گجرات کی خبریں 28.4.2013

شیر کی کھال پہنچ کر گیڈر کبھی شیر نہیں بن سکتے
گجرات (جی پی آئی)شیر کی کھال پہنچ کر گیڈر کبھی شیر نہیں بن سکتے ، حلقہ این اے 104سے شیر کی کھال پہنے ہو ئے گیڈ کو بھگا دینگے ، این اے 104میں چوہدری وجاہت حسین کی شاندار کارکردگی کے سامنے سب زیرو ہین ، ان خیالات کا اظہار کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے شیر دل کمانڈر چوہدری حسین الٰہی نے گزشتہ روز ماچھیوال ، چنڈالہ ، چاکانوالی اور چھوکر خورد میں بڑے بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ حلقہ میں کیے گئے کام ہی ہمارے ووٹ ہیں ، ہم چوہدری ظہور الٰہی شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے میدان میں ہیں ، عدالتوں کی سیاست کرنے والے ہمارا مقابلہ سیاسی میدان میں کریں انہیں اپنی شکست واضح دکھائی گئی ہے اب میدان ہی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ،چوہدری حسین الٰہی نے مزید کہا کہ گجرات شہر کو پاکستان کا ماڈل شہر بنائیں گے ، کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر کرینگے ، بزرگوں کی رہنمائی اور نوجوانوں کے ساتھ ملکر شہر کو خوبصورت بنائیں گے ، انشاء الہ دیگر شہر بھی ہمارے گجرات کے شہر کی طرح ترقی کرنا پسند کرینگے ، انشاء اللہ ایسے قوانین بنائیں گے ، جس میں انسانیت کی قدر کی جائے ، ہر کوئی اپنے آپ کو پاکستانی کہنے میں فخر محسوس کرے ، چوہدری حسین الٰہی نے مزید کہا کہ 11مئی کو سائیکل پر مہریں لگا کر پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کو کامیاب کروائیں ، انشاء اللہ شکایت کا موقع فراہم نہیں کرینگے ، ہر مسائل آپ کی دہلیز پر حل کروائیں گے ، پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے ، اس موقع پر چوہدری محمد نواز ، چوہدری عبدالرحمن آف سرائے ڈھنگ ، چوہدری مستنصر اقبال ، چوہدری صلاح الدین ، نوید کھوکھر ، چوہدری شمشاد شبر آف نت ، چوہدری مسعود ، مرزا عمران بیگ و دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری شجاعت حسین نواز(حلقہ پی پی 108)کی انتخابی مہم کے حوالہ سے بہت بڑے جلسہ کا انعقاد کیا گیا
گجرات (جی پی آئی)یونین کونسل ماچھیوال میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران چوہدری وجاہت حسین حلقہ این اے 104، چوہدری شفاعت حسین حلقہ پی پی 109چوہدری شجاعت حسین نواز(حلقہ پی پی 108)کی انتخابی مہم کے حوالہ سے بہت بڑے جلسہ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادہ چوہدری حسین الٰہی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، جلسہ کی صدارت یونین کونسل ماچھیوال کے سابق ناظم چوہدری محمد نواز آف ماچھیوال نے کی ، جبکہ اہتمام قاری عبدالستار ، محمد یوسف ، چوہدری محمد اسلم ، چوہدری مظہر ، چوہدری محمد امین ، چوہدری بدر افضل ، چوہدری عبدالرحمن آف سرائے ڈھنگ ، چوہدری مستنصر اقبال آف ماچھیوال ، چوہدری محمد عامر ، چوہدری محمد وقار ماچھیوال ،ماسٹر محمد نویز ، محمد عدنان ، چوہدری محمد نبیل محمد صدام ، چوہدری محسن و دیگر افراد نے ملکر کیا ، اور چوہدری محمد نواز کی قیادت میں چوہدری حسین الٰہی کا تاریخی استقبال کیا گیا ، انہیں بگھی پر بٹھا کر بہت بڑے قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچایا گیا ، جلسوں میں حاجی محمد افضل ، چوہدری محمد مشتاق چھوکر ، شمریز ایڈووکیٹ ، چوہدری بدر افضل آف سرائے ڈھنگ ، نوید کھوکھر ، قاری سیف اللہ ، اویس علی ، عرفان اعظم آف جاکانوالی ، محمد اسلم چنڈالہ ، گل محمد ، چوہدری محمد نواز ، چوہدری مشتاق ، حاجی محمد خان ، محمد وارث و دیگر نے شرکت کی ، حلقہ این اے 104میں چوہدری حسین الٰہی کی زبردست انتخابی مہم سے صورتحال تبدیل ہوتی جا رہی ہے ، لوگ بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری حسین الٰہی گزشتہ روز محمد افتخار آف بڈھانہ کے والد کی وفات پراظہار افسوس کیلئے انکی رہائشگاہ پر گئے
گجرات (جی پی آئی)چوہدری حسین الٰہی گزشتہ روز محمد افتخار آف بڈھانہ کے والد کی وفات پراظہار افسوس کیلئے انکی رہائشگاہ پر گئے اور انکے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ غم کی گھڑیوں میں محمد افتخار اور اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفروس میں جگہ عطا فرمائے اس موقع پر مرزا عمران بیگ ، چوہدری مسعود ، سید مشکور مہندی زیدی ، چوہدری صلاح الدین ، چوہدری عبدالرحمن و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر حال میں عوامی خدمت کی، عوام ہمارے کام دیکھ کر فیصلہ کریں: چودھری پرویزالٰہی
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہم نے ہر حال میں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا، عوام کو چاہئے کہ وہ ووٹ کی پرچی پر مہر لگاتے ہوئے ہمارے کام دیکھ کر فیصلہ کریں۔ قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری وجاہت حسین کے حلقہ این اے 104 کی یونین کونسل کوٹ نکہ میں بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائیکل قابل اعتماد اور غریب کی سواری ہے، جانور کا کیا بھروسہ کب کس کے گلے پڑ جائے، ہم نے ماضی میں بھی اپنا ہر وعدہ پورا کیا اور انشاء اللہ آئندہ بھی کریں گے، وعدہ خلاف ڈرامہ باز اب پھر عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں، اس پر پرجوش سامعین نے زبردست نعرہ بازی کی اور سائیکل پر مہر لگانے کا عہد کیا۔ چودھری وجاہت حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یقینی شکست سے خوفزدہ میرے مخالفین جھوٹے دعوے دائر کر رہے ہیں مجھے اپنے اللہ کریم پر پورا یقین ہے جو اصل فیصلے کرتا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ چودھری ظہورالٰہی کا قریبی رشتہ تھا جو ہم تک پہنچا ہے لیکن ن لیگ نے موٹروے اور وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال بند کر کے ثابت کر دیا کہ اسے اہل گجرات کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بجلی بحران کے اصل ذمہ دار نواز اور شہباز شریف ہیں جنہوں نے وفاق کی اجازت کے باوجود ایک بھی پاور پلانٹ نہیں لگایا اور 140 ارب روپے جعلی سکیموں پر ضائع کر دئیے، شہباز شریف وزیراعلیٰ ہو کر توانائی بحران کے خلاف اپنی ہی حکومت میں احتجاج کرتا رہا، یہ ڈرامے بازی اب نہیں چلے گی، گجرات میں آج کل ایسے نام نہاد نمائندے گردش کر رہے ہیں جو کبھی پی پی کبھی ن لیگ اور کبھی پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھا لیتے ہیں یہ کسی کے وفادار نہیں چڑھتے سورج کو سلام کرنے کے عادی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ اپنی آئندہ حکومت میں ہم سب سے پہلے گجراتـ سیالکوٹ لاہور موٹروے اور اس پر قائم ہونیوالی دونوں یونیورسٹیاں بنائیں گے جو انہوں نے بھارت بھجوا دی تھیں، پہلے ہم نے میٹرک تک مفت تعلیم کی اب بی اے تک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سائیکل کا پہیہ ترقی کا پہیہ ہے جب یہ چلے گا تو غریب کو روزگار بھی ملے گا اور مہنگائی بھی کم ہو گی، شہباز شریف کے دور میں مہنگائی، جرائم، لاقانونیت، غربت انتہا تک پہنچی، پانچ سال پنجاب پر حکومت کرنے والے شریف برادران بجلی کیا عوام کا کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کر سکے اب پھر عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں کبھی 6 ماہ، کبھی ڈیڑھ سال کبھی دو اور کبھی تین سال میں بجلی بحران ختم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تخت لاہور کے قابض پنجاب میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہی نہیں چاہتے تھے، اس بار ہم نے الیکشن میں مخلص ساتھیوں کو ٹکٹ دئیے ہیں جنہیں نواز، شہباز شریف نہیں بہکا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے اپنی جلاوطنی کا بدلہ پنجاب کو 500 ارب کا مقروض بنا کر لیا، شیر پر مہر لگی تو وہ ایک بار پھر عام اور غریب آدمی کے حق پر ڈاکہ ڈالے گا، جیسا کہ گجرات سمیت پورے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے فنڈز جاتی عمرا میں لگا دئیے گئے۔ این اے 104 سے امیدوار چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ میرے مخالفین 11 مئی سے ڈرتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ اس دن ان کی ہار یقینی ہے، عوام صرف سائیکل پر مہر لگائیں گے۔ اس موقع پر چودھری ضیاء اللہ وڑائچ، چودھری عمران وڑائچ، احسان اللہ وڑائچ، سجاد ملہی اور شاہد ملہی بھی سٹیج پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ عوام دوست پالیسیوں اور کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریگی: شافع حسین
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ عوام دوست پالیسیوں اوراپنی سابقہ کارکردگی کی بنیادپرانشاء اللہ 11 مئی کو بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ عوام اپنے ووٹ کاصحیح استعمال کرتے ہوئے ترقی اورخوشحالی کے نشان سائیکل پرمہرلگائیں گے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے سینئر مسلم لیگی رہنما چودھری شافع حسین نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں گجرات کے مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری شافع حسین نے کہاکہ گجرات کے عوام نے ہمیشہ ہمارے خاندان سے جس محبت کااظہارکیاہے اس کیلئے ہم ان کے مشکورہیں، سابقہ دورحکومت میں ہم نے پنجاب سمیت گجرات میںریکارڈترقیاتی کام کروائے۔ تعلیم، صحت اور زراعت کے میدان میں جوخدمات دیں وہ آپ کے سامنے ہیں اورانشاء اللہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان کے سب سے بڑے مسئلے لوڈشیڈنگ سے چھٹکارے کیلئے اگرسابق پنجاب حکومت چودھری شجاعت حسین فارمولہ پرعمل کرتی تو آج ملک اندھیروں میں نہ ڈوباہوتا۔ ہمارے مخالف امیدوار سابق وزیرپانی وبجلی احمد مختار نے توانائی بحران سے نجات کیلئے کوئی کام نہیں کیا، وہ آج کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ بعدازاں چودھری شافع حسین نے گجرات کے مختلف علاقوں میں گھرگھرانتخابی مہم چلائی اورپاکستان مسلم لیگ کاپیغام عوام تک پہنچایا۔ دریں اثناء چودھری عمربشیرکی رہائش گاہ پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواداری اورخدمت کی سیاست کاسلسلہ جوچودھری ظہورالٰہی (شہید) نے شروع کیاتھا وہ جاری وساری رہے گا۔ اس موقع پران کے ہمراہ چودھری علی جاویدچھٹہ، چودھری انعام الحق، چودھری مظہرنت، چودھری عمربشیر، زاہدڈوگہ ودیگرمسلم لیگی عہدیداران وکارکنان کی ایک بڑی تعدادموجودتھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کینڈا ممتاز سماجی شخصیت کدھر فیملی کے سربراہ سابق تحصیلدار چوہدری احمد حسین کے صاحبزادے چوہدری قمر زمان کی دعوت ولیمہ مقامی میرج ھال پر منقعد ھوئی
گجرات (جی پی آئی)کینڈا ممتاز سماجی شخصیت کدھر فیملی کے سربراہ سابق تحصیلدار چوہدری احمد حسین کے صاحبزادے چوہدری قمر زمان کی دعوت ولیمہ مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی ، جس میں ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ان کی شادی ربیعہ ارشد سے ہوئی ، اس موقع پر سرفراز احمد کدھر ، ذوالفقار احمد کدھر ، طاہر قاسم کدھر ، محمد شفیع سیان ، محمد اکرم سیان ، مہر ارشاد، میاں افتخار احمد ، چوہدری غلام محی الدین ، چوہدری عطاء محی الدین ، خالد محمود بٹ ، چوہدری غلام محی الدین بھنڈر ، محمد شفیق بھنڈر ، محمد انور بھنڈر ، محمد اسلم ، محمد اکرم ، محمد مظہر سیان ، بدرالسلام سیان ، رشید احمد ، محمد جاوید پڈا ، منور پڈا ، سرفراز اکرم ، صدیق پڈا ، پروفیسر اکرم پڈا ، سید نواز ش علی کاظمی ، ملک فاروق ، جاوید بٹ ، شوکت بٹ ، اکرم گوندل ، چوہدری عابد ، چوہدری ارشاد تحصیلدار ، چوہدری خادم تحصیلدار ، گل محمد ساہی ، ریاض گوندل ، جاوید چیمہ ، مرزا مظفر ملک ، اکرم چیمہ ، جواد آہیر، محمد اسلم ، محمد خالد ، مرزا ارشاد بیگ ، رانا محمد نواز واپڈا ، چوہدری ریاض ، رضی شاہ ، سید امتیاز حیدر ، خضر حیات ، عطا چیمہ و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل 48مسلم لیگ ق کا گڑھ ہے
