گجرات کی خبریں 08-02-2013

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی راہنما محترمہ مریم نواز شریف نے گجرات معاشی انقلاب فورس سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی راہنما محترمہ مریم نواز شریف نے گجرات معاشی انقلاب فورس سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے انہوں نے اپنے تحریری لیٹر میں چیئرمین گجرات معاشی انقلاب فورس عمر مسعود فاروقی ، صدر رانا مشرف علی ناز اور جنرل سیکرٹری خالق محمود کے نام اپنے خط میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے گیارہ فروری کو ہونے والی واک میں شرکت کی دعوت دی ، مریم نواز شریف نے کہا کہ میں اپنی پارٹی مصروفیات کی وجہ سے واک میں شرکت نہیں کر سکتی تاہم میں گجرات معاشی انقلاب فورس کے منشور کو دیکھ کر متاثر ہوئی ہوں ، اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کروں گی۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قانون کے محافظوں نے ہی قانون کی دھجیاں بکھیرنا شروع کر دیں
گجرات (جی پی آئی) قانون کے محافظوں نے ہی قانون کی دھجیاں بکھیرنا شروع کر دیں۔ شہر بھر میں تعینات پولیس افسران نے اپنی ذاتی گاڑیوں میں بغیر وردی کے ہی اسلحہ برداروں کیساتھ گھومنا پھرنا معمول بنا لیا۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس افسران ازخود ہی قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اکثر اوقات شہر بھر میں پرائیویٹ گاڑیوں میں پولیس افسران اسلحہ برداروں کیساتھ سرعام گھومتے نظر آتے ہیں۔ جس سے عوام میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے کہ یہ اسلحہ بردار کون ہیں اور پولیس ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
APFUTU کے زیر اہتمام CBA یونینز کے عہدیداران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی) APFUTU کے زیر اہتمام CBA یونینز کے عہدیداران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب امتیاز لیبر ہال فیض آباد میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری پیر زادہ امتیاز سید نے کی۔ تقریب میں پاک ایمپلائز یونین ٹی ایم اے گجرات اور اتحاد ورکرز یونین ووڈ ورکنگ سنٹر گجرات کی ریفرنڈم میں کامیابی پر عہدیداران اور ممبران کو مبارکباد دی گئی۔ جبکہ APFUTU کی جانب سے کامیاب یونینز کے عہدیداروں کو فیڈریشن کی جانب سے چیک اور سوینئرز پیش کی گئیں۔ تقریب میں پاک ایمپلائز یونینز ٹی ایم اے کے صدر فراست حسین ڈار’ اتحاد ورکرز یونینز ووڈ ورکنگ سنٹر کے سید ساجد حسین شاہ ، ٹی ایم اے یونین کے مرزا شاہد رشید اور ووڈ ورکنگ یونین کے سید گلزار حسین شاہ ، پاکستان بھٹہ لیبر یونین کے امتیاز حسین شاہین، محمد نوید، جنرل فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے ذوالفقار علی سپرا، اورانڈسٹریل ایمپلائز یونین کے محمد اعجاز و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے پیر زادہ امتیاز سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ APFUTU کی الحاق شدہ یونینز نے گجرات میں بھی ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کی ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے سیاست اور مذہب سے بالاتر ہو کر ورکروں کی عملی طور پر خدمت کی ہے۔ نہ صرف ورکروں کے حقوق کیلئے پاکستان بھر میں آواز بلند کی بلکہ عالمی دنیا بھی ہمارے شانہ بشانہ ہے۔ نو منتخب عہدیداران لیبر قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ورکروں کے حقوق کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں۔ فیڈریشن صوبائی اور ملکی سطح پر سرکاری اداروں سے ورکروں کے حقو ق کیلئے بات چیت کر رہی ہے تاکہ ورکروں کی زندگی کو محفوظ اور بہتر بنایا جا سکے۔ ہماری فیڈریشن کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے تعلق نہیں لیکن ورکروں کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑ رہے ہیں اور جمہوریت کے دور میں سیاسی جماعتوں کو بھی ہمیشہ باور کروایا ہے کہ وہ ورکروں کے ووٹ لیکر ہی اقتدار میں آتی ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے یونینز کی مشاورت کو یقینی بنا کر قوانین بنائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ہومیو پیتھک دوائوں کو ڈراپ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کیا جائیگا ، یہ بات واسن ہومیو پیتھک فارمیسی کے ایم ڈی ڈاکٹر انوار الٰہی نے گجرات میں ڈرگ ایکٹ کے سلسلے میں منعقدہ ایک سیمینار میں کہی ، انہوںنے کہا کہ ڈراپ ایکٹ کے مثبت اور منفی پہلو دونوں موجود ہیں ، ہومیو ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ اب صرف رجسٹرڈ ہومیو ادویات ہی استعمال کریں ، ڈراپ ایکٹ سے جعلی ادویات کا خاتمہ ہو گا ، سیمینار سے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ حکومت ہومیو ادویات کی رجسٹریشن اور فارمیسی کو لائسنس جاری کرنے کیلئے آسان اور قابل عمل اولذ بنائے ، سیمینار میں گجرات ہومیو کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ، ان میں ڈاکٹر انجم نور دین ، ڈاکٹر ثوبان ، ڈاکٹر ماس شامل ہیں ، جبکہ دیگر شہروں سے آئے ہوئے ہومیو ڈاکٹر عمران شیخ ، ڈاکٹر عمران شیخ ، ڈاکٹر حسیب ، ڈاکٹر محمد واثق ، ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری نے خطاب کیا ، پروگرام کے آرگنائزر ہاشمی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ہے ، دیگر ڈاکٹرز میں ڈاکٹر وکیل چوہدری گجرات ، ڈاکٹر رفیق رضا ، ڈاکٹر کوثر ناہید انور ، ڈاکٹر رفیق دینہ ، ڈاکٹر طارق شاکر آزاد کشمیر ، ڈاکٹر فیضان کھاریاں ، ڈاکٹر مجاہد شاہ ، ڈاکٹر شوکت ، ڈاکٹر عباس ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا جنرل اجلاس آج 9 فروری 2013ء بروز ہفتہ ساڑھے بارہ بجے دن گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات میں منعقد ہو گا

گجرات (جی پی آئی) رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا جنرل اجلاس آج 9 فروری 2013ء بروز ہفتہ ساڑھے بارہ بجے دن گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات میں منعقد ہو گا ، فل ہائوس اجلاس میں رائس ملز ایسوس ایشن ضلع گجرات کی دعوت پر جرمن کا ایک وفد شرکت کرئے گا ، وفد کے اراکین رائس ملز کو سولر انرجی سسٹم پر چلانے کیلئے بریفنگ دیں گئے ، اس موقع پر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران بھی موجود ہونگے ، رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے تمام عہدیداران و ممبران بروقت اجلاس میں شرکت کریں بریفنگ سے قبل دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری علی ابرار جوڑا سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے نئے صدر منتخب
گجرات (جی پی آئی)چوہدری علی ابرار جوڑا سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے نئے صدر منتخب ، سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے صدر کیلئے گزشتہ روز انتخاب ہوا ، اراکین نے اپنے اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور چوہدری علی ابرار جوڑا کو بھاری اکثریت سے سٹیزن فرنٹ کا صدر بنایا جبکہ چوہدری نجیب اشرف چیمہ کو چیئرمین سپریم کونسل اور چوہدری ندیم طفیل کو وائس چیئرمین سپریم کونسل چنا گیا ، ممبران الیکشن کمیشن محمد اشرف منہاس اورعامر چوہدری نے اپنے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دئیے،اجلاس میں عید میلاد النبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے موقع پر سٹیزن فرنٹ کی طرف سے نکالی گئی ، ریلی اور مرکزی جلوس میں شرکت پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا ، اجلاس میں چوہدری وسیم افضل جوڑا ایڈووکیٹ ، راجہ محمد اعجاز ، اسد اللہ طاہر ، شیخ عرفان پرویز ، مرزا اکبر بیگ برلاس ، خاور بشیر بٹ ، چوہدری ندیم طفیل ، چوہدری نجیب اشرف چیمہ ، محمد یاسین ناصر ، محمد عارف عطاری ، حاجی محمد ریاض ، حسین وقار جوڑا ، یعقوب سیٹھی ، محمد عارف عطاری ، محمد شفیق آرزو قادری ، نصر اللہ بھٹی ، چوہدری علی ابرار جوڑا ، عامر چوہدری ، چوہدری وقاص عالم ، حاجی مہر ممتاز احمد اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری برادران کے قریبی ساتھی بابر علی پیپلز پارٹی میں شامل
گجرات (جی پی آئی) چوہدری برادران کے قریبی ساتھی اور ق لیگ کے راہنما بابر علی عرف کالا پہلوان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ، انہوںنے یہ اعلان گزشتہ روز اسلام آبادمیں وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار سے ملاقات میں کیا ، اس موقع پر بابر علی نے کہا کہ جس طرح الیکشن 2008کے بعد چوہدری احمد مختار نے اپنے حلقہ کے لوگوں کی خدمت کی ہے اور اپنے انتخابی منشور کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا ہے اس سے متاثر ہو کر میں غیر مشروط طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں اور چوہدری احمد مختار کی انتخابی مہم زور و شور سے چلائوں گا ، اس موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے کہا کہ محنتی ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں، ہم بابر علی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ، پیپلز پارٹی ایک خاندان کی طرح ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ بابر علی ہر پارٹی ورکر کو اپنا فیملی ممبر ہی پائے گا ، اس موقع پر سٹی صدر پی پی پی رضوان دلدار ، جنرل سیکرٹر عامر طور اور گل نواز ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیالکوٹ کے دیہات کالا کپورووالی اور کپوروالا میں سوئی گیس فراہم کی جائے گی: چودھری پرویزالٰہی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے سیالکوٹ کے وفد نے چودھری ذوالفقار گھمن اور خلیل بھٹی کی قیادت میں ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2002ء سے 2007ء تک پنجاب میں بے مثال ترقی ہوئی، سیالکوٹ میں بھی سڑکوں کا جال بچھایا، 1122 سروس فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ بھی سیالکوٹ کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ وفد میں محمد جاوید بھٹی، رانا بشیر احمد، اصغر نمبردار، فیصل گھمن، اسلم سیٹھ، دلاور انجمن، عباس بھٹی اور دیگر معززین شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 3 کروڑ روپے کی لاگت سے سیالکوٹ کے مزید دو دیہات کالا کپورووالی اور کپور والا دونوں دیہات کے سینکڑوں گھروں کو سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ پر جلد ہی عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ وفد نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام کی اکثریت چودھری پرویزالٰہی کی سابقہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دے گی اور پاکستان مسلم لیگ کے نمائندوں کو بھرپور کامیابی دلائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی اونوازش علی نے ڈسٹرکٹ بار کے آڈیٹوریم کی تعمیر کے لئے چار کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن آفیسر نوازش علی نے ڈسٹرکٹ بار کے آڈیٹوریم کی تعمیر کے لئے چار کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے جبکہ جونیئر وکلا کو چیمبرز کی فراہمی کے لئے دو کروڑ روپے گرانٹ کی بھی سفارش کی ہے۔ مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی زیر صدارت نو منتخب عہدے داروں کی تقریب حلف بردری سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن محمد حنیف راجہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ڈی سی او نوازش علی نے موجودہ با ر ہال کی جگہ زیادہ گنجائش کے حامل بار آڈیٹوریم کا منصوبہ حتمی منظوری کے لئے حکومت کو بھجوا دیا ہے جس پر چار کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے جبکہ متعلقہ حکام نے اس بابت جلد فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی کرادی ہے۔ انہوں نے بتایا کی ڈی سی او نواز ش علی نے تمام تر رکاوٹیں دور کر کے 131نئے چیمبرز کی تعمیر کے لئے اراضی ڈسٹرکٹ بار کو فراہم کر دی ہے جبکہ جونیئر وکلا کے چیمبرز کے لئے بھی تجاویز متعلقہ حکام کو ارسال کی ہیں اور یہ منصوبہ دو کروڑ روپے سے مکمل ہوگا جبکہ پنجاب حکومت کے متعلقہ حکام نے بار عہدے داروں سے میٹنگ میں یقین دلایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بار کی فلاح کے لئے بھجوائی جانے والی سکیموں کے لئے فنڈ ز کی فراہم یقینی بنائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن گجرات میرادوسرا گھر ہے :جسٹس سید مظاہر علی اکبر
