و دیگر افسران شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات ظہیر چٹھہ کی قیادت میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم کا مضر صحت دودھ فروخت کرنیوالوںکے خلاف کریک ڈائون، ملاوٹ شدہ اور کیمیکل کے ڈرموںمیں سپلائی کیا جانیوالا 10من دودھ قبضہ میں لیکر ضائع کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کاروائی کے دوران اے سی گجرات اور انکی ٹیم نے رامتلائی چوک کے قریب ناکہ لگا کر شہر کیطرف دودھ لانیوالے گوالوں کو چیک کیا اس دوران دودھ کے نمونہ جات بھی حاصل کئے گئے اور ملاوٹ شدہ ثابت ہونے اور کیمیکل کے ڈرموں میں سپلائی کیاجانیوالا دودھ مقامی راجباہ میں بہا کر ضائع کر دیا گیا۔ اے سی گجرات نے واضع کیا ہے کہ چیکنگ کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا اور ملاوٹ کرنیوالوں اور مضر صحت ڈرموںمیں دودھ سپلائی کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) شفیق بلڈرز والے ملک محمدشفیق کی صاحبزادیوںکی تقریب رخصتی ولیج میرج ہال نزدبابا داڈیرہ منعقد ہو ئی جس میںبلڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیدان و ممبران سمیت تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت نے کی، بارات اورمہمانوں کا استقبال حاجی محمد رفیق، محمد سلیم، ملک محمد شفیق ، ملک ناظم حسین، محمدداود نے کیا نمایاں شرکاء میں شیخ محمد افضال، راجہ سکندر، شہزاد عظمت وڑائچ، ملک ظہیر عامر، محمد صغیر بٹ، عبدالجبار مغل، راجہ بلال مصطفی، چوہدری مصطفی گورائیہ محمد خالد منگا، چوہدری عاصم، ملک عادل، محمد عمران سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات( جی پی آئی) چوہدری افضل گوندل، چوہدری اشرف گوندل کے بھائی اور چوہدری عمران گوندل کے چچاجان چو ہدری محمدارشد آف گوندل کوٹ والے گذشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے تھے اُن کا نماز جنازہ گاؤں گوندل کوٹ میں ادا کر دیا گئے ۔نمازِ جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں شیخ محمد افضال، راجہ سکندر، شہزاد عظمت وڑائچ، ملک ظہیر عامر، محمد صغیر بٹ، عبدالجبار مغل، راجہ بلال مصطفی، چوہدری مصطفی گورائیہ، نعمان گوندل، اسد بھٹی، سید اظہر شاہ، سید علیم شاہ و دیگر شخصیات اورہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔ان کی روح کوایصال ثواب کے لئے ختم قل کل 9 جنوری بروزسومورا صبح دس بجے شروع ہو گا اور اجتماعی دعا ٹھیک گیارہ بجے جامع مسجد گوندل کوٹ میں پڑھاجائے گا احباب سے شرکت کی استدعاہے ۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) ممتازسماجی شخصیت حاجی محمدیونس منڈیر کی رہائشگاہ پر سالانہ محفل میلاد “نور کی برسات”کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیرتعدادمیں علمائے کرام،نعت خواں حضرات اور عاشقان رسول نے بھرپورشرکت کی محفل پاک کی زیرصدارت پیر سید صغیر حسین شاہ آستانہ عالیہ اسماعیلہ شریف نے کی تلاوت قرآن پاک قاری محمدامجد نے کی جبکہ نعت رسول مقبولۖ نعمان اعظم عطاری،محمدشفیق قادری،حاجی محمدیونس نے پیش کی خصوصی خطاب حضرت مولانا حاجی محمدعمر عطاری قادری منڈیر نے کیا جبکہ خصوصی دعاپیرسیدصغیر حسین نے کروائی نمایاں طور پر چوہدری محمداعظم،چوہدری محمدانعام،حافظ محمدوقاص،اویس،محمد بلال،نعمان ایوب چدھڑ،گل نوزاز،امیر حمزہ،سہیل جٹ،سفیان،شیراز،باوافضل ،شانی،ارسلان،محمداصغر سپرا،عرفان مہر،عبدالرحمان،اصغر،بابا غلام رسول،شفیق ،شہباز،سہیل ،ساجد،علی سمیر،عاصم،خلیل،احسن علی،اویس سارنگ،صحافی جبارساگر سمیت دیگر معززین علاقہ نے بھرپورشرکت کی اس موقع پر لنگر کا وسیع انتظام تھا آخر پر میزبان حاجی