گجرات (جی پی آئی)یونین کونسل 48مسلم لیگ ق کا گڑھ ہے ان خیالات کا اظہار میاں عمران مسعود نے گزشتہ روز یونین کونسل 48میں حیدر ماڈل سکول عیدگاہ گجرات اور رانی تنظیم اختر کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ یونین کونسل 48میں راجہ شوکت علی خان ، مظہر چوہان ، رانی تنظیم اختر ، لیڈی کونسلر ڈاکٹر ساجدہ ریاض ، سابق لیڈی کونسلر کنیز اختر ، مسز ادیبہ منور و دیگر موجود ہیں ، جنہوں نے ہمیشہ یونین کونسل 48میں ہمیں کامیابی دلوائی ہے ، اور جنہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ق کی کامیابی کیلئے کام کیا ہے اور یونین کونسل 48کو صحیح معنوں میں مسلم لیگ ق کا قلعہ بنایا ہے اور ہم نے بھی ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ عوام کی خدمت کی ہے ، اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی صلاحتیں برئوے کار لائی ہیں ، ہمارے دروازے عوام کی خدمت کیلئے کھلے ہوئے ہیں ، اور ہم ہمیشہ عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہینگے ، بیگم قیصرہ الٰہی نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری کوشش ہے اور عوام نے جس طرح ہمیں سابقہ انتخابات میں کامیابی دلوائی تھی ہم نے سابقہ پانچ سالوں میں اپنی صلاحتیں عوام کی خدمت کیلئے صرف کیں ، گجرات میں یونیورسٹی کا قیام اور دیگر ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں کام کیا ، اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا ، آئندہ بھی ہم اسی طرح کام کرتے رہینگے ، بی بی سمیرا الٰہی نے کہا کہ ہم اہلیان فیض آباد کے شکر گزار ہیں کہ یہ ہمیشہ ہمیں اپنے اعتماد سے نوازتے ہیں اور ہم ان کی خدمت کر کے ، فخر محسوس کرتے ہیں ، آئندہ بھی اسی طرح عوامی خدمت کا کام جاری رکھیں گے ، بیگم خدیجہ فاروقی نے کہا کہ یونین کونسل 48پر ہمیں ہمیشہ فخر رہا ہے ، کہ یہ ہمیشہ ہمارے شانہ بشانہ رہتے ہیں ، اور ہم آئندہ بھی اسی طرح کام کرتے رہینگے ، صفیہ جاوید چوہدری نے کہا کہ یونین کونسل 48اور گجرات شہر میں کام ہماری ترجیح رہی ہے اور چوہدری برادران کی سربراہی میں آئندہ بھی عوام کی خدمت کیلئے کام جاری رکھیں گے ، سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات نے کہا کہ اہلیان گجرات خوش قسمت ہیں کہ انہیں چوہدری برادران جیسے لیڈر ملے ہیں ، جو عوام کی خدمت کو اپنا شعار سمجھتے ہیں ، اور جو انداز چوہدری برادران کا اسے ہمیشہ عوام کی حمایت حاصل رہی ہے ، رانی تنظیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل 48کو اپنے قائدین پر فخر ہے جو ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے کوشاں رہتے ہیں اور ہم یونین کونسل 48سے چوہدری برادران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ، اس موقع پر مظہر اقبال چوہان کی سربراہی میں عطاء اللہ گل ، ڈاکٹر ساجدہ ، کنیز اختر ، حاجی خورشید اختر ، راجہ حاجی محمد صادق ، شیخ کرامت ، اشرف چوہان ، خضر اصغر ، خالد اقبال چوہان ، عاطف صادق ، عدنان مظہر چوہان ، راجہ سلامت خواتین کے ہمراہ شریک ہوئے ، حیدر ماڈل سکول کے پروگرام کے منتظمین چوہدری الیاس آف گورالی ، چوہدری محمود احمد ایڈووکیٹ ، چوہدری منور حسین آف عشرہ اور مسز ادیبہ منور تھے ، جبکہ محلہ فیض آباد میں ہونے والے خواتین کے اکٹھ کے سربراہ راجہ شوکت علی خاں اور رانی تنظیم اختر تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محلہ فیض آباد میں راجہ شوکت علی خان کی رہائشگاہ پر ہونے والے خواتین کے انتخابی اکٹھ
گجرات (جی پی آئی)محلہ فیض آباد میں راجہ شوکت علی خان کی رہائشگاہ پر ہونے والے خواتین کے انتخابی اکٹھ میں علاقہ کی راجپوت برادری اور جٹ برادری نے متفقہ طور پر مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی اور میاں عمران مسعود کی حمایت کا اعلان کیا، حمایت کا اعلان کرنے والوں میں راجہ صادق ، راجہ خان ، راجہ احسان اللہ ، راجہ عاشق حسین ، چوہدری رشید جٹ ، چوہدری محمد اقبال جٹ ، چوہدری انور جٹ ، جمیل جٹ ، چوہدری امین جٹ ، چوہدری ادریس جٹ ، چوہدری ندیم جٹ ، چوہدری منصور جٹ ، چوہدری اکرم جٹ ، چوہدری مقصود جٹ ، چوہدری کالا گجر ، چوہدری رحمت گجرو دیگر اہم شخصیات شامل ہیں ، بیگم قیصرہ الٰہی ، عمران مسعود ، راجہ شوکت علی خان ، رانی تنظیم اختر اور ڈاکٹر نذیر نے تمام نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات معاشی انقلاب فورس یونین کونسل کنجاہ کا قیام عمل میں لایا گیا
گجرات (جی پی آئی)گجرات معاشی انقلاب فورس یونین کونسل کنجاہ کا قیام عمل میں لایا گیا ، پرہجوم پریس کانفرنس میں عمر مسعود فاروقی نے ممتاز قانون دان چوہدری ندیم کنجاہی کو متفقہ طور پر صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا ، اس موقع پر کنجاہ سے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سولر انرجی اور ویسٹ مینجمنٹ کے پراجیکٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ، اپنی مدد آپ کے تحت کام کیا جائیگا ، کنجاہ کی صحافی برادری اور معززین نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن کے الیکشن گجرات آنے والوں کو اس بار گجرات میں کامیاب نہ ہونے دیں گے :بی بی سمیرا الٰہی
گجرات (جی پی آئی)سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ محترمہ بی بی سمیرا الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کے الیکشن گجرات آنے والوں کو اس بار گجرات میں کامیاب نہ ہونے دیں گے ، گجرات والوں کو بتا دیا ہے کہ ان کی فلاح کا چوہدری برادران ہی سوچتے ہین ، دیگر کو اقتدار کا موقع ملا تو ترقی کا دائرہ کار صرف اپنے شہر لاہور تک محدود کر لیا ، وہ گزشتہ روز شیخ وقار وحید کی رہائشگاہ پر خواتین کے انتخابی اکٹھ سے خطاب کر رہی تھیں ، سابق ایم پی اے بیگم صفیہ جاوید چوہدری نے کہا گجرات کی ترقی صرف چوہدری برادران ہی چاہتے ہیں انہوں نے گجرات کے لیے ایسی لازوال خدمات سرانجام دیں ہیں ، جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ، سابق ایم پی اے خدیجہ فاروقی نے کہا کہ شیر کو اس بار گجرات میں شکار کرنے نہیں دیں گے ، گجرات والوں کو بتا دیا ہے کہ عوامی خدمات میں چوہدری برادران ، میاں برادران سے کہیں آگے ہیں ،سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات نے کہا گجرات والے ایسے لوگوں کو آگے لائیں ، جو ان کی خیر خواہی چاہتے ہیں ، اور جنہوں نے ان کے ضلع کو ترقی یافتہ ضلع بنا دیا ، انہوں نے کہا میاں برادران صرف لاہور کے نمائندے بن کر رہ گئے اس لیے پورے پنجاب کا بجٹ لاہور کو سنوارنے میں لگا دیا ، تقریب سے سابق ایم پی اے روبینہ سلہری ، رخسانہ الٰہی ، نزہت اشرف گوندل ، کنول نسیم ، خدیجہ مشتاق ، کشور سلطانہ ، پروین عزیز ، نسیم خالد اور دیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل ماچھیوال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بڑے بڑے انتخابی جلسوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی
گجرات (جی پی آئی)کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے فرزند ارجمند چوہدری حسین الٰہی کا نوجوانوں کے قافلے کے ساتھ حلقہ این اے 104کی یونین کونسل ماچھیوال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بڑے بڑے انتخابی جلسوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، یونین کونسل ماچھیوال کے علاقوں چنڈالہ ، چاکانوالی ، ماچھیوال، کیرانوالہ ، چھوکر خورد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ، ماچھیوال آمد پر چوہدری محمد نواز آف ماچھیوال کی قیادت میں تاریخی استقبال کیا گیا ، چوہدری حسین الٰہی کو بگھی پر بٹھا کر بہت بڑے قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچایا گیا ، اور زبردست گل پاشی کرتے ہوئے ثابت کیا گیا کہ یونین کونسل ماچھیوال کے تمام لوگ چوہدری وجاہت حسین کی قیادت میں متحد ہیں ، چوہدری حسین الٰہی کو پھولوں کے ہار اور مالائیں بھی پہنائی گئیں ، یونین کونسل ماچھیوال میں تمام جلسوں کا اہتمام چوہدری محمد نواز کی قیادت میں چوہدری عبدالرحمن آف سرائے ڈھنگ ، چوہدری بدر افضل آف سرائے ڈھنگ، چوہدری صلاح الدین آف سرائے ڈھنگ اور چوہدری مستنصر اقبال آف سرائے ڈھنگ و دیگر نوجوانوں نے اہتمام کیا ، چنڈالہ میں مولوی محمد اسلم ، محمد اسلم جنڈالہ ، گل محمد ، چوہدری مشتاق مکیانہ ، حاجی خان محمد ، چوہدری وارث نے شاندار استقبال اور کامیاب جلسہ کر کے بھرپور محبت کا اظہار کیا ، ماچھیوال میں نوید کھوکھر ، حافظ ابوبکر ، چوہدری محمد یوسف ، چوہدری محمد اسلم ، چوہدری مظہر ، سید قربان شاہ ، چوہدری محمد امین آف کیرانوالہ ، چوہدری بدر افضل ، محمد خان نے ثابت کیا کہ ماچھیوال کے تمام افراد چوہدری محمد نواز آف ماچھیوال کی قیادت میں چوہدری برادران کے ساتھ ہیں ، 11مئی کو ثابت کر یں گے کہ ماچھیوال میں مخالفین کو ایک بھی ووٹ نہ ملے گا ، چاکانوالی میں قاری سیف اللہ ، اویس علی ، عرفان اعظم جاجووال نے بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا اور کامیاب میٹنگ کروائی ، جبکہ چھوکر خورد میں حاجی محمد افضل ، چوہدری مشتاق ، شمریز ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد نواز آف ماچھیوال نے استقبال کیا ، چوہدری حسین الٰہی کے قافلہ میں مرزا عمران بیگ ، چوہدری مسعود ، چوہدری شمشاد شبر آف نت ، محم دندیم ، بلال وڑائچ ، چوہدری عامر ، چوہدری وقار آف ماچھیوال ، ماسٹر نوحیز ، محمد عدنان ، چوہدری نبیل ، محمد صلاح ، چوہدری محسن ، صحافی محمد سجیل خان ، نوید کھوکھر ، نقاش گجر ، توقیر حیات ، محمد عمر و دیگر نوجوان بھی شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹی گجرات میں انتخابی مہم میں کسی کو غنڈہ گردی بدمعاشی نہیں کرینے دینگے :محمداعظم مہر ڈی ایس پی سٹی
گجرات (جی پی آئی)ڈی ایس پی سٹی گجرات محمد اعظم مہر نے کہا ہے کہ سٹی گجرات میں انتخابی مہم میں کسی کو غنڈہ گردی بدمعاشی نہیں کرینے دینگے ، الیکشن سے پہلے اسلحہ کی نمائش کرنے والے کئی گن مین جیل کی سلاخوں کے پیچھے جا چکے ہیں ، DSPمہر محمد اعظم نے کرائم رپورٹر محمد آکاش نیازی کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ ضلع گجرات میں میری پہلی تعیناتی ہے ، میں گوجرانوالہ سے تبدیلی ہو کر گجرات آیا ہوں ، اس سے پہلے پسرور ننکانہ صاحب ، سیٹلائیٹ ٹائون گوجرانوالہ ، پپلز کالونی گوجرانوالہ میں بطور ڈی ایس پی تعینات رہ چکا ہوں 1985میں بطور اے ایس آئی محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا زیادہ تر تعیناتی لاہور ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ اور گوجرانوالہ میں ہے ، ڈی ایس پی مہر محمد اعظم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گجرات میں میرا کوئی رشتہ دار نہیں ہے کئی اہم سیاست دانوں کے گن مینوں کو سٹی سرکل پولیس نے گرفتار کیا ہے ، ڈی پی او ڈار علی خٹک کی قیادت میں پر امن اور شفاف الیکشن کروائیں گے ، کسی چاچے ، مامے ، گامے کی سفارش نہیں چلے گی ، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو گا ، اچھے صحافیوں کے ساتھ خوبصورت ورکنگ ریلیشن شپ بڑھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں پیر سید فیض الحسن شاہ بخاری قادری کاختم چہلم پڑھا گیا
گجرات (جی پی آئی) صوفی باصفا صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینیہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کے بڑے بھائی پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ الحاج کیپٹن پیر سید فیض الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی المعروف حاجی صاحب رحمة اللہ علیہ کے درجات کی بلندی کے لیے ختم چہلم کی بابرکت روحانی محفل پاک دربار عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف پر انعقاد پذیر ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک کی بابرکت آیات سے ہوا جس کا شرف حافظ محمد علی وقار نے حاصل کیا جبکہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی، صاحبزادہ پیر سید رخسار الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی، حضرت علامہ سید فیض الحسن شاہ، حضرت علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری، حضرت علامہ سید محمد علی مختار نے خطاب کیا جبکہ ممتاز ثناء خواں سید علی حسن شاہ، قاری شفقت اللہ قادری، مظہر عزیز قادری، سید صابر شاہ، سید زوار شاہ، حافظ محمد لطیف، حافظ محمود، حافظ محمد وقاص، امانت علی ڈوگہ، الحاج عطاء جیلانی، سید چن پیر، مظہر اقبال قادری، عبدالرزاق قادری، صوفی غلام محمد، صوفی محمد رمضان، ڈاکٹر محمد ایوب قادری و دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا بعدازاں ختم شریف پڑھا گیا جس کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے خصوصی دعا فرمائی۔ محفل پاک میں ملک بھر سے ممتاز علماء کرام و مشائخ عظام کے علاوہ ہزاروں پیر بھائیوں، مریدوں اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ محفل پاک میں شریک تمام فرزندانِ اسلام کو بٹھا کر لنگر شریف بھی کھلایا گیا۔ لنگر شریف کے بعد فرزندانِ اسلام صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی، صاحبزادہ پیر سید زاہد الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی، صاحبزادہ پیر سید رخسار الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی، پیر سید کرنل مسعود الحسن شاہ بخاری قادری، صاحبزادہ پیر سید جابر حسنین، صاحبزادہ پیر سید فیضان الحسن شاہ، صاحبزادہ پیر سید کامران الحسن شاہ، سید عمران عباس بخاری، سید شہزاد محمد علی بخاری کی دست بوسی کرتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں عمران مسعود ،راسخ الٰہی اور شافع حسین نے انتخابی مہم کی تقریبات میں شرکت کی
