گجرات کی خبریں 24.05.2013

آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں جشن ولادت حضرت علی کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں جشن ولادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی ، جس کی صدارت صاحبزادہ پیر محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی والحسینی نے کی ، اس موقع پر ممتاز ثناء خوانِ رسول قاری شفقت اللہ قادری ، ڈاکٹر ایوب قادری ، صوفی احسان ، و دیگر نے ہدیہ نعت و منقبت پیش کی ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں ، اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوکل کونسل ایسوسی ایشن آف پنجاب) LCAP)اور سحر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی
گجرات (جی پی آئی)لوکل کونسل ایسوسی ایشن آف پنجاب) LCAP)اور سحر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی ، جس میں مقامی نمائندئوں ، یونین کونسلز سیکرٹریز اور ایم پی اے نوابزادہ حیدر مہندی نے شرکت کی ، اس پروگرام میں آنے والے بلدیاتی نظام کے متوقع ڈھانچے پر عوامی نمائندوں کی رائے لی گئی اور ان سے پچھلے نظام اور آنے والے نظام جو کہ متوقع ہے کی اچھائیاں اور ان کی کمیاں زیر بحث لائی گئیں ، تا کہ آئندہ بلدیاتی نظام کا ایک اچھا ڈھانچہ تشکیل دیا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز تاجر راہنما سید امجد رضوی کے جنرل سٹور پر ہزاروں روپے کی چوری کی واردات ، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
گجرات (جی پی آئی)ممتاز تاجر راہنما و سیاسی شخصیت سید امجد رضوی کے جنرل سٹور پر ہزاروں روپے کی چوری کی واردات تاجر راہنمائوں کا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے راہنما و انجمن تاجران ریلوے روڈ کے سرکردہ راہنما سید امجد رضوی کے میڈیکل سٹور امجد میڈیکل اینڈ جنرل سٹور پر نامعلوم چور رات گئے جنگلہ اتار کر داخل ہو گئے اور ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چرا کر فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ اے ڈویژن مصروف تفتیش ہے ، جبکہ انجمن تاجران ریلوے روڈ کے سرپرست اعلیٰ شیخ نصیر ، صدر ملک سرفراز عرف ٹم پہلوان ، جنرل سیکرٹری مرزا خالد محمود ، سینئر نائب صدر مرزا شفقت ، پیرزادہ امتیاز سید اور دیگر نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور گجرات پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ورنہ احتجاج کیا جائیگا ، چوری کی خبر ملتے ہی شہر گجرات کی ممتاز سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات موقع پر پہنچ گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیضان خالد بٹ ، مہر شہباز فاضل کی قیادت میں بہت بڑے قافلہ نے اسلام دھرنا میں شرکت کی
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف اسلام آباد میں دئیے گئے دھرنا میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع گجرات کے صدر فیضان خالد بٹ ، مہر شہباز فاضل اور میڈیا ایڈوائزر یوتھ ونگ کی قیادت میں درجنوں گاڑیوں کا قافلہ بھی اسلام آباد پہنچا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ، اور پارٹی پرچم کے ساتھ ساتھ قومی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے ، نوجوانوں نے دھاندلی کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خاموشی پر بھی احتجاج ریکارڈ کروایا ، کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی مکمل خاموشی اور دیگر اداروں کی دھاندلی کی خبروں پر نوٹس نہ لینا اس بات کا ثبوت ہے کہ الیکشن کمیشن جانبدار تھا اور من پسند افراد کو کامیاب کروایا گیا ، دھاندلی اور دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف آج تک کسی قسم کی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت گجرات میں کوکنگ و بیکنگ کی کلاس کی طالبات کے مابین کوکنگ و بیکنگ کا مقابلہ منعقد ہوا