گجرات(جی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن گجرات میرا دوسرا گھر ہے اسکے ممبران کے مسائل کا حل انکی ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات بار کے نومنتخب عہدے داروں اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر بار محمد حنیف راجہ ایڈووکیٹ، سیکرٹری بار چوہدری یاسر مبارک ایڈووکیٹ نے بھی اظہار خیال کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات محمد طارق عباسی، ڈی سی او نوازش علی، ڈی پی او بشارت محمود اور کثیر تعداد میں بار ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ انہوں نے بطور وکیل گجرات بار کے ممبران کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ اس بار کی شاندار روایات سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور وکیل میں آپکا حصہ تھا اور اب بطور ممبر بنچ بھی خود کو بار کا حصہ ہی سمجھتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر گجرات بار کے لئے دو ملین روپے کی گرانت کا بھی اعلان کیا او ر صدر بار کے مطالبے پر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کنزیومر کورٹ کی ضلع کچہری منتقلی کے لئے ضروری انتظامات کئے جائیں۔قبل ازیں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے نومنتخب عہدے داروں سے حلف لیا۔ اس موقع پر گجرات بار کے رکن عارف علی میر ایڈووکیٹ نے انہیں کتابوں کا تحفہ پیش کیا جبکہ ڈسکہ بار کے صدر قیصر ناگرہ ایڈووکیٹ نے انہیں شیلڈ پیش کی۔گجرات بار آمد پر صدر سمیت بار عہدے داروں اور ممبران نے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کا پر تپاک استقبال کیا۔بار کے صدر محمد حنیف راجہ نے معزز مہمان خصوصی کو سپاس نامہ پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غزالی ماڈل ہائی سکول کنجاہ کیمپس میں 29 جنوری کو “سائنس ،کرافٹ ایگزبیشن” کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی) غزالی ماڈل ہائی سکول کنجاہ کیمپس میں 29 جنوری کو “سائنس ،کرافٹ ایگزبیشن” کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح ڈائریکٹر غزالی گروپ آف سکولز ،کالجز پنجاب نے کیا۔ “سائنس ،کرافٹ ایگزبیشن” میں طلباء و طالبات نے 60سے زائد سائنس پراجیکٹس ،سائنسی ماڈل ،پریکٹیکل اور کرافٹ کے نمونے پیش کیے۔ایگزبیشن صبح 10 سے سہ پہر 03 بجے تک جاری رہاجس میں سینکڑوںکی تعدادمیں والدین ،سیاسی وسماجی راہنمائوں سمیت معززین شہر نے شرکت کی ۔ایگزبیشن میں طلباء و طالبات نے پریکٹیکل کر کے دکھائے اور پریزنٹیشن بھی دی۔ایگزبیشن میں زلزلہ آنے کی سائنسی وجوہات اور ماڈل ،آتش فشاں (لاوا)،مالیکیول کی ساخت،بجلی پید ا کرکے لیمپ جلانا،آگ بجھانے والے آلہ کی تیاری ،کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی تیاری ،منشور سے روشنی منعکس ہو کر سات رنگوں کا بننا،ہک کا قانون ،بحری جہازوں ،ابدوزوں اور ٹینکوں میں استعمال ہونے والی والا آلہ پیری سکوپ،بارش کی مقدار ناپنے کے لیے بیر و میٹر کا استعمال،اوزون لیئر اور نقصان پہنچانے والے عوامل،بیلنس ویٹ،مائیکروسکوپ کے ذریعے اونیئن سیل (Onin Cell)کی تیاری ،سولر سسٹم کا ماڈل ،ونڈ پاور ماڈل سمیت 60 سے زائد ماڈل ،کرافٹ اور پریکٹیکل کے عملی نمونے پیش کیے گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مک مکا سے بننے والے الیکشن کمیشن عوامی توقعات پر پورا نہیں اترتا:چوہدری سمیع اللہ
گجرات(جی پی آئی) سیاسی مفادات سے بالاتر اور سیاسی و ابستگیوں سے مبرا آزاد اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے بغیر شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ۔مک مکا سے بننے والے الیکشن کمیشن عوامی توقعات پر پورا نہیں اترتا ۔لہذا ہم موجودہ الیکشن کمیشن کو غیر آئینی و غیر قانونی سمجھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات کے مرکزی رہنمائوں چوہدری سمیع اﷲ وڑائچ اور مہر یوسف یعفور نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ قائد محترم شیخ لاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور پاکستانی عوامی تحریک کی طرف سے الیکشن کمیشن سے متعلق سپریم کورٹ میں جو رٹ دائر کی گئی ہے وہ نہ صرف پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہر القادری بلکہ یہ اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں کی آواز ہے ۔موجودہ الیکشن کمیشن کی تشکیل آئین اور قانون کے خلاف ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں پر امن لانگ مارچ اور طویل دھرنے سے بیرون ممالک میں پاکستان کا وقار بلندہوا ہے اور تمام دنیا کو اس بات کا پیغام ملا ہے کہ پاکستانی قوم ایک پرامن قوم ہے انشاء اﷲ ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ پاکستانی عوام کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر الیکشن کمیشن کے خلاف دائر کردہ رٹ کا فیصلہ دے گی ۔لانگ مارچ اور دھرنے کے مخالفین جس طرح لانگ مارچ کی کامیابی پر ناکام و خوار ہوئے تھے وہ جان لیں کے انشاء اﷲ انتخابی اصلاحات اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے موقف پر بھی ہم ہی کامیاب ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری نوید بشیر کنجاہی نے عباس بٹ عطاری کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
گجرات (جی پی آئی)کنجاہ اوورسیزمیلادکمیٹی کے آرگنائزرچوہدری نویدبشیرکنجاہی،چوہدری وحیدبشیرکنجاہی نے رضوان احمدبٹ عطاری ۔ بلال احمدبٹ عطاری صدراوورسیزمیلادکمیٹی کنجاہ ۔بدرعباس بٹ عطاری۔ عثمان بٹ عطاری۔سدھیربٹ عطاری کی والدہ محترمہ کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعاکرتے ہوئے کہاکہ غم کے ان لمحات میں ہم ان کے خاندان کے ساتھ برابردکھ کے شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ محمدحنیف کاصدرمنتخب ہوناگجرات بارکے وکلاء کااحسن اقدام ہے:یاسر جرال
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل گجرات کے جائنٹ سیکرٹری یاسرجرال نے ممتازقانون دان راجہ محمدحنیف کوگجرات بارکاصدرمنتخب ہونے پرمبارک باددیتے ہوئے کہاکہ راجہ محمدحنیف کاصدرمنتخب ہوناگجرات بارکے وکلاء کااحسن اقدام ہے ۔ اورہم ان کے دانشمندانہ فیصلے پرگجرات بارکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور امیدکرتے ہیں کہ وہ گجرات بارکے وکلاء کے اعتمادپرپورااتریں گے ۔اوراپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کوبھی انصاف کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔اوراپنی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمداکرم آرائیں اٹلی کے نجی دورے سے وطن واپس پاکستان پہنچ گئے
گجرات (جی پی آئی)کنجاہ کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمداکرم آرائیں اٹلی کے نجی دورے سے وطن واپس پاکستان پہنچ گئے۔دوست احباب نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔ان کی وطن واپسی سے علاقہ بھرمیں فلاحی کاموں میں تیزی آئے گی۔اس موقع پرانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی بھلائی کے کاموں میں حصہ لے کردلی سکون محسوس ہوتاہے۔ہم نہ ووٹ کی لالچ میں عوامی مسائل میں دلچسپی لیتے ہیں بلکہ اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے عوامی مسائل حل کروارہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ربیع الاول کے اس مقدس ماہ میں پیغام مصطفی پرعمل کرتے ہوئے غریبوں مسکینوں یتیموں بیووں کاخیال رکھیں۔اس سے ہماری دنیامیں بھی بھلائی ہے اورآخرت میں بھی فلاح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری نعیم رضا کوٹلہ کے بھائی فخر کوٹلہ چوہدری شاہد رضا،چوہدری علی رضا مالک کوٹلہ اورراجہ حق نواز بابر سریعہ(سیکرٹری)کو مکان قبضہ کیس میں ضمانت پر رہائی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اورچوہدری نعیم رضا کوٹلہ گروپ کے وفادار ساتھی تھانہ ککرالی کی معروف شخصیت ماسٹراعجاز کالس کو تمام مقدمات میں باعزت بری ہونے پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں مخالفین کے اوچھے اور غیرقانونی اور غیرانسانی ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہونگے اور ہمیشہ کی طرح اب بھی چوہدری شاہد رضا اورساتھی ہی سرخرو ہونگے ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر میاں زبیع اللہ گلیانہ(انگلینڈ)، میاں اکرام اللہ گلیانہ(انگلینڈ) اور میاں سیف اللہ گلیانہ عرف سیفی نے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)الطاف مغل چھوریاںچیئرمین پیپلز پاو رلیگ انٹرنیشنل اٹلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسا قانون بنایا جائے جس سے پاکستان میں خاندانی اور موروثی سیاست کا خاتمہ ہوسکے۔چند خاندان اور اُنکے ہی افراد عرصہ دراز سے پاکستان پر قابض ہیں اور وہی بار بار ایم این اے اور ایم پی اے بنتے ہیں جس کی وجہ سے عام اورباصلاحیت افراد اسمبلیوں تک نہیں پہنچ سکتے اُنہوں نے پاکستانی عوام سے بھی کہا کہ وہ بھی الیکشن کمیشن پر دبائوڈالیں اوراس طرح کے قانون پاس کروانے کیلئے مہم شروع کریں پیپلز پاور لیگ کے کارکنان اس مہم کا حصہ بنیںگے اور اس کو کامیاب بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ(جی پی آئی) بارشوں کے باعث تھانہ روڈ جھیل کا منظر پیش کرنے لگا۔ تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی ۔ 13ربیع الاول کو روڈ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا گیا مگر TMO کھاریاں مکر گیا ۔حکومتی مدت پوری ہونے کو ہے ۔ ڈنگہ کا مصروف ترین روڈ بارشوں کے باعث جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ اب طفل تسلیوں سے کام نہیں چلے گا ۔ تاجر برادری نے MPAمیاں طارق محمود سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر رروڈ کی تعمیر کروائیں ۔ تھانہ روڈ کے تاجروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ۔ اب تاجر برادری خاموش نہیں رہے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ(جی پی آئی)پاکستان فلاح پارٹی صوبہ پنجاب کے صدر امانت علی زیب 10فروری صبح 11بجے ڈنگہ کا تنظیمی دورہ کریں گے ۔ وہ دن 11بجے ڈنگہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ سابق ناظمین انجمن طلباء اسلام ڈنگہ خالد محمود نورانی اور اسجد شہباز صدیقی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔ پاکستان فلاح پارٹی کی تنظیم نو کے لئے انجمن طلباء اسلام کے سابق راہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور قومی یکجہتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں گے ۔
۔۔۔۔۔
ڈنگہ(جی پی آئی)انجمن طلباء اسلام یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن بچاؤ ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت انجمن طلباء اسلام یونیورسٹی آف گجرات کے ناظم ضمیر الحسن نے کی ۔ جس میں دوسری تنظیموں کے عہدیداروں اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ طلباء کا مطالبہ تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے لیکن مرکزی حکومت مخصوص لابی کو نوازنے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تحلیل کرنا چاہتی ہے ۔ طلباء برادری واضح کرنا چاہتی ہے کہ اگر حکومت نے کوئی منفی قدم اٹھایا تو تعلیمی اداروں میں کلاسز کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔ انجمن طلباء اسلام کے کارکنان طلباء اور اساتذہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کا دفاع کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ(جی پی آئی)اوورسیز پاکستانیوں کے راہنما چوہدری شہباز احمد (کویت) اور میاں احسان الحق ( امریکہ ) نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فتح کا تاج اس بار بھی میاں طارق محمود کے سر سجے گا ۔ شاہ قلی اور گردونواح سے میاں طارق محمود بھاری اکثریت سے جیتیں گے ۔ میاں طارق محمود نے حلقہ بھر میں تعلیمی اداروں اور سڑکوں کے جال بچھا دیئے ہیں ۔ آئندہ الیکشن میں میاں طارق محمود کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکے گا ۔ میاں طارق محمود کی سیاسی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ اوورسیز پاکستانی میاں طارق محمود کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ میاں طارق محمود کا پانچ بار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونا ڈنگہ کے لئے بڑا اعزاز ہے ۔ ہم میاں طارق محمود کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی کامیابی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اضلاع کی خبریں