گجرات( میڈیا سیل ) پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار حلقہ پی پی 111میاں عمران مسعود نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں شہر کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا انہوں نے اپنے دورہ کے دوران انتخابی اکٹھ کی تقریبات میں شرکت کی اور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں پارٹی کا پیغام پہنچایا میاں عمران مسعود اور راسخ الٰہی نے گزشتہ روز ہریہ والا چوک میں پختون کمیونٹی کے انتخابی اکٹھ میں شرکت کی ہریہ والا پہنچنے پر گل خان ،شیر خان ،نعمت خان ،عبدالستار خان ،چوہدری ریاض ملہی ،چوہدری توصیف لیاقت،چوہدری شمس اور دیگر نے اپنے قائدین کا بھر پور استقبال کیا بعدازاں میاں عمران مسعود اور چوہدری راسخ الٰہی یوسی 49محلہ نور پور پڈھے میں چوہدری محمد اسلم کے ڈیرہ پر گے جہاں پر انتخابی اکٹھ کی تقریب سے خطاب کیا ،قائدین کا چوہدری اسلم پڈا ،چوہدری جاوید پڈا ،چوہدری اکرم چیمہ ،چوہدری عبدالرحمان گوندل ،کلیم حیدر بٹ اور دیگر نے استقبال کیا بعدازاں میاں عمران مسعود اور چوہدری شافع حسین نے شاہین چوک جی ٹی روڈ پر منعقدہ مرزا برادری کی اکٹھ کی تقریب میں شرکت کی جس میں چوہدری حامد وڑائچ ،عمران کمبوہ ،کاشف رضا حیدری نے بھی شرکت کی جبکہ مرزا عبدالرئوف ،مرزا توصیف ،مرزا احمد ،مرزا طاہر ،افتخار شاہ ،لطیف وغیرہ نے قائدین کا استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کی عزت کیلئے عوام کو سائیکل پر مہر لگا کر امیدواروں کو کامیاب کروانا ہو گا:میاں عمران مسعود
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار حلقہ پی پی 111میاں عمران مسعود ،چوہدری راسخ الٰہی ،چوہدری شافع حسین نے گجرات شہر کی مختلف یونین کونسل میں انتخابی اکٹھ کی تقریبات سے خطابات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات کی عزت کیلئے عوام کو مسلم لیگ کے انتخابی نشان سائیکل پر مہر لگا کر امیدواروں کو کامیاب کروانا ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ عوامی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں اور ہمارے دور اقتدار میں گجرات سمیت پنجاب بھر میں خوشحالی کا دور دورہ تھا جبکہ آج گجرات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن متحد ہو کر الیکشن لڑ رہی ہے اور یہ دونوں پارٹیاں ہی چار سال تک مل کر اقتدار میں رہیں اور لیکن عوام کیلئے کوئی منصوبے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچائے جا سکے پیپلز پارٹی اور ن لیگ والوں کو چاہئے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران اس بات کو ضرور دیکھیں کہ انہوں نے چار سال مل کر جو اقتدار میں گزارا ہے کیا اس طرح وہ گجرات کی عوام کو سہولتیں فراہم کر سکے ہیں،گجرا ت میں ہمیشہ بلاتفریق کام کروائے ہیں اور عوام کی خدمت کی ہے ہم نے عوام کو ترجیح دی ہے اور ہمیشہ یہ سوچاہے کہ عوام نے جو ذمہ داریاں ہمیں سونپی ہیں انکو پورا کیاجائے ،کامیاب ہونے کے بعد گجرات کے عوام کیلئے صحت ،تعلیم اور تعمیروترقی کے نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے اور انکو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا جس سے عام آدمی کو سہولتیں فراہم ہوںاور انکو اس بات کا احساس نہ ہونے دیاجائے گا کہ ہم اقتدار میں آگئے ہیں اور آج ہم عوام کی خدمت نہیں کر سکتے ہم نے ہمیشہ ثابت کیاہے کہ عوام نے جو پیار ومحبت ہمیں دیا ہے ہم اسکا پاس رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کی خلاف ورزی کی:چوہدری مصطفی گورائیہ
گجرات (جی پی آئی)پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری مصطفی گورائیہ نے چوہدری احمد مختار اور اس کے دو نامزد امیدواروں طاہر وڑائچ اور زاہد حسین سلیمی کی بھرپور مخالفت کا ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ چوہدری مصطفی گورائیہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کی خلاف ورزی کی ، جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ضلع گجرات میں سب سے زیادہ نقصان پہنچایا جن کی وجہ سے کئی پارٹی راہنما اور سینکڑوں کارکن پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں چلے گئے ، انہیں ٹکٹ دے دئیے گئے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی نہیں چھوڑی اور نہ ہی کبھی ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کی پیپلز پارٹی چھوڑیں گے ، مگر احمد مختار اور اسے نامزد دو امیدواروں طاہر وڑائچ اور زاہد حسین سلیمی کو نہ ہی ووٹ دینگے اور نہ ہی ان کیلئے ووٹ مانگیں گے ، چوہدری مصطفی گورائیہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین کہاں غائب ہو گئے ہیں ، پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں کوئی بڑا لیڈر نظر نہیں آ رہا ہے ، پنجاب کو فتح کرنے والا منظور وٹو آج کہا ں ہے ، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے مرکزی قائد پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر جلسہ کر رہے ہیں مگر پیپلز پارٹی کا کوئی قائد انتخابی جلسوں میں نظر نہیں آ رہا ہے ، یہ کارکنوں اور ورکروں کے ساتھ سخت زیادتی ہے ، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹہ ، بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو خدا کیلئے گھر سے نکلیں اور بھٹوز کی پارٹی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حنیف حیدری اور میرے درمیان تمام اختلافات ختم ہو گئے ہیں :مرزا فخر سلیم بیگ