محمدیونس نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) راہنما پاکستان تحریک انصاف یوتھ میاں جمیل اصغر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن اور پانامہ کیس کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے حکمرانوں کو آف شور کمپنیوں اور برطانیہ کے فلیٹس کا حساب دینا ہی ہوگا، قائد عمران خان خان نے جو بھی اعلان کیا اُس پر لبیک کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہائوس آف دی فلور میں دیئے گئے بیان کے بارے میں اُن کے وکیل کے سپریم کورٹ میں دلائل کہ وہ ایک سیاسی تقریر تھی کے بعد اُن کی کسی بات پر بھی یقین کرنا ممکن نہیں رہا ملک میں ریکارڈ ترقی اور بجلی گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے بھی اُن کے سیاسی بیان ہی ہیں وزیراعظم بار ہا دفعہ کہہ چکے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے لیکن لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جوں کا توں ہے حکمرانوں کو سوائے جھوٹ کے اور کچھ نہیں سوجھتاحکمران جماعت کو عوام سے کچھ لینا دینا نہیں اُن کی تمام تر توجہ اپنی آنے والی نسلوں کو سنوارنے پر مرکوز ہے حکمران جھوٹ اور ”ڈنگ ٹپائو”پالیسی پر عمل پیرا ہیں ان کے پاس ملک و قوم کی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں حکومت اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل اپنی کرپشن چھپانے کے لئے استعمال کر رہی ہے سارے وزیر اور حکومتی مشینری وزیراعظم کے خاندان کی لوٹ مار کا تحفظ میں لگی ہوئی ہے جب کہ ملک کا ہر گزرنے والے دن کے ساتھ بیڑہ غرق ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں( جی پی آئی) چیئرمین ضلع گجرات چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ ضلعی چیئرمین گجرات کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے کوٹلہ برادران تعمیر و ترقی کا سمبل ہیں این اے107 اور پی پی115کو مثالی حلقے بنا رہے ہیں انشاء اللہ اب ضلع گجرات کی باری ہے ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک شاذر صدیق اعوان (ڈوگہ )نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ محمد حفیظ کا کھاریاں کا چیئرمین منتخب ہونا اچھی بات ہے مسلم لیگ(ن) نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اب نچلی سطح پر عوامی خدمت کا سلسلہ شروع ہوگا اور اقتدار نچلی سطح پر پہنچ جائے گا مسلم لیگ(ن) اس ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرے گی۔ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی پارٹی کی پالیسیوں پر اظہارِ اعتماد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)برگیڈئیر(ر)راجہ رئوف اللہ خان،راجہ محمداعجاز اللہ خان اورراجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر قانون راجہ خلیق اللہ خان(مرحوم) کے بیٹے راجہ عاطف اللہ خان اوربھتیجے راجہ حماداللہ خان نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود2درجن کے قریب ساتھیوںکے ہمرا ہ مشترکہ جائیداداوردیواروںکوتوڑکرقبضہ کی کوشش کرکے قانون کی دھجیاںاڑادی ہیں۔بااثر افرادکے خلاف کاروائی کرکے گرفتارکیا جائے۔انہوںنے بتا یا کہ وزیرآبادکاتاریخی مثمن برج تقریباً53کنال اراضی پرمشتمل مشترکہ جائیدادہے جس کی تاحال تقسیم نہ ہوئی ہے جو تقریباً19کنال اراضی جسمیںمسجد،چاہ اوردربارکی اراضی بھی شامل ہے راجہ عاطف وحماد اللہ خان نے امتیازاظہر باگڑی وغیرہ کوغیرقانونی فروخت کردی ہے ۔