مشکل حالات میں اقتدار سنبھالنے کے باوجود پیپلز پارٹی نے عوام کے مسائل حل کئے ہیں:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(جی پی آئی) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ مشکل حالات میں اقتدار سنبھالنے کے باوجود پیپلز پارٹی نے عوام کے مسائل حل کئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اس نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کو ہی اولین ترجیح دی ہے، آمریت دور کے چھوڑے مسائل کو حل کرنے کے لئے وسائل اور وقت درکار ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آمر ملک کے وسائل ضائع کر جاتے ہیںاور آنے والی جمہوری حکومت کو مشکلات کا سامنے کرنا پڑتا ہے اور یہی کچھ اب ہوا ہے، لیکن پیپلز پارٹی نے ہر مسئلہ حل کرنے کے لئے لائحہ عمل بنایاجس میں صوبوں کو مذید اختیارات دئیے تاکہ وہ اپنے مسائل خود حل کرسکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن نے ریپڈبس سسٹم کی شکل میں جدید ،منفرد،پروقار سفری نظام متعارف کرایاہے:اللہ رکھا چوہدری
لاہور( جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ریپڈبس سسٹم کی شکل میں جدید ،منفرد،پروقار سفری نظام متعارف کرایاہے،کم بجٹ اور 11ماہ کی ریکارڈ مدت میں یہ منصوبہ مکمل ہوا ہے ،وہ کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ،اس موقع پرذوالفقارعلی ،عبد الکریم ،شیخ الطاف،سلیمان شاہد،ماسٹر اسلم ،امانت چن بھی موجود تھے ،انہوںنے کہاکہ اس منصوبے سے 2گھنٹے سے زائد کا سفر 55منٹ میںطے ہوگا،شہریوں کو جدید اور بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات کی فراہمی کے ویژن کو مد نظر رکھ کربرادر ملک ترکی کے تعاون سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،،30 ارب روپے کی لاگت سے ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والا یہ منصوبہ معیار اور شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اصل تبدیلی تحریک انصاف ہی لائے گی، یا سر گیلانی،میاں مبشر یعقوب
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف لاہو ر کے سینئر رہنماء انجینئر یا سر گیلانی، میاں مبشراور ابوبکر عظیم نےNA-118 شاہدرہ میںایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں تبدیلی لائے گی۔تحریک انصاف کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔ باقی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے لانے چاہیں۔موجودہ حکمران جماعتیں عمران خان سے سخت خائف ہیں ۔وقت کے ساتھ ساتھ مخالف لوگ اوچھے ہتھکنڈوں پر بھی اتر آئیں گے انہوں نے اپنے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ انکو حاصلے سے کام لینا ہو گا۔ اچھائی کا راستہ ہمیشہ دشوار ہوا کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریپڈ بس کے روٹ پر بغیر ٹینڈر کے پودے لگائے گئے ہیں:ثمینہ خاور حیات
لاہور( جی پی آئی)مرکزی سیکرٹری اطلاعات شعبہ خواتین مسلم لیگ ق و رکن پنجاب اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے کہا ہے کہ ریپڈ بس کے روٹ پر بغیر ٹینڈر کے پودے لگائے گئے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے پر پنجاب کی ساری مشینری لگا دی گئی ہے، تمام محکموں کے افسران اپنے دفاتر سے غیر حاضر ہیں عوام در بدر ہو رہے ہیں ان کے مسائل سننے والا کوئی نہیں ہے وہ سوچ رہے ہیں کہ اپنے مسئلہ کے حل کے لئے کس دفتر کے دروازے پر دستک دیں، کیا سرکاری افسران کا کام اس منصوبے کی نگرانی ہی رہ گیا ہے، معمول کے دفتری امور سخت متاثر ہو رہے ہیں، لیکن کسی کو پرواہ نہیں، پنجاب کے حکمرانوں کی من مانیاں جاری ہیں یہ منصوبہ عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
پرویز مشرف نے پارٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پرمظہر سخاوت وٹو کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی
لاہور (جی پی آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف نے پارٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے سابق سینئرنائب صدر مظہر سخاوت وٹو کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔واضح رہے کہ مظہر سخاوت وٹو پر مالی بد عنوانیوں اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے الزامات تھے جس پر 22ستمبر2012کو انہیںپنجاب کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھاا ور اب انکی پارٹی کی بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ اور ایم کیوایم مشرف کی کپتانی میں انتخابات ملتوی کرانے کی سازش میں شامل ہونے ہوجائیں گی:عبدالغفور
لاہور(جی پی آئی) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم بہت جلد پرویز مشرف کی کپتانی میں انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کرنے والی ٹیم میں شامل ہونے ہوجائیں گی ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محب وطن جماعتیں دیکھ لیں کہ جامعہ حفصہ پر آگ و آہن برسانے والے پرویز مشرف ان جماعتوں کو آج پھر یاد آگئے ہیں ،عمران خان کم عقلی کی وجہ سے پرویز مشرف کے آلہ کار بن رہے ہیں،طاہر القادری اور عمران خان کے ایجنڈے میں فرق نہیں ہے،تمام اپوزیشن جماعتیں نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہوجائیں ،پورے ملک کے سیاستدان جانتے ہیں کہ ملک کو مشکل سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں ،تمام سیاسی جماعتیں انتخابات میں متحدہوکر پرویز مشرف کی سازشیںناکام بنا دیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے:حمزہ شہباز شریف
گوجرانوالہ(جی پی آئی) ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس منصوبہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اس بات کا مظہر ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے اور انشاء اللہ اس طرح کے عوامی فلاحی منصوبوں کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ آنے والے انتخابات میں تمام لوگ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں تاکہ ملک میں تبدیلی آسکے۔ ان خیالات کا اظہار حمزہ شہباز شریف نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر میں ڈویژنل صدر ٹریڈرز ونگ مسلم لیگ (ن) خواجہ تنویر اشرف بٹ کی قیادت میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ کے ٹریڈرز ونگ کے عہدیداروں اور مارکیٹوں کے صدور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں جاری دہشت گردی سے دل خون کے آنسو روتا ہے اور موجودہ حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی مثال بیرون ممالک میں دی جاتی ہے اور عوام بھی ان کو پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کا گراف روز بروز بڑھ رہا ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ گوجرانوالہ فلائی اوور کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے اور انشاء اللہ ریکارڈ مدت میں اسے مکمل کیا جائے گا’ اس کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی بلکہ گوجرانوالہ کی تاجر و صنعتکار برادری کی مشکلات بھی دور ہونگی۔ صدر ٹریڈرز ونگ مسلم لیگ (ن) خواجہ تنویر اشرف نے حمزہ شہباز شریف کو گوجرانوالہ ٹریڈرز کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ گوجرانوالہ میرا دوسرا گھر ہے اور وہاں کے لوگ میرے قائد اور میرے ساتھ والہانہ محبت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے خلاف سازش کے تحت لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے تاکہ پنجاب کا صنعتی پہیہ جام ہو۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری سے عوام تنگ آچکے ہیں اور اب تمام لوگوں کی نظر میاں نواز شریف پر لگی ہوئی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ملک پرویز نے کہا کہ تاجروں اورٹریڈرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ایم این اے ملک ریاض، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد علی، مارکیٹوں کے صدور نعیم یونس بٹ، رانا نعیم الرحمان، ملک ذوالفقار، فیاض بٹ، شیخ فرقان، اعظم میر، میاں فضل الرحمان ودیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
آمد رسول ۖ سے کائنات میں بہار آ گئی:پیر تبسم بشیر اویسی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)آمد رسول ۖ سے کائنات میں بہار آ گئی۔ نبی کریم ۖ اول ، آخر، ظاہر اور باطن بن کر تشریف لائے ۔دلوں کا چین اور آنگھوں کی ٹھنڈک بھی اسی نور مجسم ۖ کی بدولت ہے ۔ دنیا ظلم و ستم کی اندھیر نگری تھی کہ آمنہ کے لال ۖ نے نور ہدایت سے اجالا کر دیا ۔تمام طبقات انسانی کے حقوق متعین ہوئے ۔خالقِ کائنات نے ظہور مصطفےٰ ۖ فرما کر احسان جتلایا ۔نفرتوں کی جگہ محبتوں نے لے لی ۔ انسان حقیقت میں اشرف المخلوقات بنا۔ فخر انسانیت ۖ کی آمد عروجِ انسانیت کا باعث بنی ۔دنیا کو پیغمبر امن ۖ کے صدقہ سے دستور امن ملا ۔ایک عالمگیر ضابطۂ حیات میسر آیا جو تا قیامت قابل عمل اور ذریعہ نجات ہے ۔آج کے پر فتن دور میں سیرت النبی ۖ پر عمل پیرا ہو کر ملک و ملت کو شدت پسندی اور دہشت گردی سے بچایا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان و صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے ملووال لکڑا میں سالانہ جشن ظہور مصطفےٰ ۖ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ملک میں مذہبی طبقہ بھی غیر اسلامی سیاست اور کرسی کے چکروں میں نظر آتا ہے ۔ پاکستان میں نظامِ خلافت اور نظامِ مصطفیۖ کے علاوہ کوئی نظام ترقی کا ضامن نہیں ہو سکتا ۔ حضور اکرم ۖ کے نظام میں امیر و غریب کی تفریق نہیں ہے ۔یہ اونچ نیچ، برادری ازم، قوم پرستی اور علاقائی تعصبات غیر اسلامی ہیں ۔ظہور مصطفےٰ ۖ سے تمام تعصبات کا خاتمہ ہوا ۔کانفرنس سے حافظ محمد تنویر ،صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی ،مبشر حسن بھٹی ،حافظ محمد ارشاد ،محمد محسن اویسی او ردیگر نے بھی اظہار خیا ل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فن پہلوانی پنجاب کی ثقافت کا لازمی جزو ہے:غلام دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی )مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ فن پہلوانی پنجاب کی ثقافت کا لازمی جزو ہے،میاں شہباز شریف کھیلوں کی سر پرستی کر کے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہے ہیںدیسی کشتی کو زندہ رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سابق رستم پنجاب ورستم گوجرانوالہ شفیق عرف جھلا پہلوان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی دھرتی پر جنم لینے والے پہلوانوں نے پوری دنیا میں گوجرانوالہ کا نام روشن کیا ہے،آج بھی مناسب مواقع اور سازگار ماحول دیا جائے تو یہاں کے پہلوان ملک و قوم کے لئے بہت سی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں،پنجاب سپورٹس فیسٹیول سمیت میاں شہباز شریف کے دیگر انقلابی اقدامات کی بدولت پنجاب میںکھیلوں کے شعبے میں خاصی بہتری آئی ہے، سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن توفیق احمد بٹ نے کہا کہ گوجرانوالہ کے پہلوان ایک قیمتی سرمائے کی حیثیت رکھتے ہیں،میاں شہباز شریف کی طرف سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری ہے او رپنجاب میں کھیلوں کے میدان آباد کرکے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا رہا ہے،شفیق عرف جھلا پہلوان نے کہا کہ وہ خادم پنجاب کی طرف سے پانچ لاکھ روپے مالی امداد ملنے پر بہت خوش ہیں، بھارتی پہلوانوں کو مقابلے کا چیلنج کرتے ہیںاور کسی بھی وقت کہیں بھی ان کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔اس موقع پر غلام قادر خان،عامر اکرام بٹ ،محمد علی بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں گیس کے بدترین قحط نے عوام کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے بدترین قحط نے عوام کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے،قوم کی مائیں بہنیں شدید کرب میں مبتلا ہو کر گوبر جلانے پر مجبور ہوگئیں،وفاق میں بیٹھے ٹولے کی کرپشن،ناہلی اوربد نیتی نے ملک کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا۔قومی اسمبلی کے رواں اجلا س میں نکتہء اعتراض پر بات کرتے ہو ئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ انکے حلقے کی خواتین کئی ماہ سے مسلسل سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں کیونکہ 24 گھنٹے میں سے رات گئے صرف ایک ڈیڑھ گھنٹہ گیس ملنے کی وجہ سے وہ سخت نامساعد حالات سے دوچار ہوچکی ہیںاور طلبا و طالبات بغیر ناشتے کے سکولوں اور کالجوں میں جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومتی بے توجہی اور بے حسی کی وجہ سے عوام میںسخت مایوسی پھیل چکی ہے افسوس کہ حکمرانوں نے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے کوئی ایک بھی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔
۔۔۔۔۔۔
وزیر آ باد(جی پی آئی) اسلا می تعلیما ت کو عا م کر نا اور اسلا م کی سر بلندی کے لئے کا وشیں کر نا ہر مسلما ن کا فر ض ہے ۔ہما ری زندگیا ں اسلا می شعا ر کے مطا بق اور ملک کو بچا نے کے لئے اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا ۔ان خیا لا ت کا اظہار تحریک منہا ج القر آ ن ویمن لیگ تحصیل وزیر آ باد کے زیر اہتما م سا لا نہ میلا د کا نفر نس کے مو قع پر تحصیل صدر ام حبیبہ نے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ منہا ج القر آ ن اسلا م کی سر بلند ی کے لئے سر بکف جد و جہد کر رہی ہے اور ملک میں حقیقی جمہو ریت کے فرو غ کے لئے پرو فیسر ڈا کٹر طا ہر القا دری نے جو خد ما ت سر انجا م دیں ہیں وہ ملکی تا ریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جا ئیں گی ۔اس مو قع پر رخشندہ جبیں،سید ہ معرا ج فا طمہ،مقصو دہ انجم،سید ہ زینب ،فا طمہ ،عا ئشہ ،شا ئستی تسلیم اور دیگر نے بھی خطا ب کیا میلا د کا نفرنس میں ہزارو ں کواتین نے شر کت کی ۔دریں اثنا ء ام حبیبہ نے کہا کہ 14جنوری کو جن کا رکنا ن نے اسلا م آ باد میں دھر نے میں شر کت کی ہم انکی جد و جہد کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور دعا گو ہیں کہ امت مسلمہ کے ہر شخص میں یہی جذ بہ پر وا ن چڑ ھے تا کہ با طل قوتو ں کی سر کر بی ہو سکے ۔(فو ٹو ہمرا ہ ہے)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آ باد(جی پی آئی) ٹرا نسپو رٹرو ں کی مو جیں ،کریو ں میں ہو شر با اضا فہ عوام پر یشنا ن متعلقہ حکا م نے آ نکھیں بند کر لیں ۔سیا لکو ٹ وزیر آ باد اور گجرات کی طر ف چلنے والی گا ڑیو ں نے عوام کو دو نو ں ہا تھو ں سے لا ٹنا شروع کر دیا اور من ما نے کرائے وصو ل کر نا شروع کر دئے ۔جس کی مسا فروں کو شد ید پر یشا نی کا سا منا ہے ۔آ ر ٹی سیکر ٹری اپنے دیگر عملہ سمیت منتھلیا ں وصو ل کر نے میں مصروف ہے ۔سفیا ن چشتی شہر یو ں نے خو د سا ختہ کرایو ں پر شد ید غمو ں و غصے کا اظہار کیا اور اربا ب اختیا ر کر ا ئے میں اضا فہ کو کنٹرول کر ے اور مسا فرو ں کی پر یشا نی کا با عث بننے والے ٹرانسپو رٹرو ں کے خلا ف سخت کا روائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) پاکستان کو کمزور کر کے امریکہ پاکستان کو طفیلی ریاست بنانا چاہتا ہے بھارت تھانیداری کے ذریعے پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوششوں میں مصروف ہے ان سب باتوں کا قاضی حسین احمد نے ادراک کرتے ہوئے مسلمانوں کو آگاہ کیا اوردنیا بھر کو باور کرایا کہ ہمارے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت علی بلوچ نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد ،پروفیسر غفور احمد مرحومین کی یاد میںمقامی میرج ہال میں منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پرنائب امیر جماعت اسلامی پنجاب عبید اﷲ گوہر،ضلعی امیر بلال قدرت بٹ، سابق وفاقی سیکرٹری ، مسلم لیگ(ق) کے رہنما ساجد حسین چٹھہ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل اطلاعات ونشریات شیعہ علماء کونسل پاکستان مولانا سید محمد سبطین سبزواری،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجوہر سرور چیمہ،مشتاق احمد بٹ، حافظ مشتاق احمد کوکب، قاری محمد رفیق عابد علوی،میاں صلاح الدین قیصر ایڈووکیٹ سابق صدر بار،پروفیسر عبد الستار حامدامیر جماعت اہلحدیث صوبہ پنجاب،ڈاکٹر محمد یوسف فاروق،صابر حسین بٹ،اعجاز احمد سماں سابق ایم پی اے رہنما پیپلز پارٹی،مستنصر علی گوندل ،عبدالوکیل علوی،بریگیڈئر راجہ رئوف اﷲ،راجہ اعجاز اﷲ خان،محمود احمد لودھی،بابو محمد عقیل کے علاوہ مردوخواتین کارکنوں کی بڑی تعدادشریک تھی، لیاقت علی بلوچ نے کہا کہ قاضی حسین احمد ایک جدوجہد کا نام ہے وہ کنٹینر، اور بینکر میں کھڑے ہو کر نہیں اورنہ ہی ٹیلی فون پر بلکہ جرات اور استقامت کیساتھ پاکستان اور مسلمان کے تحفظ کیلئے اپنے پیغام کو سامنے آکر اور ڈٹ کر اپنا موقف پیش کرتے رہے۔ انہوں نے کارکنوں کی اچھے انداز میں اور نیکی کے مقام پر ڈٹ جانے کی تعلیمات سے تربیت کی ۔ان کی رگ رگ میں اقبال کے کلام کی محبت رچی بسی تھی،آج کراچی خون میں نہا رہا ہے ، کراچی کے حالات کی وجہ سے ملک پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا جارہا ہے۔برستی گولیوں کے سامنے کھڑے ہو کر یا اقتدار میں بیٹھی بااثر شخصیات کے سامنے ڈٹ کر حق کی بات کرنے والے اور امن وامان کیلئے کوششیں کرنے والے قاضی حسین احمد ، پروفیسر غفور احمد آج ہم میں نہیں مگر ان کا مشن جاری و ساری رہے گا۔ قاضی حسین احمد، پروفیسر غفور احمد دین اﷲ کے غلبہ کیلئے کوششیں کرنے والے روشن اور چمکتے دمکتے ستارے تھے انہوں نے چپہ چپہ،قریہ،قریہ اور گائوں گائوں جا کر جماعت اسلامی کا پیغام پہنچایا ۔ان پر پولیس نے بندوقیں تانیں مگر انہیں ان کے نیک مشن سے نہ ہٹا سکے،پاکستان اسٹیل مل،ریلوے، واپڈا اداروں کی تباہی کے خلاف اس وقت بھی قاضی حسین احمد اٹھے اور اسلام آباد دھرنا دیا،تکالیف اور آنسو گیس کی شدت کے باوجود وہ اپنے مقصد سے نہیںہٹے۔قاضی حسین احمد کی موت پرپاکستان کے ہر ذی شعور فرد، تمام طبقات، اقلیتوں،عالم اسلام،اسلامی تحریکوںاور پوری دنیا کے مسلمانوں نے ان کی موت پر اپنے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ڈاکٹر مہدی عاکف (مصر) نے کہا کہ قاضی حسین احمد زندہ تھے تو ہم سب کو اکٹھا کرتے تھے آج ان کی موت نے ہم سب کو اکٹھا کردیا ہے۔ملک کے مشکل حالات میںقاضی حسین احمد کی موت نے تمام دینی اور جمہوری طاقتوں کو مل بیٹھنے کا موقعہ دیا ہے۔پاکستان میں جمہوریت اور آئین کے نفاذ کیلئے بڑے والہانہ انداز میں اپنی کوششیں لیاقت علی بلوچ نے کہا کہ ہم دین اسلام کے غلبہ کیلئے جدوجہد کررہے ہیںپاکستان میں اس نظام عدل کو لیکر آئیں گے جس سے ہر کسی کو اطمینان قلب ملے ، اس ملک میں حکومت کی انتخابی مدت پوری ہوچکی اب پاکستان اب کسی سازش کو متحمل نہیں ہوسکتا، پانچ سال میں مہنگائی،بے روزگاری، بجلی کے بحران دینے والے اب لوگوں کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے کہ آج تک جن معزز ججوں کے کردار بارے کسی کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی انہیں الیکشن کے موقعہ پر کمیشن کو متنازعہ بنا کر دنیا کو کیا پیغام دینا مقصود ہے۔یہ سب انتخابات سے فراری کے حیلے بہانے ہیںمگراب ایسا نہیں کیا جاسکتا،ساری مشکلات کے حل کی کنجی عوام کے پاس ہے ووٹ اور پرچی کی طاقت سے پاکستان کو ایک نیا مستقبل دینا ہوگا۔ انقلابی نشان ترازو کی بنیاد پر جماعت اسلامی کے امیدوار میدان عمل میں اترے ہیں اور انشاء اﷲ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر عبید اﷲ گوہر ،مشتاق احمد بٹ اور دیگر مقررین نے کہا قاضی حسین احمد اور پرفیسر غفور مرحوم اﷲ کی دین کی دعوت کے روشن ستارے تھے۔ وہ آج اپنی ذات کی صورت میں ہم میں موجود نہیں مگر ان کا کارواں اور کارواں کے لوگ،مسافر آج بھی موجود ہیں،گزرتے وقت کیساتھ ساتھ ہم سب نے اس دنیا سے چلے جانا ہے،ان کی سوچ ان کا مشن نظام کی تبدیلی تھا۔مرحومین سرمایہ ملت تھے کے محاسن کو اگر بیان کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی ان راستوں پر چلنا ہوگا جن پر قاضی حسین احمد چلے۔ان کا نیک مشن جاری وساری رہے گا وہ سرمایہ ملت تھے ۔ انہوں نے قاضی حسین احمد کی شخصیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کا المناک واقعہ ہوا توقاضی حسین احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تعزیت کیلئے گڑھی خدا بخش پہنچتے ہیں، نواز شریف کے والد کی وفات پر جاتی عمرہ پہنچتے ہیں۔ سیاسی اختلافات کے باوجود جماعت اسلامی کی قیادت نے ہر مشکل وقت میں دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر صبر کی تلقین کرتے رہے ۔سابق وفاقی سیکرٹری مسلم لیگ(ق) کے رہنماساجد حسین چٹھہ نے اس موقعہ پر مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاضی حسین احمد کی مذہبی ہم آہنگی کی سوچ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ہر دوشخصیات بڑے اسلوب کی مالک تھیں ان کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے وہ صرف مذہبی رہنما نہیں بلکہ مفکر تھے ان لوگوں کے طرز عمل میں آج بھی ہمارے لئے رہنمائی موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوہدرہ (جی پی آئی) علاقہ کے روحانی پیشوا و مذہبی راہنما صاحبزادہ سید چن پیر شاہ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے مرکزی صدر صاحبزادہ سید لخت حسنین اور سابق ناظم و مسلم لیگ ہم خیال کے راہنما صاحبزادہ سید ضیاء النور شاہ کے بہنوئی سید عزیز النبی شاہ حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ، نماز جنازہ سعید آباد گجرات کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر زاہد صدیق شاہ نے پڑھائی جس میں سینکڑوں افراد کے علاوہ مختلف شہروں سے متعدد شخصیات نے شرکت کی مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی جلالپور جٹاں کے نند پور قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحوم کی رسم قل 10فروری بروز اتوار کو 11بجے محلہ قصاباں جلالپور جٹاں ضلع گجرات کی جامع مسجد نور محمد میں ادا کی جائیگی ، اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و نعت اور ختم شریف کی خصوصی محفل منعقد ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ فن پہلوانی پنجاب کی ثقافت کا لازمی جزو ہے،میاں شہباز شریف کھیلوں کی سر پرستی کر کے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہے ہیںدیسی کشتی کو زندہ رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سابق رستم پنجاب ورستم گوجرانوالہ شفیق عرف جھلا پہلوان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی دھرتی پر جنم لینے والے پہلوانوں نے پوری دنیا میں گوجرانوالہ کا نام روشن کیا ہے،آج بھی مناسب مواقع اور سازگار ماحول دیا جائے تو یہاں کے پہلوان ملک و قوم کے لئے بہت سی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں،پنجاب سپورٹس فیسٹیول سمیت میاں شہباز شریف کے دیگر انقلابی اقدامات کی بدولت پنجاب میںکھیلوں کے شعبے میں خاصی بہتری آئی ہے، سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن توفیق احمد بٹ نے کہا کہ گوجرانوالہ کے پہلوان ایک قیمتی سرمائے کی حیثیت رکھتے ہیں،میاں شہباز شریف کی طرف سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری ہے او رپنجاب میں کھیلوں کے میدان آباد کرکے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا رہا ہے،شفیق عرف جھلا پہلوان نے کہا کہ وہ خادم پنجاب کی طرف سے پانچ لاکھ روپے مالی امداد ملنے پر بہت خوش ہیں، بھارتی پہلوانوں کو مقابلے کا چیلنج کرتے ہیںاور کسی بھی وقت کہیں بھی ان کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔اس موقع پر غلام قادر خان،عامر اکرام بٹ ،محمد علی بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)گوجرانوالہ کے رہنما اور حلقہ پی پی 91کے مضبوط ترین امیدوار رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ چورمچائے شورکی طرح ارباب اقتدارکاقومی اداروں کیخلاف واویلہ ان کے گناہوں کی کہانی بیان کررہا ہے۔ حکمران اتحاد کی جمہوریت کیلئے بدنیتی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ان شعبدہ بازوں کاہر سیاسی سٹنٹ بیک فائرکرجاتا ہے ، حکمران سیاسی شہادت کاخواب دیکھناچھوڑدیں۔حکمرانوں نے جوبویاتھا وہ کاٹنے کاوقت آگیا ہے ،پاکستان کاکوئی محب وطن ادارہ ارباب اقتدار کے ماورائے آئین اقدامات میں حصہ دارنہیں بنے گا۔رضوان اسلم بٹ نے مزید کہا کہ صرف آئین کی بالادستی اورجمہوریت کی مضبوطی سے اسٹیبلشمنٹ کاراستہ روکاجاسکتا ہے۔پیپلزپارٹی نے خوداسٹیبلشمنٹ کوسیاست میں مداخلت کی دعوت دی مگرمسلم لیگ (ن) اسٹیبشلمنٹ کے سیاسی کردارکیخلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی مثبت تجاویزکومستردکرنیوالے حکمران اب پچھتارہے ہیں مگراب پچھتا نے کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔پیپلزپارٹی کومیثاق جمہوریت سے انحراف کی سزا ملتی ہے توملے مگرہم جمہوریت پرشب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میںجمہوریت کیلئے سب سے بڑاخطرہ حکمرانوں کاناقص طرزحکومت اوران کی بدترین کرپشن ہے۔ پیپلزپارٹی والے رینٹل پاورپراجیکٹ سکینڈل کاپنڈورابکس کھلنے پر بدحواسی کی حالت میں انتقاماً جمہوریت کاوجوداورمستقبل دائوپرلگانے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قبرکھودی ،اس وقت بھی ایوان صدرسے جمہوریت اورعوام پرتازیانے برسائے جارہے ہیں۔ حکمرانوں کاجمہوریت دشمن رویہ شرمناک اورقابل مذمت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان کے موجودہ حالات میں جلداز جلد الیکشن کا انعقاد انتہائی ضروری ہیں۔ ان خیالات کا اظہارفائونڈر و یونٹی گروپ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر رانا ناصر محمو د خاںنے سیکرٹریٹ گروپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اِس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی عاصم انیس، قائد ضیاء اﷲ عرفانی، شیخ محمد اسلم، شیخ شوکت جاوید، محمد اقبال بٹ، اظہر اسلم، خواجہ عماد الدین، احمد شہزاد، آفاق ایوب ودیگر ممبران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اِس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہا ہے۔ عوام میں عجیب طرح کی بے چینی پائی جاتی ہے۔ گیس، پٹرول، بجلی اور نہ ہی کھانے پینے کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ باہم مشاورت کیساتھ مل بیٹھ کر انتخابات کی تاریخ متعین کریں اور پاکستانی عوام کو مہنگائی، بیروزگاری ، دہشت گردی کے موجودہ عذاب سے نجات دلائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ (جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام اور ماہِ ربیع الاوّل میں ڈویژن میں باالعموم اور ضلع میں بالخصوص قیام امن اور فرقہ وارانہ ہم اہنگی کیلئے کمشنر عبدالجبار شاہین، آئی جی چوہدری محمد امین، ڈی سی او سید نجم احمد شاہ، سی پی او عبدالرزاق چیمہ کی خدمات اور کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کیساتھ ساتھ ڈویژنل چیئرمین امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد جو سفیر امن اور مختلف مسالک و مکاتب فکر کے درمیان اتحاد کی علامت ہیں اور دیگر ممبران امن کمیٹی کا کردار بھی نمایاں اور قابل تقلید ہے۔ انہوں نے تحریک اتحاد ملت کے زیر اہتمام منعقدہ امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اور خوشحال معاشرے کے بغیر اسلام اور ملک دشمن عناصر کا مقابلہ ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان برقراراور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے کیلئے علماء و مشائخ معاشرے میں رواداری، صبروتحمل اور برداشت کے جذبوں کو فروغ دیں۔ اس موقع پر پیر محمد اشرف شاکر، الحاج سرفراز احمد تارڑ، قاری حفیظ نقشبندی، قاری عبدالحمید عابد، حافظ آصف علی اویسی، قاری محمد اعظم چشتی، محمد جمیل اعظم بٹ، مولانا محمد نصراﷲ رضوی، حافظ محمد حیات، محمد افضل بٹ، چوہدری محمد اشفاق بھری والے، حاجی عبدالرئوف مغل ودیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ(جی پی آئی)اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے ہوں گے کشمیر کی آزادی سے اقوام عالم میں امن کا بول بالا ہوگا۔ اور کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہورہی ہے اس کا خاتمہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے موقع پر جنرل سیکرٹری حاجی مدثر سلیم نے کیا۔ جبکہ اس موقع پر سید صادق علی شاہ ، سندیپ سنگھ ، خرم یوسف ، حافظ عادی جیلانی ، فیاض احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ جبکہ اس موقع پر کشمیریوں کے حق میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ سیکرٹریٹ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کنگنی والا سے شروع ہو کر شیرانوالہ باغ میں اختتام پذیر ہوئی ۔
۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمردیاسمین رانا نے کہا ہے کہ ریپڈ ٹرانسٹ پراجیکٹ تاریخی ہے ،یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے ، مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عام انتخاب میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے جب کہ کچھ جماعتیں عام انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتیں، عام انتخاب ملتوی کرنے کی سازش کرنے والے یاد رکھیں کہ قوم انہیں جان چکی ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شکست کے خوف سے کچھ جماعتیں عام انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کررہی ہیں ،یہ جماعتیں جمہوری نظام کے خلاف ہیں ،انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوری نظام کے استحکام کے لئے کوشش کی ہے،جمہوری نظام سے ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور( جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ شعبہ خواتین کی مر کزی آرگنائزر شکیلہ لقمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اقتدار اور موقعہ پرست ہے انکو ملک اورقوم کی کوئی فکر نہیں ‘پاکستان کو بچانے کیلئے میاں نوازشر یف کو ملک کو وزیر اعظم بنانا ناگزیز ہو چکا ہے ‘آئندہ انتخابات میں تحر یک انصاف اور انکے حواریوں کا صفایاہو جا ئیگا ‘موجودہ حکمرانوں نے جتنی کر پشن کی ہے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔ گزشتہ روز اپنی رہا ئش گاہ پر (ن) لیگ یوتھ ونگ کے مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے شکیلہ لقمان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جما عت بن چکی ہے اور آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کی کا میابی کا راتہ روکنے کیلئے پر ویز مشرف کی بی ٹیم متحد ہو رہی ہے مگر قوم انکے اصل چہروں کو اچھی طر ح جانتے ہیں اس لیے آئندہ انتخابات میں کسی مفاد اور اقتدار پرست کو ووٹ نہیں دینگے بلکہ آنیوالی حکو مت (ن) لیگ کی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشر یف اور میاں شہبا زشر یف اقتدار نہیں ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پنجاب حکو مت نے یوتھ کیلئے جو تاریخی منصوبے بنائے انکی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور (ن)لیگ ہی وہ واحد جما عت جو اس ملک کو مسائل سے نجات دلا کر ایک مر تبہ ترقی وخوشخالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن کی تیاری،شباب ملی پاکستان کی مرکزی کونسل کا خصوصی اجلاس آج شروع ہوگا۔
لاہور(جی پی آئی) الیکشن کی تیاری کے حوالے سے صدر شباب ملی پاکستان عتیق الرحمن کی زیر صدارت مرکزی کونسل کا اجلاس کمیٹی روم منصورہ لاہور میں آج شروع ہوگا۔جس میں سید منور حسن امیر جماعت اسلامی پاکستان،لیاقت بلوچ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں الیکشن کی تیاری اور مہم کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاہے کہ حکومت طالبان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ان سے فوری مذاکرات کا آغاز کرے۔ فوج کی طرف سے ایسا رویہ سامنے آناچاہیے جس سے اعتماد بحال اور مذاکرات کامیاب ہوں۔ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے پورے اعتماد اور خلوص نیت سے مذاکرات شروع کیے جائیں ۔ سابقہ رویے کے پیش نظر طالبان کو فوج کے بارے میں کچھ تحفظات ہیں انہیں دور کیا جاناچاہیے تاکہ طالبان کو یقین آ جائے کہ حکومت سنجیدہ ہے ۔ دونوں اطراف کے اعتماد کو بحال کرنے اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے ہم سے جو پن پڑا ضرور کریں گے ۔ کراچی اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان ، بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری سمیت دہشتگردی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے بھی ضروری ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی میز فوری بچھائی جائے تاکہ طالبان کے نام سے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جاسکے ۔ ملک میں امن بحال ہو اور معیشت ترقی کرے ۔ امن سب کی ضرورت ہے اسے ہر قیمت پر بحال ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کے بارے میں یہ کہنا کہ ان کی طرف سے معاہدوں کی پاسداری نہیں ہوتی ، یہ یکطرفہ بات ہے ۔ فوج نے سلالہ پر حملے کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت کیا ، امریکہ نے کوئی معذرت بھی نہیں کی ۔ ایبٹ آبادکا واقعہ اور نیول ہیڈکوارٹر پر حملوں کے مجرموں کو جانتے ہوئے پسپائی اختیار کی گئی ، نیٹو سپلائی تک بحال کر دی۔ فوج کیسے کہہ سکتی ہے کہ طالبان معاہدے کا لحاظ نہیں کرتے ، ماحول سازگار بنانے والی باتیں کرنی چاہئیں ۔ گوادر بندرگاہ چین کو دینے کا معاہدہ خوش آئند ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور حکومت اس معاہدے کی پابندی کے ساتھ ساتھ چینی انجینئرز کے تحفظ کو یقینی بنائے اور چین سے معاہدے میں یہ بات شامل کرے کہ گوادر بندرگاہ کے قریبی شہروں اور بلوچستان کے لوگوں کو روزگار دیا جائے گا۔ بلوچ عوام کو قومی دھارے میں شامل اور ان کی بار بار کی محرومیوں کا مداوا کر کے ان کی نفرتوں کو محبت اور اعتماد میں بدلنے کے لیے حکومت فوری اقدامات کرے ۔ بھارت کا گوادر کو چین کے حوالے کرنے پر اعتراض بے جا ہے ۔ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے اور بھارت کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس پر اعتراض کرے۔ او آئی سی گروپ میٹنگ کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرنے پر سعودی عرب ، ترکی اور مصر کے صدور کی طرف سے جرأت مندانہ موقف اپنانے اور پاکستانی وزیر خارجہ کی طرف سے قومی موقف کی موثر ترجمانی قابل ستائش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید منورحسن نے کہاکہ طالبان کی امن مذاکرات کے لیے پیش کش کو غنیمت جانتے ہوئے اسے سرکاری سطح پر قبول کیا جائے اور بلاتاخیر مذاکرات شروع کیے جائیں ۔ہم سے ابھی تک حکومت یا طالبان کے کسی نمائندے نے اس سلسلے میں رابطہ نہیں کیا لیکن میڈیا کے ذریعے ویڈیو پیغام ملا ۔ سید منو رحسن نے کہاکہ امن کے قیام کے لیے تلخیاں بھلا کر مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے ۔ ایک دوسرے کے تحفظات کو دور کیا جائے اور فوری مذاکرات کی میز بچھائی جائے۔ معصوم عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے ۔ دونوں طرف کے اعتماد کی بحالی کے لیے جماعت اسلامی ہر ممکن تعاون کرے گی لیکن اس سلسلہ میں حکومت کو وقت ضائع کیے بغیر کھلے دل کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ سید منورحسن نے کہاکہ حکومت کو ڈرون حملوں پر احتجاج کرنے والوں پر اعتراض نہیں کرناچاہیے جن کے گھر تباہ ہو جائیں اور ماں باپ اور بچے قتل کر دیئے جائیں ان کو رونے کا حق تو ملنا چاہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ میں نے امریکی سفیر سے ملاقات میں کہاتھاکہ امریکہ جائزہ لے کہ دہشتگردی کی خاتمے کے لیے جب انہوں نے جنگ شروع کی تھی اس دن سے لے کر آج تک دہشتگردی میں کئی سو گنا اضافہ ہو چکاہے جو اندھوں کو دکھائی اور بہروں کو سنائی دے رہاہے لیکن امریکی تھنک ٹینکس کی عقل کا جنازہ نکل چکاہے جنہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا۔
۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) مشاورتی کونسل کے رکن اور سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ میٹروبس منصو بہ کسی عوام کے لئے تحفہ سے کم نہیں ہے اور تنقید کر نے والوں کو جب کل اس کا افتتاح ہو جائے گا منہ کی کھا نا پڑئے گی خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شر یف نے چند مہینوں کی محنت سے عوامی سہولیات کے مطابق اس منصوبے کو مکمل کرواکر دُنیا میں ایک مثال قائم کر دی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ سے عام عوام کو سستی اور جدید سہولیات میسر کی گئی ہے جس سے ہر طبقے کا فرد فائدہ اُٹھائے گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) ہر دور حکومت میں جو بھی منصو بے بنا ئے ہیں وہ اپنی مثال آپ بنے ہیں جسکا سہر ہ میاں بردران کے سر جاتا ہے جنہوں نے عوامی اُمنگوں کے مطابق فیصلے کئے انہوں نے کہا کہ میٹربس پر تنقید کر نے والے خود حیران ہیں کہ اتنی کم وقت میں خادم اعلیٰ نے وعدہ کس طرح پورا کر دیا ہے مگر بد قسمتی سے صرف تنقید کے سوا ان کے پاس کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ میاں محمد شہباز شر یف کی جانب سے یہ اعلان کر نا کہ اگر اس منصوبے میں سے ایک پیسے کی بھی کرپشن نکل آئے تو آپ کے ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ منصوبہ کرپشن فری ہے اور اس پر مسلم لیگ ( ن) اور خادم اعلیٰ پنجاب جنہوں نے ذاتی طور پر اس منصوبے کی نگرانی کی کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور میٹرو بس منصوبہ عوام کی فلاح کے لئے اہم کردار ادا کر ئے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سپریم کورٹ سے اپیل کرتی ہوں کہ عائشہ ثناء اور یوسف بیگ مرزا کے معاملے پرخود کاروائی کرے، کشمالہ طارق پاکستان مسلم لیگ ہم خیال
اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کی سیکریٹری اطلاعات و ممبر قومی اسمبلی کشمالہ طارق نے کہا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ 2013کو بچوں کے حقوق کا سال قرار دیا گیا ہے لیکن بچوں کے حقوق کے حوالے سے ایوان میں جو بل پیش کیا ہے اس کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہا ہے اور عائشہ ثناء جو اپنے بیٹے کے حق کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے تو اگر یہ قانون بنا ہوتا تو عورتوں اور بچوں کے حقوق کی پاما لی نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے یہ بل قومی اسمبلی میں پیش کر چکی ہوں لیکن ابھی تک اس پر کوئی قانون سازی نہیں ہوئی۔کشما لہ طارق نے کہا کہ قومی اسمبلی قائمہ کیٹی برائے انسانی حقوق کی تمام خواتین ارکان اس بات پر متفق ہیں کہ عائشہ ثناء اور یوسف بیگ مرزا کے معاملے کو سپریم کورٹ بھیج دیا جائے کیونکہ چئیرمین قومی اسمبلی کمیٹی برائے انسانی حقوق ریاض فتیانہ اور ممتاز گیلانی پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات کائرہ کی طرف سے شدید دباء ہے اور وہ جان بوجھ کے اس معاملے کو دبانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں تاکہ اس معاملے کو اسمبلی کی تحلیل ہونے تک طول دیا جائے اوراس کا کوئی حل نہ نکل سکے ۔کشمالہ طارق نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ عائشہ ثناء اور یوسف بیگ مرزا کے معاملے پر خود کاراوئی کرے کیونکہ چند دنوں میں پارلیمنٹ تحلیل ہو جائے گی اور یہ معاملہ التوا ء کا شکار ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاض فتیانہ پر بہت دبائو ہے اور وہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ مزید چئیرمین کے عہدے پر رہ کر اپنی ذمہ داری نہیں نبھاسکتے اس لیے اگر ریاض فتیانہ خود مستعفی ہو جائے اور ایک ایسا شخص اس عہدے کو سنبھالیں جو بغیر کسی دبائو اپنی ذمہ داریاں نبھا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس بڑی افسوسناک بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ انسانی حقوق کمیٹی خود ہی انسانی حقوق کی پامالی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام خواتین ارکان کمیٹی نے احتجاج بھی کیا کہ کشمالہ طارق کو ذیلی کمیٹی سے کیوں نکالا گیا جو عایشہ ثناء اور یوسف بیگ مرزا کے معاملے کو حل کرنے کے حوالے سے بنائی گئی ہے اور دوسری وجہ یہ تھی کہ اس کمیٹی کو ریاض فتیانہ ہی چئیر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیکر نیشنل اسمبلی نے عورتوں کے کوکس میں پہلے یوسف بیگ مرزا کے خلاف چار کیس ہینڈل کیے ہیں جو پی ٹی وی میں عورتوں کو ہرارساں کرنے کے حوالے سے تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اور معاشرہ اس کی ہر گز اجازت نہیں دیتا کہ مرد عیاشی کرکے عورتوں کو رسوا کردیں اور چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عائشہ ایک پڑھی لکھی لڑکی کے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے تو معاشرے کی باقی خواتین کا کیا حال ہوگا اور ہم ان کو حقوق دلوانے کے لیے ہر پلیٹ فارم پر جائینگے۔
۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ممبر صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ محمد اعظم گھیبہ کے والدنواب غلام محمد کی وفات پران کی رہائش گاہ واقع پنڈیگھیب میں اظہار تعزیت کی اس موقع پرقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرچوہدری نثار علی خان، ،ممبرقومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی، ملک اعتبار خان کے علاوہ ملک آصف علی ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ محمد اعظم گھیبہ کی رہائش گاہ پر ضلعی افسران ،سیاسی، سماجی اور عوامی عمائدین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر دعائے مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل کی دعا کی انہوں نے اس موقع پر مختصر خطاب میں کہا کہ وہ آج صرف ممبر صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ محمد اعظم گھیبہ کے والد کی تعزیت کے لیے آئے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد وہ پنڈی گھیب شہر کا دورہ کریں گے اس موقع پر اہلیان پنڈی گھیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی) عوام اداروں اور عوامی نمائندوں میں رابطہ اور سماجی بھلائی و ترقی کے کاموں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ موجودہ قوانین کو ان کی موجودہ شکل پر عمل درآمد کرایا جا سکے اس خیالات کا اظہار ایڈووکیسی اجلاس کے دوران بی فیئر کے ضلعی ایڈوکیسی آفیسر سید جرار حیدر بخاری اور کنوینئر ضلعی گورننس گروپ محمد اعظم خان نے مقامی ہو ٹل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے اس موقع پر چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ،وائس چیئرمین طارق محمود ککو ،ملک اسد محمود،سیکرٹری اطلاعات ہشام خان اعوان،جوائنٹ سیکرٹری شیخ اسد ،محمد ریا ض بھٹی ،چیف کوآرڈینیٹر پنجاب پریس کلب اسلام آباد محمد فاروق ،جبار احمد تبسم کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، سید جرار حیدر بخاری اور محمد اعظم خان نے کہا کہ ہمارے ادارے نے ایڈووکیسی کے عمومی موضوعات جس میں پینے کے صاف پانی، بنیادی مراکز صحت کے مسائل و خدمات اور دکنی آئل فیلڈ شامل ہیں کے حوالے سے ایک سروے کیا ہے اس کے مطابق ضلع اٹک کی6تحصیلوں میں 64بنیادی مراکز صحت میں سے44مراکز صحت کو نئی بلڈنگز، رہائش گاہوں ،ڈلیوری کیٹس ، پانی،واش رومز ، بجلی ، ڈاکٹرز کی حاضری اور ادویات کا بجٹ بڑھانے سے متعلق عداد و شمار اکٹھے کیے گئے ہیں جن کی روشنی میں علاقہ کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی اور متعلقہ سرکاری اداروں کی توجہ کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ تحصیل جنڈ کے ایک گائوں اورنگ آباد سمیت کئی دیہات کو پینے کے صاف پانی جیسے مسائل کا سامنا ہے جہاں 237میں سے صرف 130واٹر سپلائی سکیمیں کام کر رہی ہیں ،پینے کے صاف پانی کی عدم دستابی کی وجہ سے ضلع بھر میں اکثر علاقوں کے افراد میں کالے یرقان جیسے موذی امراض میں مبتلا ہیں جبکہ ضلع اٹک میں تحصیل جنڈ کی یہ بد قسمتی ہے کہ وہاں پر بہت سارے علاقوں میں انسان اور جانور ایک ہی جگہ سے پانی پیتے ہیں ، ضلعی ایڈووکیسی آفیسر نے تحصیل جنڈ میں قائم دکھنی آئل فیلڈ کے سروے کے حوالے سے بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس آئل فیلڈ میں متاثرین کے فوائد و مسائل کے حل کیلئے با الخصوص تحصیل جنڈ کے علاقہ جات کو زندگی کی بنیادی ضرورت گیس کی فوری فراہمی کیلئے تعلیمی ادارے ،محکمہ صحت کے ادارے،روڈز ،سانس لینے کے لیے صاف ستھرے ماحول کی فراہمی جیسی ضروریات شامل ہیں ،انہوں نے کہاکہ تحصیل جنڈ سے صرف64کلومیٹر کے فاصلے پر خیبر پختو نخواہ کے ضلع کوہاٹ میں سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت جنڈ سے ہی فراہم کی گئی ہے لیکن سوئی گیس کی مین لائن گزرنے کے باوجود تحصیل جنڈ کے مختلف علاقے سوئی گیس کی بنیادی سہولت سے آج تک محروم ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی) گورنمنٹ بوائز ہائر سکینڈری سکول دور داد اٹک میں محفل میلاد منعقد کی گئی جس کی صدارت پرنسپل طاہر محمود خان نے کی محفل میلاد میںپرنسپل نے حضور ۖ کی شا ن مبارک بیان کی اس کے بعد مختلف طلباء نے ہدیہ نعت پیش کیں ہدیہ نعت کے بعد طلباء نے شان رسالت ۖ میںبار ی باری اپنے خیالات کا اظہار کیا محفل کے اختتام پر بہترین نعت خوان علی حیدر جماعت ہفتم اور بہترین مقرر خان افسر کی بہترین کا رکردگی پر ان کو کیش انعامات سے نوازا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی)قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ 2کھلاڑی گرفتار 6 فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ حضرو نے سیدن گائوں میں شاہراہ عام پر بذریعہ تاش قمار بازی میں مصروف محمد سلیم اور مظہر کو گرفتار کر لیا جبکہ 6 قمار باز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے رقم پڑ 1660 روپے بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی)شراب کی بھٹی بر آمد ، آلہ کشید سمیت ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ باہتر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بہلوال گائوں میں دیسی شراب کی بھٹی لگانے والے محمد ریاض کو گرفتار کر کے 1 گیلن 4 لیٹر ، 1 ڈرمی لہن شراب اور آلہ کشید بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ صدر اٹک پولیس نے خٹک ہوٹل کے قریب سے ذوالفقار علی سے 105 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی) گرلز کالج کی پروفیسر کی زمین ہتھیانے والے کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز کالج اٹک کی ایسوسی ایٹ پروفیسر عشرت رشید نے تھانہ اٹک سٹی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس نے اپنی جدی وراثتی جائیداد خسرہ نمبر 98 واقع سول بازار اٹک اور آبائی زمین واقع تاجہ باجہ اور ساماں کی دیکھ بھال کے لیے مقامی سیاسی رہنما کو مختیار عام دیا جس نے دھوکہ دہی کر کے ساری جائیداد اپنے سالے فرہاد شاہ کے نام ٹرانسفر کر دی پولیس نے زیر دفعہ 406 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی)ہمارے اندر آج کل جو بے چینی پائی جاتی ہے وہ صرف اور صرف دین سے دوری کی وجہ سے پائی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار معروف سکالر ، طبیب ، شاعر حکیم ایم آر بیگ نے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آج کل ہمارے اندر بے چینی ، بے حیائی ، عریانی اور والدین کی نافرمانی ، جنسی حرکات آئے دن قتل و غارت گری، شراب نوشی ،جوااور والدین سے بغاوت جیسی بڑی موذی حرکات جو پائی جاتی ہیں وہ صرف اور صرف دین سے دوری اور قر آن سے دوری کی وجہ سے ہے نیز نبی پاکۖ کی سنت کو نہ اپنانے کی وجہ سے پائی جاتی ہے سب مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لیں، دین کے ساتھ لگائو ، قر آن سے محبت اور سنت نبی ۖ کو دل و جان سے ما ن کر ہم ان موذی امراض سے جان چھڑا سکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی)حسن ابدال میں جھاری کس علاقہ میں 8 سرکاری زرعی ٹیوب ویلوں پر مشہور مقدمہ کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی کورٹ میں 12 فروری کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور نگزیب کی عدالت میں ہو گی ، مورخہ 2 فروری کو جج اور نگزیب کی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں اصغر نیازی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ، واٹر منیجمنٹ حسن ابدال نے حقائق سے پردہ اُٹھایا اور جج کے نو ٹس میں لائے کہ سرکاری ٹیوب ویل غیر قانونی طور پر دئیے گئے جسکی وجہ سے فرد واحد مالک بن بیٹھے ہیں اور زمینداروں سے کافی زیادہ ریٹ لے رہے ہیں اور بتا یا کہ اس سے پہلے بھی رٹ نمبر 2006/590 میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینج نے خارج کر دی تھی جو کہ قبضہ گروپ نے دائر کی تھی اور اب لوئر کورٹس میں جا کر عدالتوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی)جانز انٹرنیشنل کراٹے کلب تحصیل حضرو کے سینسی ماسٹر نیاز خان نے کہا ہے کہ بہت مختصر مدت میں علاقہ چھچھ میں کراٹے کے کھیل نے زبردست مقبولیت حاصل کی ہے جس کا سہرا مہتاب منیر خان کے سر ہے انہوں نے کہا کہ فور ملی ملاح اور گردونواح کے نوجوان کراٹے کے کھیل کو اپنا کر معاشرتی اور اخلاقی برائیوں سے محفوظ ہو رہے ہیں کیوں کہ ہم صحت مند کھیلوں کی سر گرمیوں سے نوجوانوں کو اخلاقی بے راہ روی اور معاشرتی نا ہمواریوں سے بچانے کا مشن لیکر نکلے ہیں ماسٹر نیاز خان نے کہا کہ والدین کو بھی چاہیئے کہ وہ اولاد پر نظر رکھیں اور ان کو صحت مند سر گرمیوں کے لیے اجازت دیں تاکہ گلیوں میں ہونے والے جرائم کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ اگر ہم کراٹے مقابلوں کی دعوت ملی تو باہمی مشاورت سے ان مقابلوں میں حصہ لینے کی بھر پور کوشش کریں گے سینسی ماسٹر نیاز خان نے کہاکہ جب نوجوان گلی سے گزرتے ہوئے مجھے کراٹے ماسٹر کی حیثیت سے پہچان لیتے ہیں اور میری قدر کرتے ہیں تو مجھے تب بہت خوشی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ میرا فن نوجوانوں کے لیے وقف ہے اور مجھ سے جو ہو سکا میں ان کی تربیت کے لیے کرونگا ، عنقریب جانز انٹر نیشنل کراٹے کلب کی برانچ گوندل میں کھلے گی ہم سب افتتاح کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں اس فن کو جگہ جگہ پھیلا دونگا تاکہ نوجوان نسل ہر طرح کی برائی سے بچ سکے گورنمنٹ کی طرف سے کوئی بھی تعاون نہیں ملتا ورنہ نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انکے ٹیلنٹ کو نکھارہ جائے گورنمنٹ ہمارے ساتھ تعاون کرے تو ہم بہت سے نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنا نام ہی نہیں بلکہ اپنے ملک کا نام بھی روشن کر سکتے ہیں سینسی ماسٹر نے کہا کہ پاکستان اسلامک کراٹے کلب اٹک کے انچارج مہتاب منیر خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم مل جل کر اس فن کو آگے بڑھائے گے تاکہ نوجوان نسل اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کر سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی) درگاہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف کے چشم و چراغ حضرت پیر سید مہر مسعود الحق گیلانی کی حضرو آمد چھچھ انٹرچینج پہنچنے پر گولڑوی برادران کا اپنے مرشد کریم کا شاندار استقبال تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے چشم و چراغ پیر سید مہر مسعود الحق گیلانی گزشتہ دنوں حضرو چھچھ کے دورے کے موقع پر غوثیہ مہریہ اسلامک سینٹر حضرو میں منعقدہ محفل میلاد مصطفیۖ کانفرنس میں خصوصی شرکت کی پیر صاحب آف گولڑہ شریف جب چھچھ انٹرچینج پہنچے تو گولڑوی برادران نے ان کا والہانہ اور شاندار استقبال کیا اور ریلی کی شکل میں انہیں حضرو لایا گیا غوثیہ مہریہ اسلامک سینٹر حضرو میں میلاد مصطفیۖ کانفرنس جس کا باقاعدہ آغاز حافظ مدثر آف موسیٰ نے تلاوت کلام پاک سے کیا نعت رسول مقبولۖ سید نذیر حسین شاہ، محمد افتخار، منظور احمد چشتی نے پیش کی محفل کے اختتام پر پیر سید مہر مسعود الحق گیلانی مدظلہ العالی نے حاضرین محفل اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا فرمائی اس تقریب کے میزبان محمد صالح شہزاد چشتی تھے جبکہ پیر آف گولڑہ شریف کے ہمراہ عالم شیر اور ملک مجید اور کثیر تعداد میں عوام الناس شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی)منہاج القرآن تحصیل حضرو کے زیر اہتمام مورخہ 10 فروری بروز اتوار بلدیہ حضرو میں بعنوان ”آئو کے سب حضورۖ سے عہد وفا کریں” میلاد مصطفیۖ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پروفیسر علاقہ محمد افضال قادری فرمائیں گے جبکہ منہاج نعت کونسل اور نسیم حضروی نعت پیش کرینگے صدر تحریک منہاج القرآن حضرو حاجی محمد اختر نے تمام اہلیان علاقہ سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی) میلاد کمیٹی علاقہ چھچھ کے زیر اہتمام تکیہ میاں الف بابا مسجد میں سالانہ میلاد مصطفیۖ کانفرنس 9 فروری بروز ہفتہ منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی مقرر شعلہ بیاں اور مناظر اہلسنت علامہ محمد جعفر قریشی ہوں گے صدارت صاحبزادہ حافظ محمد اکرام الحق جبکہ نگرانی پی ایس ٹی تحصیل حضرو کے صدر سید لیاقت شاہ کریں گے عاشقان رسولۖ کو محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل حضرو کے راہنما اور نوجوان سماجی شخصیت ملک بلال آف مراڑیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی حضرو آمد سے علاقہ چھچھ میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دورہ چھچھ کے موقع پر چھچھ کی تعمیر و ترقی کیلئے میگا پروجیکٹس کی منظوری دینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تحصیل حضرو ایم این اے اٹک شیخ آفتاب احمد اور ایم پی اے کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی قیادت میں متحد و مضبوط ہے اور اپنے انہی لیڈروں کی قیادت میں خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا حضرو و اٹک پہنچنے پر والہانہ اور پرتپاک استقبال کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک(جی پی آئی)حضرو شہر کی معروف سرگرم شخصیت اور ملک امین اسلم گروپ کے گل خان عرف گلو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا لیڈر ملک امین اسلم ہے اور ملک امین اسلم کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر اور ان کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے وہ جس پارٹی کو کہیں گے ہم اسی کو ووٹ ڈالیں گے ہماری پارٹی اور گروپ ملک امین اسلم ہی ہے انہوں نے کہا کہ حضرو میں کوہستان برادری کی کم و بیش 7 ہزار ووٹ ہے اور انشاء اللہ کوہستان برادری متحد و مضبوط ہے اور وہ ملک امین اسلم کو آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیاب کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک امین اسلم نے اپنے دور اقتدار میں جس طرح عوام کی خدمت کی اس کی مثال نہیں ملتی، ہم امین اسلم کے ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اٹک(جی پی آئی) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی کے قریبی عزیز اور دوست خان عبدالرزاق خان عرف ڈبل خان کو شدید صدمہ، انگلینڈ اولڈھم میں ان کی اہلیہ کے اچانک انتقال پر خان ڈبل خان جو چھچھ کے دورہ پر آئے ہوئے تھے انگلینڈ روانہ ہو گئے حضرو کی صحافی برادری الحاج طارق علی خان، انور مرزا، حفیظ میر، نثار علی خان، محمد عمران، راشد علی زئی، ڈاکٹر نعیم اعوان، پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی، ماسٹر ربنواز اور انگلینڈ بریڈ فورڈ سے طفیل خان حضروی، لالہ محمد یونس بٹ، سلیم صابری اور دیگر کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات دھڑا دھڑ ڈبل خان سے ان کی اہلیہ کے اچانک انتقال پر تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اٹک(جی پی آئی) کامرہ کے مشہور و معروف کالج چنار کالج میں تیسری سالانہ سیرت مصطفیۖ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چھچھ و کامرہ کے مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان قرأت، نعت رسول مقبولۖ اور تقریری مقابلے کروائے گئے جس کے مہمان خصوصی ایس ڈی او ہٹیاں لال زادہ خان تھے جبکہ میزبان خواجہ محمد اعظم اور خواجہ محمد عادل اور چنار کالج کا سٹاف تھا۔ تقریری مقابلوں میں حضرو کے البیرونی پبلک سکول کے ہونہار اور محنتی طالبعلم توقیر عباس نے اپنی ولولہ انگیز تقریر جس کا عنوان ”کرپشن کا خاتمہ سیرت مصطفیۖ سے ہی ممکن ہے” نے کی اور سب کو حیران کر دیا، توقیر عباس تقریری مقابلوں میں فرسٹ پرائز کے حقدار ٹھہرے جنہیں کالج کے پرنسپل خواجہ محمد اعظم اور خواجہ محمد عادل نے بڑی ٹرافی جبکہ مہمان خصوصی لال زادہ خان نے نقد انعام پیش کیا اس موقع پر چھچھ کے مختلف سکولوں کے پرنسپل اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے بھرپور شرکت کی آخر میں تمام حاضرین کو لنگر بھی کھلایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اٹک(جی پی آئی)کمیو نسٹ پارٹی آف پاکستان(سی پی پی) نے آج سپریم کورٹ میں طاہر القادری اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کوچیلنج کر دیا اس معاہدے کے خلاف آئینی پٹیشن مرکزی چیئرمین کمیو نسٹ پارٹی کے انجینئر جمیل احمدملک نے آئین پاکستان کے آرٹیکلز 17، 178اور 184(3)اورپولیٹیکل پارٹی آرڈرز2002ء کی سیکشن 5کے تحت دائر کی ہے جس کی پوری تفصیلات کمیونسٹ پارٹی کی ویب سائت www.cpp.net.pk پر موجود ہے کمیو نسٹ پارٹی نے آئینی پٹیشن میںکہا ہے کہ حکومت اور قادری کا معاہدہ آئین پاکستان کے آرٹیکلز 17،213تا 221،224اور 224Aکی صریحاََ خلاف ورزی ہے یہ معاہدہ اس لیئے بھی غیر قانونی ہے کہ طاہر القادری نے اس معاہدے پرجو دستخظ بحیثیت چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ثبت کیئے ہیں وہ صریحاََ حقائق کے برعکس ہے طاہر القادری نہ ہی پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ہیں اور نہ پاکستان عوامی تحریک اب الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کوئی رجسٹر ڈ سیا سی پارٹی ہے کمیو نسٹ پارٹی نے اپنی پٹیشن میں اسی لیئے الیکشن کمیشن آف پاکستان، طاہر القادری ،وفاقی حکومت،منہاج القرآن،پاکستان عوامی تحریک اور چوہدری شجاعت حسین کو فریقِ مقدمہ بنایا ہے حکومت اور قادری کا معاہدہ جمہوریت اور الیکشن کے خلاف سازش ہے مگر یہ سازش ناکام کرنے کے لیئے سپریم کورٹ انکی اس پٹیشن پر واضح احکامات جاری کرے اور سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ وہ فی الفور منہاج القرآن کی بطور این جی او رجسٹریشن منسوخ کرے تاکہ آئندہ کوئی بھی این جی او ریاستی معاملاتمیں دخل اندازی نہ کرے اور نہ ہی لوگوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرے طاہرالقادری کینیڈا کے شہری ہیں اور انہوں نے حلف اٹھاتے ہوئے اپنے حلف میں ملکہ برطانیہ کی وفاداری اور اطاعت کا اقرار کیا ہے علمائے حق کے لیے یہ ایک بہت بڑا المیہ ہے کہ خود کو بہت بڑا عالم دین اور شیخ الاسلام کہلانے والے اس شخص نے ملکہ برطانیہ کی وفاداری کا اقرار کیا ہے جو کسی طور پر بھی اسلام اور پاکستان سے وفاداری نہیںچیئرمین انجینئر جمیل نے کہا کہ طاہرالقادری کیسے شیخ الاسلام ہیں کہ آمرجنرل ضیاء الحق، جنرل مشرف اورملکہ برطانیہ کی وفاداری اور اطاعت پر رتی بھربھی نادم نہیں ہیں طاہرالقادری جیسے لوگ صرف پاکستان اور جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے کام کرتے ہیں لوگوں کو منہاج القرآن کے نام پر اسلام کو آڑ بنا کر دھوکے سے اسلام آباد کے لانگ مارچ میں بلایا گیا کسی بھی این جی او کو یہ اجازت نہیں کہ وہ لانگ مارچ یا ہڑتال کی کال دے یا سیاسی پلیٹ فارم تشکیل دے کمیونسٹ پارٹی کا یہ موقف ہے کہ پہلے بھی دوہری شہریت کے حامل افراد نے پاکستان کو ہمیشہ نقصان ہی پہنچایا ہے یہاں عوام کو گیس ، بجلی ، پانی، جیسی بنیادی ضروریات میسر نہیں اور یہ لوگ باہر سے آکر ملک میں انارکی پھیلا کر واپس چلے جاتے ہیں ماضی میں شوکت عزیز کی مثال سب کے سامنے ہے اب طاہر القاردی سفر ِ انقلاب کا ڈرامہ رچا رہا اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اس پورے سلسلے میں کہیں بھی پاکستان عوامی تحریک کا نام نہیںتھا بلکہ سادہ لوح لوگوں کو منہاج القرآن کے نام پر استعمال کر کے یہ لوگ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر رہے ہیں اور جب حکومت سے معاہدہ کیا گیا تووہ منہاج القرآن کی بجائے پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے کیا گیا جسکی اب کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے طاہرالقادری نے حکومت کے ساتھ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے اس لیئے معاہدہ نہیں کیا کہ وہ خود اچھی طر ح جانتے ہیں کہ منہاج القرآن ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک این جی او ہے جو 1981ء میںسوسائیٹزرجسٹریشن ایکٹ 1860 کی سیکشن 1کے تحت بنائی گئی اور کوئی بھی این جی او کسی طرح بھی سیاست میں حصہ نہیں لے سکتی اور نہ ہی کوئی سیاسی جلسہ کرسکتی ہے اور نہ ہی لانگ مارچ یاہڑتال کی کال دے سکتی ہے آئینِ پاکستان کے تحت لانگ مارچ،سیاسی جلسے جلوس صرف اور صرف سیاسی پارٹیوں کا حق اور استحقاق ہے جبکہ این جی اوکے لیئے آئینِ پاکستان میں لانگ مارچ اور سیاسی جلسے جلوس پرپابندی عائد ہے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری غیرملکی ایجنڈے پر کام کررہا ہے اور ہر حالت میں الیکشن کا التوا چاہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی کی خبریں
مسلم لیگ ق صحافت کی طاقت ، رہنمائی ، اور سچائی پر یقین رکھتی ہے:حلیم عادل شیخ