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ق کے یونین کونسل 57کے سابق نائب ناظم مرزا فخر سلیم بیگ نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حنیف حیدری اور میرے درمیان تمام اختلافات ختم ہو گئے ہیں ، حنیف حیدری میرے بھائی ہیں ، ان کے ساتھ ملکر یونین کونسل 57میں چوہدری برادران اور مسلم لیگ ق کیلئے ڈور ٹو ڈور ووٹ مانگ رہے ہیں ، مرزا فخر سلیم بیگ نے کہا کہ چوہدری برادران ہی میری پارٹی ہیں اور چوہدری برادران کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ، عنقریب یونین کونسل 57میں چوہدری پرویز الٰہی کا گرینڈ جلسہ کروائوں گا ، مرزا برادری چوہدری برادران کے ساتھ ہے ، یوسی 57سے چوہدری پرویز الٰہی کی ریکارڈ لیڈ ہو گی ، تقریب سے سابق ایم پی اے روبینہ سلہری ، رخسانہ الٰہی ، نزہت اشرف گوندل ، کنول نسیم ، خدیجہ مشتاق، کشور سلطانہ ، پروین عزیز ، نسیم خالد اور دیگر نے خطاب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عمر گجر نے گائوں کالرہ کے رہائشی دو خاندانوں میں صلح کروا دی
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر نے گائوں کالرہ کے رہائشی دو خاندانوں میں صلح کروا دی ، گزشتہ روز چوہدری عمر گجر نے ایک اکٹھ میں موضع کالرہ کے رہائشی ظہیر وڑائچ اور عثمان وڑئچ سکنہ نئی آبادی کے خاندانوں کے درمیان قتل کی دھمکیاں دینے کے کیس کی صلح کروا دی ، صلح میں انچارج غازی چک چوکی سب انسپکٹر سجاد انور ساہی نے بھی اہم کردار ادا کیا ، گائوں کالرہ کے رہائشی افراد نے چوہدری عمر گجر اور سب انسپکٹر سجاد انور ساہی کا شکریہ ادا کیا اور چوہدری عمر گجر کی ویر مکائو مہم کو خراج تحسین پیش کیا ، چوہدری عمر گجر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ سال 2012کی طرح سال 2013میں بھی ریکارڈ راضی نامے کروا رہا ہوں ، ضلع گجرات سے خاندانی دشمنیوں اور ویر کا خاتمہ کیے بغیر کبھی بھی امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ، ڈی پی او ڈار علی خٹک کی قیادت میں ضلع گجرات میں خاندانی دشمنوں سے پاک کر کے دم لیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ پیر سید نور حسین شاہ نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کر دیا
گجرات (جی پی آئی)سرپرست اعلیٰ خاندان شہنشاہ ولایت صاحبزادہ پیر سید نور حسین شاہ نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کر دیا ، گزشتہ روز ایک مقام پر منعقدہ گرینڈ اکٹھ میں صاحبزادہ پیر سید نور حسین شاہ سرپرست اعلیٰ خاندان شہنشاہ ولایت نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 111کے امیدوار چوہدری سلیم سرور جوڑا کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر پیر سید علی حسین شاہ ، صاحبزادہ سید حسن محمود شاہ ، سید خادم حسین شاہ ، سید شوکت حسین شاہ ، سید جماعت علی شاہ ، سید امجد حسین شاہ ، قاری سید محمد حسین شاہ ، سید عابد حسین شاہ اور خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سلیم سرور جوڑا نے بھرپور حمایت پر صاحبزادہ پیر سید نور حسین شاہ اور ان کے خاندان کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور شہنشاہ ولایت خاندان کی طرف سے اعلان حمایت کو اپنی کامیابی قرار دیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حلقہ پی پی 111میں ریکارڈ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرینگے ، تمام طبقہ فکر کے لوگ میری بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ سے ق لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی
گجرات (جی پی آئی)کنجاہ سے ق لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی ، ن لیگ کے اہم رہنما ملک برادری کے سربراہ ملک قیصر محمود نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، شمولیت کا فیصلہ امیدوار حلقہ پی پی 110چوہدری مونس الٰہی سے ملاقات کے دوران کیا ، ملک قیصر محمود نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا چوہدری برادران واقعی ضلع گجرات کے خیر خواہ ہیں ، انہوں نے ضلع گجرات کو ترقی دیکر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اصل نمائندے ہیں ، انہوںنے کہا انشاء اللہ چوہدری برادران کی کامیابی کے لیے سنگیوں ساتھیوں سمیت متحرک ہو چکے ہیں ، کنجاہ میں چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کا جی پی آئی آفس کا دورہ
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر کا جی پی آئی آفس کا دورہ ، صحافیوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ ، جی پی آئی کیلئے کمپیوٹر کا تحفہ دیا گیا ، گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر مصالحتی کمیٹیز چوہدری عمر گجر نے جی پی آئی آفس میں صحافیوں کے اعزازمیں پر تکلف عشائیہ دیا ، اس موقع ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے چوہدری عمر گجر کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری مدثر وڑائچ کے ڈیرہ پر اکٹھ پورے گائوں کا چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی حمایت کا اعلان
گجرات (جی پی آئی)حلقہ این اے 105کے گائوں راولکے میں چوہدری مدثر وڑائچ کے ڈیرہ پر اکٹھ پورے گائوں کا چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی حمایت کا اعلان ، گزشتہ روز حلقہ این اے 105اور حلقہ پی پی 110کے علاقہ گائوں راولکے میں مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری مدثر وڑائچ کے ڈیرہ پر اہل علاقہ کا گرینڈ اکٹھ ہوا ، اس موقع پر گائوں کے پانچ سو سے زائد خاندانوں نے چوہدری مدثر وڑائچ کی قیادت میں چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ، چوہدری مدثر وڑائچ نے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں بھی گائوں روالکے کے رہائشی افراد نے چوہدری مونس الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا تھا اس الیکشن میں بھی چوہدری برادران کو راولکے سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ، چوہدری مونس الٰہی نے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری مدثر وڑائچ جیسے نظریاتی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں ان کی کاوشیں سے حلقہ پی پی 110میں مسلم لیگ ق مضبوط ہوئی ہے ، بھرپور حمایت پر ہم ان کے مشکور ہیں ، اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ پی پی 110اور گائوں راولکے کے تمام مسائل حل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پچھلے الیکشن میں ہم نے برسر اقتدار پارٹی کو چھوڑکر ق لیگ کی حمایت کی تھی:ناراض مبشر