انہوںنے کہا کہ معاملہ عدالت عالیہ میںزیرسماعت ہے اورباقاعدہ اسٹے آرڈرجاری تھے لیکن گزشتہ روزراجہ عاطف اللہ خان،راجہ حماد اللہ خان،امتیازاظہر باگڑی،وائس چیئرمین بلدیہ وزیرآبادارسلان انوربلوچ،احمدیاروڑائچ،نثاربگا،شاہ باباسمیت 2درجن کے قریب افرادنے مشترکہ جائیدادپرزبردستی قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کی جس پرتھا نہ سٹی پولیس کواطلاع کی گئی اورپولیس کے آنے پرملزمان فرارہوگئے۔راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ واقعہ کی تحریری درخواست تھانہ سٹی میںدے دی گئی ہے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائے۔امتیازاظہر باگڑی نے اپنے موقف میںبتا یا کہ ہم نے زمین راجہ خلیق اللہ خان مرحوم کی فیملی سے قیمتاًخریدی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)مسلم ہینڈزایجوکیشنل کیمپلیکس میں تین روزہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈفٹ بال کے ٹرائیلزمکمل ہوگئے۔جسمیںگوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے تقریباًدوسوبچوںنے حصہ لیا۔سلیکٹنگ کمیٹی میںحبیب بینک،آزادفائونڈیشن اورمسلم ہینڈزکے سیدعطفان مقبول،عبد الحمید،محمدرشید،قمریارخاں،نوید حسن خان،ناصر محموداللہ والے اورصاحبزادہ سید ضیا ء النورنے16رکنی ٹیم جسمیںتسبیل سمبڑیال،شاہ زیب گجرات،راجہ فالکن سیالکوٹ،حسنین حیدروزیرآباد،عمرفیضان سیا لکوٹ،علی حسن وزیرآباد،حنان سلیم سیالکوٹ،فیضان سلیم سیالکوٹ،حمزہ نعیم وزیرآباد،جمشید گوکیپرلالہ موسیٰ،خیام منصوروالی،اوسامہ حسن لالہ موسیٰ کوسلیکٹ کیا۔جوگوجرانوالہ ڈویژن کی ٹیم ملک بھرکی ٹیموںسے میچ کھیلے گی جوبعدازاںبیرون ممالک ناروے،بلجئیم،انگلینڈ،فرانس کودورہ کرے گی اورسٹریٹ چائلڈفٹ بال ٹیموںکے ساتھ میچ کھیلے گی۔اس موقع پرممبرسلیکٹنگ کمیٹی صاحبزادہ سید ضیاء النورنے بتا یا کہ نوجوانوںکو بے راہ روی سے بچانے کے لئے کھیلوںکااہتمام کیا گیا ہے اورجنوری کے آخری ہفتہ میںمسلم ہینڈزایجوکینشل کیمپلیکس میںٹریننگ کیمپ بھی لگا یا جا ئے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد( جی پی آئی)عوام الناس کوصحت وصفائی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میںکوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیںگے اورخداکے فضل وکرم سے دن رات محنت کرکے اپنے شہرکوخوبصورتی کاگہوارہ بنائیںاورعوام کی دہلیزپرانکے مسائل حل کرینگے۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وزیرآبادبابو شعیب ادریس نے اپنے عملہ کے ہمرا ہ کالج روڈ،گلی گوروکاٹھا،محلہ کٹڑامائی اورنوشین ماڈل ہائی سکول کے باہرصفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن ملک شکیل احمدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ میںبذات خودہرگلی اورمحلہ میںجائوںگا۔چیئرمین بلدیہ نے کہا کہ ہم لوگوںکوصحت وصفائی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوںپرانقلابی تبدیلیاںلانا چا ہتے لیکن اس کے ساتھ ساتھ مجھے اپنے کونسلروںاورشہریوںکاتعاون بھی درکار ہے۔اگرچہ عملہ سینٹری میںابھی تک نئی بھرتیوںپرپابندی عائد ہے اس کے باوجودہم گلی محلوںاورسڑکوںکی صورتحال کوبہتربنائیںگے اورشہریوںکے مسائل ہرصورت حل کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)پیڑولیم اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی کمر توڑ دے گا،روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی،لاقانونیت،بدامنی،بے روزگاری حکومتی دعوئوں پر طمانچہ ہے۔ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی )کے چیئرمین ڈاکٹرغازی شاہدرضا علوی اور مرکزی صدرایم اے تبسم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑ ی اور آج بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسلسل عذاب گھریلو اور کاروباری زندگی کو متاثر کئے ہوئے ہیں ،حکومت کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور نت نئے مہنگائی کے طریقوں سے عوام کو ذہنی مریض بنایا جا رہاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف غریبوں کاکوئی پرسان حال نہیں دوسری طرف حکمران طبقہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو پلی بارگین جیسے قانون سے جائز کرنے میں مصروف عمل ہیں اور ملکی معیشت بیرونی قرضوں میں بری طرح دھنس چکی ہے جس سے موجودہ ملکی صورتحال کا اندازہ لگا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لے اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لیے مثبت پالیسیاں بنائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)ینگ ورکرزکلچرل ونگ لاہور کی صدراور بیٹی فائونڈیشن کی صدرسلومی رانا نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے موبائل ایپ سروس کا اجرا ء وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا انقلابی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے حقوق ِتحفظ ِخواتین کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی او رخواتین کو ہراساں کرنے اور ان کے ساتھ ناانصافی کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اس ایپ کیلئے خواتین اپنے موبائل پر وویمن سیفی ایپ کا بٹن دبائیں گی تو پولیس مدد کیلئے حاضر ہو جائیگی۔انہوں نے کہاکہ اس کے اجراء کے ذریعے خواتین کے تحفظ کو مقدم بنایا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین اپنے موبائل پر وویمن سیفٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں گی جس سے خواتین گھریلو تشدد ‘ دفتر یا مارکیٹ میں ہراساں کئے جا نے وویمن سیفٹی ایپ کا بٹن دبائیں گی تو پولیس فوری مدد کو پہنچ جائیگی۔ انہوں نے اس سلسلہ میں پنجاب کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن فوزیہ وقار او رسینئر ممبر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ وزیر ا علیٰ پنجاب سلیمان صوفی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس سے خواتین کے سرکاری محکموں میں پندرہ فیصد ملازمت کے کوٹہ کو بھی یقینی بنایا جائے گا جبکہ ضلع سطح پرخواتین کیلئے مختلف سکیموں کے عملدرآمد میں آسانی پیدا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور ( جی پی آئی)ساجد نقوی لورز کونسل کے چیرمین وسیم ساجد اور سیکرٹری جنرل آئی اے راجپوت نے سپریم کورٹ کے 18۔ نومبر 2014ء کے فیصلے کی روشنی میں تحریک جعفریہ پاکستان کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی وطن عزیز میں اتحاد و وحدت اور صلح کا نام ہے۔جن کی جدوجہد پرامن معاشرے اور اسلام کے عادلانہ نظام کا قیام ہے۔ ان کاکسی بازاری دہشت گرد گرو ہ کے سرغنے سے تقابل قابل مذمت ہونے کے ساتھ اتحاد امت کی نفی ، علم و امن ، تقوی ٰ و پرہیز گاری کی توہین ، اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وسیم ساجد ی نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک میڈیا گروپ دہشت گردوں سے بیلنس کرنے کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم کردار ادا کرنے اور گلگت بلتستان کی دو بار حکمران جماعت رہنے والی تحریک جعفریہ کا تعلق صحافتی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عسکری ونگ کا بے ہودہ الزام عائد کررہاہے۔ جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بال لاہور ہائی کورٹ کی 30 دن کے اندر تحریک جعفریہ کی بحالی بارے ہدایت کے بعد بال وزارت داخلہ کی کورٹ میں ہے، بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے عدالتی حکم پر عملد رآمد اور ٹی جے پی کے کارکنوں میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہپانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ کی روزانہ سماعت اپوزیشن موقف کی حمایت ہے پوری اپوزیشن جماعتیں کرپشن کے خلاف متحد ہیں کیونکہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے کرپشن سے چھٹکارا ہی قومی ترقی کا باعث بنے گا انہوںنے الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین اسمبلیوں کے گوشواروں کی چھان بین کے بارے میں بیانا ت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اراکین اسمبلی کی پانامہ لیکس میں جائیدادوں کی چھان بین کرے اگر الیکشن کمیشن چھان بین کا کام وقت مقررہ پر پورا کرلیتا تو حکمرانوں کی چھپی دولت دنیا بھر کے سامنے عیاں ہوجاتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید بلال مصطفی شیراز ی نے کہا کہ پانامہ کیس ملک میں سیاسی قربانی کا متقاضی ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلہ سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا اور عوام کے سب حقیقت عیاں ہوجائے گی ۔ پانامہ لیکس کیس کی زد میں آنے والے قومی مجرم ہیں ان کا تعلق حکمران جماعت سے ہو یا کسی دوسری سیاسی جماعت سے وابستگی ہو عہدیداراان قومی مجرموں پر فرد جرم عائد کرکے انہیں سزائیں دے ۔یہی انصاف کا بول بالا ہوگا اور آئندہ کسی کو کرپشن کی جرات نہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکمران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے بلندو بانگ دعوے کررہے ہیں جبکہ حکمران خاندان کے اہل خانہ بیرون ملک دولت لے جاکر کاروبار کررہے ہیں حکمرانوں کے قول فعل میں تضاد ہے یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہورہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سفیرپاکستان یونان خال عثمان قیصر نے پاکستانیوں کو انکوائری کے طویل عمل سے بچالیااور بچوں کی حوصلہ افزائی کرکے پاکستانیوں کے دلوں میں گھرکرلیا
ایتھنز( جی پی آئی)یونان میں تعینات سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر یونان میں مقیم پاکستانی برادری سے بہتر سے بہتر تعلقات کی خاطر اپنے رویے اور عمل سے گھر کرتے چلے جارہے ہیں ۔انھوں نے اپنے حالیہ اقدامات سے ناصرف پاکستانی برادری کے انکوائری جیسے مشکل اور طویل عمل کو آسان بنانے کی کوشش کی بلکہ پاکستانی برادری کے بار بار سفارت خانے کے چکروں کو بھی کم کردیاہے ۔سفارت خانہ پاکستان ایتھنز کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اب پاکستانی سائیلین جو اپنے پاسپورٹس جمع کرانا چاہتے ہونگے وہ صرف اپنا شناختی کارڈ لے کر سفارت خانے آئیں گے جہاں پر ان کو بیک وقت پاسپورٹ اورانکوائری کے لیے تمام مراحل سے گزار کر ان دستاویزات حاصل کرلی جائیں گی جس بعد ان کو اپنا پاسپورٹ لینے کے لیے ہی سفارت خانہ آنا پڑے گا دریں اثنا سفارت خانہ پاکستان نے پہلے ہی ایس ایم ایس سروس شروع کی ہے جس پر آپ اپنا ڈیٹا درج ذیل موبائل نمبر(30)6943850188پر واٹس اپ کر کے معلومات لے سکتے ہیں۔مزید برآںسفیر پاکستان خالدعثمان قیصرنے گزشتہ دنوں ایشین مسلم ایمگرینٹس یونان کے زیر اہتمام بچوں کے درمیان ہونے والے سیرت نبویۖتقریری مقابلوں کے بہترین مقررین بچوں کو تحائف بھجوائے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔سیرت نبویۖ کے موضوع پر ہونے والے تقریری مقابلے کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان کے سیکریٹری عظیم اللہ چیمہ تھے جنھوں نے بچوں کے پراعتماد اندا ز،تلفظ اورحوالہ جات کی تعریف کی اور اس پروگرام کو بعد ازاں سفیر پاکستان کو بھی آگاہ کیا جنھوں نے اپنی جانب سے تقریری مقابلوں کے بہترین مقررین بچوں کے گھر والوں سے رابطہ کیا اور ان کو اپنی جانب سے تحائف روانہ کیے اور ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد پر ایشین مسلم ایمگرینٹس یونان کو ہدیہ تبریک پیش کیا۔