کراچی (جی پی آئی )قائد لیگ کے رہنما و صوبائی جنرل سکیرٹری حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ق صحافت کی طاقت ، رہنمائی ، اور سچائی پر یقین رکھتی ہے۔حکومت میڈیا کو آزاداور مزید بااختیار بنانے کے لیے سیکورٹی اور وسائل فراہم کرے۔بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے باعث انتخابی عمل متاثر ہونے کا خد شہ ہے ۔انتخابی عمل کو امن و امان کے بغیر شفاف بنانا ناممکن ہے ۔جنگ کتنی بھی طویل کیوں نہ ہوبلا خربات چیت کی طرف ہی لوٹنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم مزاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہر مسئلے کا حل تلاش کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ حکومت جمہوری استحکام کے لیے شفاف انتخابات کی طرف بڑھ رہی ہے مگر مسلم لیگ نواز کی سیاست عوام میں ذہنی انتشار پیدا کررہی ہے جو انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سیاسی مقاصد کی خاطر ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا وقت نہیںہے۔ ہم نے ہمیشہ اس فیصلے پر لبیک کہاجو تمام سیاسی جماعتوںاور عوام کے لیے قابل احترام ہو۔ عوام کو اس وقت امن کی ضرورت ہے صرف بیان بازی سے مسائل حل نہیں ہونگے اور اس سلسلے میں تمام جماعتوں کی مشاورت سے ایسی حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ بامقصد اور مثبت نتائج حاصل ہوسکیں۔انہوں نے مزیدکہ معاشرتی نظام میں اصلاحات مشترکہ جدوجہد سے ہی حاصل کی جاسکتی ہیں ہم اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں تو معاملات خود بخود ٹھیک ہوجائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
طلبہ یونین کی بحالی اور HECکو ختم کرنے کے خلاف ATIآج پریس کلب پر احتجاج کرے گی پابندی کے 28سال ہوگئے جس سے صرف نقصان ہی ہوا ہے، افتخار علی ، سعید سعیدی
کراچی ( جی پی آئی)انجمن طلبا ء اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام طلبہ یونین کی بحالی اور ایچ ای سی کو ختم کرنے کی سازشوں کے خلاف آج 9فروری 2013بروز ہفتہ سہہ پہر 3:30بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ ناظم کراچی افتخار علی اور جنرل سیکریٹری محمد سعید سعیدی کی قیادت میں کیا جائے گا ۔انجمن طلبہ اسلام کے ناظم اور جنرل سیکریٹری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 9فروری 1984کو وہ سیاہ ترین دن تھا کہ جب طلبہ کے بنیادی حقوق طلبہ یونین پر پابندی عائد کردی جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے اسے کالعدم بھی قرار دیا جس پر آج تک عمل در آمد نہیں ہوسکا جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی اپنے دور میں اسے بحال کرنے کا اعلان تو کیا مگر اسکا کہیں بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔انہوں نے کہا کہ آج 28سال گزر جانے کے باوجود طلباء کو اسکے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے نتیجے میں صدہا تعلیمی نجکاری ، سینکڑوں طلبہ کا قتل، سینکڑوں اساتذہ بے روز گار ہوئے ہیں ۔

۔۔۔۔۔
حاجی محمد حنیف طیب بہالپور ،بہاولنگر اور ملتان کے دورے پر روانہ ہوگئے
کراچی ( جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل ،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ ،سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب آج بہاولپور پہنچیں گے کارکنوں سے ملاقات کے بعد ملک کے موجودہ حالات پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ اسکے بعد بہاولنگر روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ جماعت اہلسنت پاکستان کے ڈویژنل امیر مولانا اللہ یار اشرفی کے چہلم کی تقریب سے خطاب کریں گے اور بہاولنگر کے صحافیوں سے بھی ملکی حالات کے پیش نظر خصوصی بات چیت کریں گے اور بہاولنگر بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام عید میلادالنبی ۖ کے جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ حاصل پور میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔ اسکے بعد ملتان میں جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی اور شیخ الحدیث سید ارشد سعید کاظمی سے ملاقات میں غزالی زماں سید احمد سعیدکاظمی علیہ الرحمہ کے صد سالہ جشن ولادت کے پروگرامات کی تقریبات کو حتمی شکل دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیرکی خبریں
اسسٹنٹ کمشنر بھمبرکی ٹریفک چیکنگ ،بدوں کاغذات اوور لوڈنگ اور کم عمر ڈرائیوروں کو ہزاروں روپے جرمانہ
بھمبر (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر بھمبرکی ٹریفک چیکنگ بدوں لائسنس ،بدوں کاغذات اوور لوڈنگ اور کم عمر ڈرائیوروں کو ہزاروں روپے جرمانہ متعدد موٹر سائیکل تھانے میں بند تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم احمد جنجوعہ نے ٹریفک سارجنٹ کے ہمراہ میرپور بھمبر روڈ پر ٹریفک چیکنگ کے دوران بدوں کاغذات اور کم عمر ڈرائیوروں کے موٹر سائیکل ضبط جبکہ ہزاروں روپے جرمانہ کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھمبر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام ٹرانسپورٹر حضرات اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کاغذات مکمل اور ساتھ رکھیں کم عمر ڈرائیوروں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی انہوں نے تمام کم عمر ڈرائیوروںکے موٹرسائیکل اور گاڑیاں تھانے میں بند کر دی بعد ازاں انکے والدین کے حلف نامے دیں کہ آئندہ وہ موٹر سائیکل نہیں چلائیں گے واگزار کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر فریڈم موومنٹ شہیدکشمیر مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منائے گی
بھمبر (جی پی آئی)کشمیر فریڈم موومنٹ شہیدکشمیر مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منائے گی 11فروری کو شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے الائیڈ سکول کے گراؤنڈ میں سیمنار منعقد ہو گا جس سے آزادکشمیر کے دانشور وکلاء ،اساتذہ ،طلبا سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ شریک ہونگے ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے ضلعی صدر چوہدری محمود الحسن ایڈووکیٹ اور سٹی صدرمشتاق احمد کاشر نے کارکنان موومنٹ کے مشاروتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 11فروری کو دن 12بجے الائیڈ سکول سماہنی چوک بھمبر کے گراؤنڈ میں شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت کے موقع پر ان کو اور دیگر شہدا ء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمنار منعقد ہو گا اور شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کی سیاسی تحریک زندگی اور تحریک آزادی کیلئے جاری جدوجہد پر روشنی ڈالی جائے گی اجلاس میں چوہدری آفتاب حسین متیالوی ،محمد منشاء وقار ،ملک شوکت آزاد،ڈاکٹرطارق شاکر ،یاسین تبسم ،طارق رحمانی ،رومان رضا ،ظہیر عباس ٹھاکر ،مرزا ظفر اقبال ،شہریار ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر کے عوام آزادحکومت کا تشخص بچانے کیلئے متحد ہو جائیں :خالد پرویز بٹ
بھمبر (جی پی آئی)آزادکشمیر کے عوام آزادحکومت کا تشخص بچانے کیلئے متحد ہو جائیں کیونکہ موجودہ وزیر اعظم آزادکشمیر ناقابل اعتبار حد تک مشکوک ہیںعملی طور پر آزادکشمیرمیں محترمہ فریال تالپور وزیر اعظم ہیں آزادکشمیر پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی وفاداریاں پاکستان پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں نہ کہ وطن عزیز ریاست جموںوکشمیر کیساتھ ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی ہر حال میں بھارت کیساتھ تجارت کی مکمل بحالی چاہتی ہے اسطرح بھارت خطے کا ایک طاقت ور ملک بننے جا رہا ہے جو کہ کشمیری عوام کیلئے کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہو سکتا ہماری ایک لاکھ کے قریب شہداء کی قربانیاں ،عفت مآب بہنوں ،بیٹیوں کی عصمتوںو ناموس کی قربانیاںاور ہزاروں یتیم اور بیوائیں پاکستان کے مسلمانوں سے سوال کرتی ہیں کہ پاکستان نے آج سے 65سال پہلے بھارت سے تجارت اور دوستانہ تعلقات کو قائم کیوں نہیں کیا ہم 65سال سے قربانیاں دیتے رہے ہیں ہماری قربانیوںکو کیوں رائیگاں کیا جا رہا ہے یہ لمحہ فکریہ ہے محب وطن کشمیریوں کیلئیب لیکن ہمیں ہر حال میں اپنی جدوجہد آزادی کو جاری رکھنا ہے فروری کا مہینہ کشمیر کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسی مہینے کی 11تاریخ کو بھارت نے کشمیری آزادی پسند لیڈر مقبول بٹ کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر تحریک آزادی کو دبانے کی مذموم کوشش کی تھی لیکن یہ دن کشمیر کی تاریخ میںیہ دن جدید جدوجہدآزادی کا سنگ میل بن گیا اور آج پورے آزادکشمیر اور دنیا بھی میں جہاں بھی کشمیری رہتے ہیں فروری کے مہینے میں مختلف طریقوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید تعلیمی پالیسی 2009کو آزاد کشمیر میں فوری طور پر نافذ کریں :راجہ طارق پرویز
بھمبر (جی پی آئی) وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید تعلیمی پالیسی 2009کو آزاد کشمیر میں فوری طور پر نافذ کریں ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیرسکول ٹیچر آرگنائزیشن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ طارق پرویزنے ہائی سکول بڑھنگ میں اساتذہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر تین میڈیکل کا لج قائم کیے اور ریاست بھر میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لئے سکولز اور کالجز کا ایک بہت بڑا نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے اور ریاست بھر کے عوام کے د ل جیت لئے ہیں اب وزیر اعظم آزاد کشمیر اور کا بینہ کے تمام ارکان فوری دلچسپی لیتے ہوئے قومی تعلیمی پالیسی 2009 کو آزاد کشمیر میں نافذ کیے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کریں تاکہ اعلی صلاحیت اور قابلیت کے حامل اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور ریاست میں حقیقی تعلیمی انقلاب کا خواب شر مندہ تعبیر ہو سکے اجلاس میں راجہ خادم حسین تحصیل صدر ،راجہ جاوید اختر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ،قاری قمر آفتاب جلالی نائب صدر کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبرکا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصر شریف بٹ منعقد ہوا
بھمبر (جی پی آئی)کشمیر پریس کلب بھمبرکا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ناصر شریف بٹ منعقد ہوا اجلاس میں آزادکشمیر کے معروف صحافی راجہ کفیل احمد کے چچا اور باغ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ کے داداکی اچانک وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی اجلاس میں چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،طارق محمود ثاقب ،ملک شوکت حسین ،ڈاکٹر طارق شاکر ،عزیز الرحمان ناز ،عاطف اکرم،جہانگیر پاشا،مرزا ندیم اختر،قاضی انصر زمان ،ظہور احمد رضا ،سلیم ساگر ،فیصل صغیر شمیم ،یاسین تبسم ،شیراز پرویز مشتاق ،عابد زبیر ،وحید مراد،وسیم نذر ،مرتضیٰ گیلانی ،محمد ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ہی جنوبی ایشیاء کے مفاد میں ہے:راجہ اظہر اقبال
بھمبر (جی پی آئی)مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ہی جنوبی ایشیاء کے مفاد میں ہے بین ا لاقوامی دنیا مسلہ کشمیر کا پرامن سفارتی حل نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال نے کیا انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی سرحدی تنازعہ نہیں ہے بلکہ ایک کروڑ بیس لاکھ انسانوں کی زندگی اور موت کا مسلہ ہے جس کا منصفانہ اور مذاکراتی حل ہی جنوبی ایشیاء اور بین الاقوامی دنیا کے مفاد میں ہے مسلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں نہ تو امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات قائم ہو سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کروڑ بیس لاکھ انسانوں کے بنیادی انسانی حق حق خوارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیریوںکی مرضی و منشاء امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حق خودارادیت دے اگر بھارت اور بین الاقوامی دنیا نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو کشمیر ایک بار پھر اپنے حقوق کیلئے بندوق اٹھانے پر مجبور ہونگے جس سے جنوبی ایشیاء سمیت بین الاقوامی کا امن بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
حاجی شبیر احمد کی رسم چہلم ادا کی گئی
بھمبر (جی پی آئی) ڈاکٹر شکیل احمد کے والد محترم بشیر احمد کے بڑے بھائی حاجی شبیر احمد کی رسم چہلم گزشتہ روز انکے رہائش گاہ کویت کالونی میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے نعت خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی رسم چہلم میں مرزا خالد محمود ،راجہ نعیم ارشد،راجہ فہیم اقبال ،مرزا پرویز مہندی،حاجی کریم ،سابق صدرکشمیر پریس کلب عزیز الرحمان ناز سمیت عوام علاقہ اور عزیز و اقارب کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