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق سے امن گروپ کے سینکڑوں ورکرز اور سیکٹڑ نمبر3سرگودھا روڈ حضرات ناراض مبشر موٹرز پر چوہدری زاہد کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں یہ موقف ا ختیار کیا گیا کہ پچھلے الیکشن میں ہم نے برسر اقتدار پارٹی کو چھوڑکر ق لیگ کی حمایت کی تھی اور ہمیشہ ساتھ نبھانے کا عہد بھی کیا تھا علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے جاریاپنے مکمل کرنے پرکیاتھا محلہ وڑائچ پور نزد شاہین چوک کی عوام چوہدری اکرام آف ناروالی کی قیادت میں مبشر فورم پر اکٹھے ہوکر آئے اور چوہدری برادران کے پاس امن گروپ کے وفد کو بھیجا جنہوں نے میاں عمران مسعود ‘ہارون مسعود اور پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مسلسل تین بار ملاقات کی اور جلسے کیلئے ٹائم نہ دینے پر تمام ورکرز دلبرداشتہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلہ فیصلہ ایک دودن میں اجلاس بلا کر کیا جائے گا اس اجلاس میں چوہدری زاہدمحمو دترابی میں چوہدری محمداکرم آف ناروالی ‘فارو حسین فاروقی ‘محمدافضل ‘قیصر عباس ‘امیر حسین مصطفی ”خرم آٹوز ‘مرزا ارشد ‘محسن ‘نذیر جہانا چائے والہ کباڑ خانہ یونین کی طرف سے ہستی خان ‘ثناء اللہ ذوالفقار علی ‘عابد بٹ ‘رمضان علی ‘اکرام گجراتی چنگ چی یونین ریلوے روڈ اور ارشاد بھٹی کے ہمراہ سینکڑوں کی تعداد میں افرادنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری برادران کے ضلع گجرات میں ترقیاتی کام ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں:ذوالفقار فاروقی
گجرات (جی پی آئی)اہل حدیث یوتھ فورس ضلع گجرات حلقہ این اے 104پی پی 109میں چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری شفاعت حسین کو کامیاب کروانے کیلئے دن رات کوشش ہے چوہدری برادران کے ضلع گجرات میں ترقیاتی کام ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں انشاء اللہ گیارہ مئی کا دن فتح کا دن ہوگا ‘ضلع گجرات میں سب سے بہترین تحفہ گجرات یونیورسٹی کی صورت میں دیا دوسرے اضلاع سے طالب علم یہاں پڑھنے کیلئے آتے ہیں ان خیالات کااظہار ذوالفقار فاروقی صدراہل حدیث یوتھ فورس گجرات نے سوہل کلاں اور جلالپورجٹاں اور دھول چوپالہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری قاری رانا سرفراز بھی موجو دتھے اور اہلحدیث فورس کے تحصیل صدر ثاقب اعجاز بٹ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکی مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام میں ہے :چوہدری بشیر احمد
گجرات ( جی پی آئی)ملکی مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام میں ہے سیاسی ومذہبی جماعتیں اسلام سے پہلو تہی کرکے کامیاب نہیں ہوسکے ان خیالات کااظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث گجرات شہر کے امیر چوہدری بشیر احمد اور سٹی ناظم گجرات مولانا محمد یحییٰ واہلہ نے گزشتہ روز جماعتی وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ قومی وملکی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے سیاستدان ملک وقوم سے سنجیدہ نہیں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریفک کے مختلف حادثات اور دیگر واقعات میں اٹھارہ افراد شدید زخمی ہوگئے
گجرات (جی پی آئی)ٹریفک کے مختلف حادثات اور دیگر واقعات میں اٹھارہ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی انتخابات میں کامیابی آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے:چوہدری مبشر حسین
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کی انتخابات میں کامیابی آسمانوں پر لکھی جا چکی ہے ان خیالا ت کا اظہار امیدوارحلقہ این اے 105چوہدری مبشر حسین نے یوسی 59محلہ شاہ حسین میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا عمران خان ‘آصف زرداری اور ان کے اتحادی مسلم لیگ ن کو شکست دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوچکے ہیں مگر قوم ان نام نہاد اتحادیوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے شکست دے انہوں نے کہاکہ ن لیگ تنہا الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اور ہمارے خلاف کوئی قوتیں اکٹھی ہوچکی ہیں جن کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیاتھا اورآئندہ بھی کرینگے انہوں نے کہاکہ 11مئی کو مسلم لیگ ن او رپاکستان کی فتح کا دن ہے کیونکہ میاں نواز شریف عوام کے دکھوں اور تکالیت کو سمھتے ہیں اور اقتدار میں آکر ن لیگ پاکستان کو اییشین ٹائیگر بنا دینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی خدمت کا مشن لیکر سیاست کے میدان میں نکلا ہوں:چوہدری وقار نادر جوڑا
گجرات ( جی پی آئی)عوامی خدمت کا مشن لیکر سیاست کے میدان میں نکلا ہوں ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار برائے حلقہ پی پی 111گجرات سابق چیئر مین بلدیہ خاموش اکثریت کے ترجمان کے چوہدری وقار نادر جوڑا نے یوسی 50میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا ہے 11مئی میری کامیابی کا دن ہے عوام آزمائے ہوئے سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں اپنے حلقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کے آرائیں برادری زاہد حسین سلیمی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی:چوہدری جمشید اقبال
گجرات(جی پی آئی) گجرات کے ممتاز صنعتکار چوہدری جمشید اقبال آف شان ہائوس نے کہا ہے کہ گجرات کے آرائیں برادری زاہد حسین سلیمی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی ۔ گجرات میں 40 ہزار سے زائد آرائیں برادری کا ووٹ ہے ۔ اور گجرات کے تمام آرائیں برادری کے افراد نوجوان ، زاہد حسین سلیمی امید وار حلقہ پی پی 111 کو ووٹ دیں کیونکہ ہمارے قبیلے سے زاہد حسین سلیمی کو پیپلز پارٹی کی طرف سے ٹکٹ ملا ہے ۔ جو کہ ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہم مکمل طور پر زاہد حسین سلیمی کو کامیاب کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کو ضلع بھر سے ق لیگ کلین سویپ کریگی :مرزا مدثر بیگ