سیر پاکستان خالد عثمان قیصرکے اس عمل سے ناصر فپاکستانی برادری کے اندر ان کے لیے تکریم کا اضافہ ہوا ہے۔ایشین مسلم ایمیگرینٹس یونان کے ڈائریکٹرقاری محمداکرم زاہد نے اپنے پیغام میں سفیر پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی جانب سے ہونے والی حوصلہ افزائی سے پاکستانی برادری کے دل میں ان کے لیے عزت میں اضافہ ہواہے اور بچوں کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہواہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستانی برادری کے وسیع تر مفاد کی خاطر چوہدری شاہد وڑائچ کی حمایت کرتے ہیں۔چوہدری غلام سرور بدھوال
ایتھنز( جی پی آئی)پاکستان کمیونٹی گریس میں پاکستانی برادری کے پہلے سابق صدر چوہدری غلام سرور بدھوال نے اپنے تمام دوستوںاوراپنی جماعت کی سرکردہ شخصیات کے ہمراہ پاکستانی برادری کے وسیع تر مفاد اور اتحاد کے پیش نظر پاکستان کمیونٹی اتحاد 2017کے اگلے ہونے والے انتخابات میںصدارتی امیدوارچوہدری شاہد نواز وڑائچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر انھوں نے کہاکہ وہ تقریباًڈیڑھ ماہ سے یونان میں ہیں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ اور دیگر لوگوں نے کمیونٹی کے حوالے سے شدید تحفظات اور پاکستانی برادری کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیاان تمام حالات کے پیش نظر انھوں نے فیصلہ کیاکہ اس دفعہ ایک متفقہ امیدوار کو الیکشن میں کھڑاکیاجائے کافی غو روخوض کے بعد اپنے ساتھیوں سے مشورہ کیا اورتمام تر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعدچوہدری شاہد نواز وڑائچ کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیاہے جس کا تمام دوستوں اور خیر خواہوں نے سراہا۔چوہدری غلام سرور بدھوال کے اس اعلان کے بعد حاضرین نے پرجوش انداز میںان کے فیصلے کی تائید کی۔چوہدری غلام سرور بدھوال نے اپنے تمام ساتھیوں کی جانب سے ہرممکن تعاون کا اعلان کیا۔پاکستان کمیونٹی اتحاد کے صدارتی امیدوار چوہدری شاہد نواز وڑائچ نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور ان کی حمایت پر تہہ دل شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جو ذمہ داری ان کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے وہ اس کی ذمہ داری ادا کرنے میں ہرممکن کوشش کریں اور انشااللہ یہ اتحاد صرف الیکشن ہی نہیں بلکہ اس بعد بھی قائم رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری شاہد نواز وڑائچ کی حمایت میں گرینڈ اتحاد تشکیل پاگیا الیکشن یکجا ہوکر لڑنے کا عزم
ایتھنز( جی پی آئی)پاکستان کمیونٹی کے ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کی خاطر اور معروف سماجی ومذہبی شخصیت چوہدری شاہد نواز وڑائچ کو متفقہ امیدوارنامزد کرنے کے بعد پاکستان کمیونٹی یونان کے دفتر میں مختلف سماجی،مذہبی،سیاسی اور علاقائی تنظیموںکے سرکردہ افراد کے علاوہ دیگر علاقوں کے معززین نے شرکت کرکے اپنی حمایت اور اتحاد کااعلان کیا۔گرینڈ اتحاد کے موقع پر معروف بزرگ سماجی شخصیت چوہدری غلام سرور بدھوال کی سرپرستی میں گرینڈ اکٹھ ہوا جس میںانھوں نے اپنی اور اپنے دوستوں کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا اور چوہدری شاہد نواز وڑائچ کو صدر اور جنرل سیکریٹری کے لیے قاری محمد اکرم زاہد کے نام پیش کیے۔