گجرات: منگووال کے قریب اسکول وین کو حادثہ، 15 بچے جاں بحق

Gujarat

Gujarat

گجرات(جیوڈیسک)گجرات کے علاقے منگووال کے قریب اسکول وین کو حادثہ پیش آ گیا جس سے 15 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اسکول وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا۔ذرائع کے مطابق وین میں 20 سے زائد بچے سوار تھے۔

منگووال کے قریب وین میں نصب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کے والدین جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ سلنڈر پھٹنے کے کچھ دیر بعد ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اور جاں بحق بچوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اسکول وین کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