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت گجرات میں کوکنگ و بیکنگ کی کلاس کی طالبات کے مابین کوکنگ و بیکنگ کا مقابلہ منعقد ہوا ، جس کی مہمان خصوصی نگہت اقبال قریشی تھیں ، جبکہ ججز کے فرائض محترمہ نگہت اقبال قریشی ، راحیلہ اور ہاشم خان نے سرانجام دئیے ، اس موقع پر اول آنے پر مریم کو 1000روپے ، بینش کو دوئم آنے پر 500روپے ، جبکہ سوئم آنے پر ربیعہ محسن کو 300روپے انعام دیا گیا ، اس موقع پر طالبات کی کارکردگی کو بے حد سراہا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات بھر میں 20گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نے عوام اور بچوں کا جینا محال کر دیا، ٹانڈہ میں تین دن سے بجلی غائب
گجرات(جی پی آئی)گجرات بھر میں 20گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نے عوام اور بچوں کا جینا محال کر دیا ، جبکہ ٹانڈہ میں مسلسل تین دن سے بجلی بند ، نو منتخب حکومت نے ابھی تک حلف نہ اٹھایالوگ جمعہ کی نمازکے لیئے پانی کو ترس گئے دوسری طرف سورج کی بڑھتی ہوئی تپش نے لوگوں کو نہروں کی طرف منہ کرنے پر مجبور کردیانو منتحب حکومت نے عوام کے اس مینڈیٹ کو ابھی تک قبول ہی نہیں کیا الیکشن کے دوران دو سال کا وعدہ کرنے والے عوام کو جھوٹے دلاسے دیتے رہے اور عوام ان کی میٹھی باتوں میں آکر ان کو بھارذمہ داری سونپ دی جسے یہ نومنتخب حکومت ماننے کو تیار ہی نہیں ان حکمرانوں نے اپنے مفاد کی حاطر عوام کو بیوقوف بنایا اور غریب عوام ان کے بہکاوئے میں آگئی اس نو منتحب حکومت نے اپنے پچھلے پانچ سال کی پنجاب حکومت نے اس بد ترین لوڈشیڈنگ پر الیکشن سے قبل تک تو قابو نہ پاسکی مگر اب عوام کے ساتھ کیا ہوگا عوام تو سیدھی سادی ہے مگر ان حکومت کے دعوے داروں سے کون بچائے گا عوام نے اللہ تعالی سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یا تو یہ حکمران اپنی کابینہ کا خلف اٹھائیں اور عوام کو اس بد ترین لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے تا کہ عوام اور بچوں کو پینے کے لیئے پانی کے دو بوند نصیب ہو سکیں اگر یہ منتحب حکمران عوام کو کچھ نہیں دے سکتے تو پھر اپنا حال بھی دیکھ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پودوںاور ان سے بنائی جانے والی مصنوعات کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے:ڈاکٹر طاہر عقیل
گجرات(جی پی آئی)” پودوںاور ان سے بنائی جانے والی مصنوعات کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے۔ آج کے دور میں ریسرچ بہت آگے بڑھ چکی ہے۔ ریسرچ کے اس دور میں انڈسٹری اور تعلیمی اداروں میںایک مضبوط رابطہ کی ضرورت ہے تا کہ یونیورسٹیوں میں کی جانے والی تحقیق کی روشنی میں نئی ایجادات کو انڈسٹری وسیع پیمانہ پر پھیلا کر انسانیت کی بہتر طریقہ سے خدمت کرسکے۔ آج کے سمپوزیم کا موضوع بہت اہم ہے کیونکہ کوئی بھی ادارہ انڈسٹری کی معاونت کے بغیر نہیں چل سکتا۔ یونیورسٹیوں میں اساتذہ اور طالب علم مل کر تحقیق کے ذریعے نئی چیزیں اور فارمولے ایجاد کرتے ہیں۔یونیورسٹی آف گجرات بھی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین کی مدبرانہ قیادت میں کوالٹی ایجوکیشن مہیا کرنے میں کوشاں ہے۔” ان خیالات کا اظہار رجسٹرار UOGڈاکٹر طاہر عقیل نے بوٹانیکل سوسائٹی شعبہ باٹنی یونیورسٹی آف گجرات کے زیرِ اہتمام پلانٹ سائنسز اور پلانٹ پراڈکٹ بارے صنعتی و تعلیمی روابط کے موضسوع پر ایک روزہ سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ ڈائریکٹر اکڈیمکس ڈاکٹر فریش اللہ یوسفزئی نے اافتتاحی کلمات میں کہا کہ UOGکیلئے فخر کی بات ہے کہ آج یہاں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے سکالرز تشریف لائے ہوئے ہیں میں ان سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ میرا طلباء کو مشورہ ہے کہ وہ ان مہمان مقررین کے خیالات و تصورات سے بھر پور استفادہ کریں۔ یہ سب لوگ یہاں ہمیں کچھ سکھانے کیلئے جمع ہو ئے ہیں۔ شعبہ باٹنی کے سربراہ ڈاکٹر خضر حیات بھٹی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کا سمپوزیم صنعت و تعلیم کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ صنعت وتعلیم دونوں متوازی چل رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان دونوںمیں اتصال ہو اور دونوں مل کر معاشرہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔ یونیورسٹیوں کا کام تحقیق کرنا ہے اور انڈسٹری کا کام اس تحقیق کے نتائج کو مارکیٹ تک پہنچاناہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں یونیورسٹیاں انڈسٹری کی مدد سے معاشرہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہیں۔ یہ سمپوزیم ہم سب کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ڈائریکٹر سوشل سائنسز ڈاکٹر فہیم ملک نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ میں اس سمپوزیم کے انعقاد پر شعبہ باٹنی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمارا دور ماضی سے مختلف ہے۔ ہمارا کام تحقیق و تدریس کے ذریعے انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔ انسانیت کی بہتر خدمت کیلئے یونیورسٹیوں اور انڈسٹری کو مل جل کرکام کرنا ہو گایہ اسی وقت ممکن ہے جب صنعت و تعلیم میں مضبوط روابط قائم ہوں۔ ہزارہ یونیورسٹی سے تشریف لائے ہوئے شعبہ باٹنی کے پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے اس موقع پر کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات کی طرح ہزارہ یونیورسٹی بھی حال ہی میں قائم ہو ئی ہے ۔ ھزارہ یونیورسٹی کا شعبہ باٹنی تدریس کے ساتھ ساتھ تحقیق پر بھی خا طر خواہ توجہ دے رہا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات اعلیٰ اقدار کی حامل ایک بہترین علمی درسگاہ بن چکی ہے۔ PMASبارانی ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر باٹنی ڈاکٹر رحمت اللہ قریشی نے پودے اور مستقبل کے چیلنج پر اظہارِ خیالات کرتے ہوئے کہا کہ بائیو ٹیکنالوجی بڑی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ پودوں اور ان سے بننے والی مصنوعات کے فوائد بے شمار ہیں۔ پودے انسانیت کی مختلف طریقوں سے خدمت کر رہے ہیں۔ بہت سے پودے انسانی صحت کیلئے مفید ہیں۔ پودے ماحول کو سازگار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پودے خوراک کا اہم ذریعہ ہیں۔پاکستان اس وقت تونائی کے بحران کا شکار ہے پودوں سے بائیو ایندھن حاصل کر کے ہم توانائی کے بحران سے نمٹ سکتے ہیں۔ڈاکٹر ظفر اقبال پرنسپل یونیورسٹی آف ایگریکلچر سرگودھانے ریسرچ میں استعمال ہونیوالی مہارتوں کا ذکر کرتے ہو کہا کہ تحقیق ہمیں کئی نئی راہیں دکھاتی ہے۔ ریسرچ میں مہارتوں کا استعمال بہت ضروری ہے۔ ذہنی تجسس ایک اہم مہارت ہے ۔ ایک اچھے محقق کی نشانی ہے کہ وہ وہ نئے نئے سوالات اٹھائے اور پھر ان کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کرے ۔ریسرچ کرتے ہوئے کام میں دلچسپی بہت ضروری ہے۔ھزارہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کے پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے پاکستان میں پیپینو پھل متعارف کروانے کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے دنیا میں بہت سی انواع اب نا پید ہو چکی ہیں۔ہمارے دور میں دنیا کی آبادی بڑھ چکی ہے ۔ آبادی بڑھنے کی وجہ سے بھی پودوں کی کئی انواع غائب ہویئں اور کئی نئی انواع دریافت ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے ترکی سے پیپینو پھل درآمد کر کے پاکستان میں اس کی کاشت کی جو بہت مفید ثابت ہوئی ۔ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے یہ پھل بہت مفید ہے۔شعبہ کیمسٹری یونیورسٹی آف سرگودھا کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق انور نے پودوں سے پیدا ہونیوالی خوراک اور مصنوعات کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں کم خوراکی کامسئلہ بہت گھمبیر ہے آج کے دور میں دنیا پودوں کے استعمال اور قدرتی خورا ک کی جانب مائل ہو رہی ہے۔بقراط کا کہنا ہے کہ خوراک دوا ہے۔ مشہو ر کہاوت ہے کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ہماری روز مرہ کی خوراک وہی ہے جو قدرتی بھی ہو اور مکمل خوراک بھی ہو۔ پودوں سے کشیدکی گئی خوراک سب سے بہتر ہے۔ شعبہ باٹنی کی طالبہ مس یاسرہ امتیاز نے خوراک میں پودوں کے کردار پر ایک سیر حاصل تجزیہ پیش کیا جبکہ ایم فل کے طالب علم آصف بشیر نے پودوں سے حاصل کی جانے والی لکڑی اور وڈورکنگ انڈسٹری پر ایک سیر حاصل تبصرہ پیش کیا ۔ سمپوزیم کے آخر میں ڈاکٹر فہیم ملک اور ڈاکٹر خضر حیات بھٹی نے تمام مہمان مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل نے ڈاکٹر خضر حیات بھٹی اور شعبہ کیمسٹری کے سربراہ ڈاکٹر دانش کی ہمراہی میں ڈاکٹر ساجد محمود ، ڈاکٹر فہیم ملک ، ڈاکٹر اشرف شاہین، ڈاکٹر ظفر اقبال ، ڈاکٹر ریاض علی پروفیسر خدیجہ مستور ، ڈاکٹر فاروق انور ، ڈاکٹر سجاد اقبال، ڈاکٹر رحمت اللہ قریشی ، ڈاکٹر حبیب احمد ، آصف بشیر، یاسرہ امتیاز، مسٹر خالد حسین، طاہر حسین صدیقی، ڈاکٹر خالد نواز و دیگر کو تحائف اور تعریفی اسناد سے نوازا جبکہ مہمان مقررین کو شعبہ باٹنی کی جانب سے شیلڈ سے نوازا گیا۔ سمپوزیم کا آغازتلاوت و نعت رسول مقبول سے ہوا۔ نظامت کے فرائض شعبہ کی طالبات سحرش انور اور امیرہ خالد نے سر انجام دیئے ۔اس سمپوزیم میں سربراھان شعبہ ، فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبا ت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات میںزیراہتمام” سٹریس مینجمنٹ ” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار 27مئی منعقد ہو گا
گجرات(جی پی آئی)یونیورسٹی آف گجرات کے شعبہ مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے زیرِ اہتمام” سٹریس مینجمنٹ ” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار 27مئی بروز سوموار ویڈیو کانفرنسنگ ہال میںصبح دس بجے منعقد ہو گا۔ اس سیمینار کی صدارت وائس چانسلر UOGڈاکٹر محمد نظام الدین کریں گے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر مختار احمد مہمان خصوصی ہونگے ۔سیمینار میں پاکستان بھر کی مختلف یونیورسٹوںسے ممتاز ماہرین شرکت کریں گے اور طلبا و طالبات کے افادہ کیلئے اس موضوع کے متعلق ماہرانہ گفتگو کریں گے سیمینار کی میزبانی کا فریضہ ڈاکٹر تقدس انجام دیں گی۔ا س سیمینار کا مقصد نہ صرف مینجمنٹ کے موضوع بارے مختلف رجحانات و خیالات کا احاطہ کرنا ہے بلکہ اس موضوع کو گہرائی میں جا کر سمجھنے اور سمجھانے کی سنجیدہ کاوش ہو گی۔تاکہ طلباو طالبات کی بہترین انداز میں راہنمائی کی جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری آصف اقبال کی وفات پر ممتاز شخصیات کا اظہار تعزیت
گجرات(جی پی آئی)مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر چوہدری ہمایوں اقبال سے ان کے بھائی چوہدری آصف اقبال جو کہ گزشتہ روز جرمنی میں انتقال کر گئے تھے ان کے لئیے افسوس کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا افسوس کرنے والوں میں افتخار شاکر ؛سید انورعلی شاہ ؛محمد علی ڈار؛میاں شیرازاحسن ؛خادم علی خادم؛سیٹھ ظہیر عباس؛میاں ہارون مسعود؛میر انجم؛ چاند بٹ؛ عبدالمنان بٹ؛سعید احمد؛غلام حسین ننھا؛بوبی پہلوان؛مرزا غلام نبی؛عمران بٹ؛وحید ڈار اور تاجروں کی بہت بڑی تعداد نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک فرشتہ صفت انسان تھے ان کی وفات سے ہمیں گہرا دکھ ہوا ہے مرحوم نیک دل اور غریب پروا انسان تھے انہوں نے کبھی کسی غریب کا دل نہ دکھایا انہوں نے ہمیشہ غریبوں کا خیال رکھا ان کے بھائی کی وفات پر ہم تاجر برادری ان کے دکھ کے برابر کے شریک ہیںاللہ تعالی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری سلیم سرور جوڑا کی قیادت میں بڑا وفد اسلام آباد دھرنا میں شریک ہوا
گجرات(جی پی آئی)انتخابات میں دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آفس کے باہر احتجاج کیلئے تحصیل گجرات سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی111گجرات چوہدری سلیم سرورجوڑا کی قیادت میں ایک بڑا قافلے جوڑا ہائوس رحمان شہیدروڈ سے روانہ ہوا۔جس میں PTIکے کارکنوں ،عہدیداراںکی بڑی تعداد شریک ہوئی جس میں کارکنوں نے پلے کارڈ PTIکے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ پلے کارڈ پر دھاندلی زدہ انتخابات نامنظور تبدیلی کا ووٹ تبدیل کیوں کیاگیا کہ الفاظ درج تھے جبکہ قافلہ میں میا ں افضل حیات ،اختر جوڑا،عرفان سلیم بٹ تحصیل صدر، ملک اعجاز ،بلال گورسی ،افتخار چیچی ،فیضان خالد بٹ، عامر خان، قاسم امجد ترہنگی، ہاشم زیب جوڑا،حسن خاں جوڑا، بلال بٹ، بلال جٹ، مرزا سجاد بیگ اور دیگر عہدیداردان شریک تھے۔