گرینڈ اتحادکے موقع پر پاک کشمیر ویلفئیر سوسائٹی کے رہنما راجہ مجاہد جرال نے تمام احباب کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ آج کا دن انتہائی اہم اور تمام پاکستانی برادری کے لیے اہمیت کا حامل ہے جس نے ہم کو ایک مرتبہ پھر اپنے حقوق اور وقار کے بارے سوچنے پر مجبور کردیاہے۔پاک کشمیر ویلفئیر سوسائٹی کے دیگر احباب اے ڈی جرال،راجہ شبیر،علی شیر راجپوت،چوہدری شاہد کنڈ اور دیگر نے شرکت کی۔چوہدری غلام سرور بدھوال سمیت سماجی وسیاسی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی یونان کے صدر چوہدری شبیر دھامہ،پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر راجہ آصف کیانی،پاکستان تحریک ا نصاف یونان کے صدر حیدر علی سیال اپنے رفقا،آل پاکستان کمیونٹی یونان کے مدثر خادم سوہل، ملک اسلام،ایشین مسلم ایمگرینٹس یونان کے ڈائریکٹر قاری محمد اکرم،دانش بشیر،حماد اسلم،سماجی کارکن سابق صدر پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان سپریم کونسل چوہدری اظہر لوہسر،میگارہ کی معروف سماجی شخصیت سید لال شاہ،اہل تشیع کمیونٹی کی معروف شخصیت سید اقبال شاہ،اسلامک فورم یونان کے سابق صدر عرفان تیمور،مذہبی شخصیت سنی تحریک یونان کے رہنما غلام مرتضیٰ قادری،سنی تحریک یونان کے نائب صدر ظہیر اسلم جرال،تیرو چک ویلفئیر سوسائٹی آسپرپیرگوس محمد عظیم بٹ،محمد نعیم بٹ،نیا یونیا کی معروف سماجی شخصیات چوہدری مہدی خاں بانسریاں،چوہدری محمد خان کرنانہ،ملک شاہین، پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ یونان کے صدر چوہدری عمر آف جہلم،ضیاالامت فاؤنڈیشن یونان کے صدر حافظ شاہد غفار گجر،معروف سماجی کارکن پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کے سابق عہدیدار چوہدری ظفر اقبال آف جہلم،صدر حضرت سلطان باہوٹرسٹ یونان کے صدر چوہدری عتیق،سجاد سلطانی،پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ یونان کے سابق صدر عبدالرزاق ڈار،شکریلہ ویلفئیر سوسائٹی یونان کے رہنماچوہدری محمد الطاف،بڑیلہ شریف سوسائٹی کے رہنما جاوید اقبال،فیصل بڑیلہ،چوہدری زبیر دھوریہ،موہری شریف کی ممتاز شخصیت راجہ امجد،چوہدری افضل جکھڑ،ماراتھونا کی سماجی شخصیت چوہدری وقار وڑائچ،عبدالرحمان،پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری قاسم ڈوئیاں،اعوان ویلفئیر سوسائٹی ملک ضیا اعوان،ملک شاہین اعوان ،ملک فیصل اعوان،منڈی بہاؤالدین کی معروف سماجی شخصیت چوہدری مختار مرالہ،آڈٹ کمیٹی کے سنئیر رکن ندیم بٹ کے علاوہ اینوفیتا،سیماتاری،مینیدی اور دیگر علاقوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔گرینڈ الائنس سے خطاب کرتے مقررین نے پاکستانی برادری کے کھوئے وقار کی بحالی اور پاکستانیوں کے جائز حقوق کے لیے بھرپورکردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
ایتھنز( جی پی آئی)پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان کے الیکشن میں بطور صدر حصہ لینے کے لیے معروف سماجی ومذہبی شخصیت چوہدری شاہد نواز وڑائچ نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بطور امیدوار درخواست جمع کرادی۔چوہدری شاہد نواز وڑائچ اپنے حامیوں کے ساتھ کمیونٹی دفتر گئے جہاں پر الیکشن کمیٹی کے چئیرمین ملک جاوید اعوان نے ان کی درخواست وصول کی اور دیگر کاغذات کے حوالے سے آگاہی دی ۔چوہدری شاہد نواز وڑائچ نے الیکشن کمیٹی کو الیکشن ضابطے کے بارے میں اپنی تجاویز بھی دی جبکہ موجودہ الیکشن کمیٹی کی توسیع کی جائے گی جس میں مزید چار ارکان شامل کیے جائیں گے اور تمام فیصلے باہمی صلاح ومشورہ کے بعد اکثریت رائے کو مدنظر رکھ کر کیے جائیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