گجرات کی خبریں 19.06.2013

گجرات (جمیل احمدطاہر) سنگدل شخص نے تیزدھار آلہ سے دو بچوں کو قتل اورایک کو زخمی کر کے خود کو زخمی کر لیا، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق محلہ شاہ لطیف کھاریاں کے رہائشی ندیم صادق ولد محمد صادق نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر اپنے بیٹے 3سالہ نحیل، 4 سالہ محمد قاسم کو تیز دھار آلہ سے قتل جبکہ 7 ماہ کے محمد ضیاء کو زخمی کر کے خود کو بھی زخمی کر لیا، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گجرات پہنچا دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سارے وقوعہ کے دوران اسکی بیوی مکمل طور پر محفوظ رہی۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکورٹر ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا ہے، پولیس تھانہ صدر کھاریاں مصروف تفتیش ہے، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او گجرات دار علی خٹک نے فوری طورپر جائے وقعہ کادورہ کیا، اور پولیس کو وقوعہ کے پس پردہ حقائق تلاش کرنے کاحکم دیا، ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں ملک مظہر کا کہنا ہے کہ ہم تفتیش کررہے ہیں کہ بچوں کو باپ نے قتل کیا ہے یاکسی اور نے تاہم امید ہے کہ ہم جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے میاں نعیم صادق آف چنن سے انکی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا
گجرات (جمیل احمدطاہر) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما اور ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے میاں نعیم صادق آف چنن سے انکی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے میاں نعیم صادق آف چنن کی رہائش گاہ پر پہنچ کر مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو غم اور دکھ کی اس گھڑ ی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے تحریک
انصاف لالہ موسیٰ کے عہدیداران حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ، سہیل نواز خان،ڈاکٹر اکرام الرحمن ہاشمی،غلام عباس بھٹہ،مرزاخرم شہزاد،قاری عمر دراز،مرزا طارق مقصود ،مہر وسیم اور دیگر کی طرف سے بھی میاں نعیم صادق سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کی پوری ٹیم سوگوارہے اور لواحقین کی غم میں برابر شریک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے مردان میں دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مردان میں نماز جنازہ پڑھنے
گجرات(جمیل احمدطاہر)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما اور ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے مردان میں دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مردان میں نماز جنازہ پڑھنے والوں پر خود کش حملہ کرنے والے بالکل بھی مسلمان نہیں ہو سکتے اور نہ ہی انکا اسلام سے کوئی تعلق ہے دہشت گرود ں کو کوئی دین یا مذہب نہیں ہے۔ دہشت گرد پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ عمران مہمند اور دیگر افراد کے جانبحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گرد تحریک انصاف کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں کمزور کر نے کی سازش کر رہے ہیںپاکستان تحریک انصاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔انہوں نے مردان میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھٹی سالانہ تاجدارختم نبوت کانفرنس کے تاریخ ساز انعقاد
گجرات(جمیل احمدطاہر) چھٹی سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے تاریخ ساز انعقاد پر قائد تحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی ثاقب شکیل جلالی،تمام قائدین، عہدیداران، کارکنان، تحریکی ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انچارج میڈیا سیل تحریک تحفظ اسلام پاکستان چوہدری فیصل گجر نے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی کامیابی کیلئے تحریک کے عہدیداروں، کارکنوں نے جس طرح دن رات محنت کی وہ لائق تحسین ہے، اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور توقع رکھتے ہیں کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے وہ آئندہ بھی اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