سویڈن میں فسادات جاری، 30 گاڑیاں نذرآتش

Sweden

Sweden

سویڈن (جیوڈیسک) کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں فسادات کا سلسلہ جاری ہے، مظاہروں میں ایک سکول سمیت 30 گاڑیاں نذر آتش کی جا چکی ہیں۔سٹاک ہوم سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں فسادات کے نتیجے میں30 گاڑیوں کو آگ لگائی جا چکی ہے۔

جبکہ اس کے نواح میں تارکین وطن کے ایک غریب علاقے میں نرسری سکول کو بھی نذر آتش کیا جا چکا ہے۔ یہ فسادات 13 مئی کو پولیس کی فائرنگ سے ایک 69 سالہ شخص کی ہلاکت کے بعد اتوار کو شروع ہوئے تھے اور بدھ کی شب بھی جاری رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے اہکاروں نے اپنے دفاع میں اس وقت گولی چلائی تھی جب اس شخص نے ایک چھرا لہرایا تھا۔ پولیس کے مطابق فسادات میں ملوث آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