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گجرات کے نائب صدر مرزا مدثر بیگ نے کہا ہے کہ 11 مئی کو ضلع بھر سے ق لیگ کلین سویپ کریگی ۔ اور حلقہ این اے 105 سے امید وار چوہدری پرویز الٰہی پی پی 111 سے میاں عمران مسعود اور پی پی 110 سے چوہدری مونس الٰہی ریکارڈ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرینگے ۔ اہل گجرات کی شان اور گجرات کی آن کیلئے چوہدری برادران کے ساتھ ہیں ۔ 11 مئی کا سورج چوہدری پرویز الٰہی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہو گا ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے یونیورسٹی آف گجرات بنا کر اہل گجرات پر بڑا احسان کیا ہے ۔ اور ہماری آنیوالی نسلیں بھی یونیورسٹی آف گجرات سے استفادہ حاصل کرینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری سلیم سرور جوڑا کی کامیابی یقینی ہو چکی ہے :مہر عبدالرزاق ، مہر سلطان
گجرات(جی پی آئی)ڈھکی بازار کی ممتاز شخصیت مہر عبدالرزاق ، مہر سلطان ، مہر محمد یاسین ، مہر محمد یونس ، مہر سردار ، مہر خالد ، مہر عاطف ، مہر کاشف ، مہر طارق ، مہر عارف ،حاجی محمد بشیر ، مہر اشفاق نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چوہدری سلیم سرور جوڑا کی کامیابی یقینی ہو چکی ہے ۔ انکے مخالفین کو منہ کی کھانا پڑیگی ۔چوہدری سلیم سرورجوڑا ، جوڑا خاندان میں ایک ہیرا ہیں اور انکے مخالف امید واروں کو چاہیے کہ انکے حق میں دستبردار ہو جائیں۔ گجرات کے لوگ انہیں صوبائی اسمبلی کا ممبر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ 11 مئی کو حلقہ پی پی 111 کے عوام چوہدری سلیم سرور جوڑا کو کامیاب کروا کے مرحوم چودہری سرور جوڑا کی یاد تازہ کرینگے ۔ ہمیں امید ہے کہ چوہدری سلیم سرور جوڑا کامیابی کے بعد اہل گجرات کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ۔ کیونکہ انہیں غریب لوگوں کے درد کا علم ہے اور یہ درد دل رکھنے والے شخصیت ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی گجرات سمیت پورے ملک میں تبدیلی کا انقلاب کا دن ہے:چوہدری پرویز اقبال
گجرات(جی پی آئی)ممتاز صنعتکار چیف ایگزیکٹو چوہدری پرویز اقبال آف پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری نے کہا ہے کہ 11 مئی گجرات سمیت پورے ملک میں تبدیلی کا انقلاب کا دن ہے، اور اہل گجرات پاکستان تحریک انصاف کے امید وار برائے حلقہ این اے 105 الحاج افضل گوندل ، امید وار حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا ، امید وار حلقہ پی پی 110 چوہدری افتخار احمد سماں ، کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرائینگے ۔ عوام دہشت گردی بیروزگاری ، بد امنی سے تنگ آ چکے ہیں ۔ اور وہ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم نے پانچ سالہ دور میں گجرا ت سے اسلحہ ‘تھانہ کچہری اورپٹواری کلچر کیلئے بھرپوراقدامات کئے ہیں :چوہدری احمد مختار
گجرات ( جی پی آئی)سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار نے گزشتہ روزگجرات میں ایک انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پانچ سالہ دور میں گجرا ت سے اسلحہ ‘تھانہ کچہری اورپٹواری کلچر کیلئے بھرپوراقدامات کئے ہیں میرے دور میں شہریوں کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کیا گیا مگر چوہدری برادران نے گجرات میں ہمیشہ نہ صرف اسلحہ کلچر کو فروغ دیا بلکہ ان کے دور حکومت میں غریب شہریوں کو زمینوں پر قبضے کء گئے گجرات میں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری احمد مختار نے کہاکہ میں الیکشن میں صرف اپنے حلقے کے عوام کیلئے حصہ لے رہا ہوں اگر میں الیکشن میں حصہ نہ لیتا تو مجھ میں اور مخالفین میںکوئی فرق باقی نہ رہتا ‘انہوں نے مزید کہاکہ چوہدری برادران نے اپنے مفادات کیلئے پیپلزپارٹی کی حکومت کیساتھ اتحا دکیا ‘اب ان کے مقاصد اور مفادات پورے ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائونگا انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دور وزارت میں بڑی حد تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیا تھا اگر مجھے کچھ عرصہ اور مل جاتا تو لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیدوار حلقہ پی پی 111محمد انورشیخ نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو مفاد پرست ٹولے کا یوم حسابہوگا
گجرات( جی پی آئی )امیدوار حلقہ پی پی 111محمد انورشیخ نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو مفاد پرست ٹولے کا یوم حسابہوگا انشاء اللہ جیت استری کی ہوگی کیونکہ استری ہر گھر کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوسی 45میں مختار ارشد کی رہائشگاہ پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ فرسودہ نظام کے خاتمہ کیلئے میدان میں آئے ہیں انشاء اللہ موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے دم لینگے انہوں نے کہاکہ پچھلے پانچ سالوں میں جس طرح حکمرانوں نے عوام کا استحصال کیا ہے اب عوام کے پاس وقت ہے کہ وہ بھی ان جاگیرداروں لیٹروں اور سرمایہ دارو ں کا ووٹ کے ذریعے احتساب کریں انور شیخ نے کہاکہ یونین کونسل45سے مختلف برادریوں کے سرکردہ شحصیات نے مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر مختار ارشد دنے کہاکہ انشاء اللہ گیارہ مئی کو اپنے علاقہ سے انور شیخ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے کیونکہ ملک میں اس وقت تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے پرانے پاپیوں کو منتخب کرنیکی بجائے اب پڑھی لکھی قیادت اور نئے چہروں کا انتخاب کرنا ہے جس سے ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسیحی برادری کے رہنمائوں نے حلقہ پی پی 111میں چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کر دیا
گجرات (جی پی آئی) مسیحی برادری کے رہنمائوں نے حلقہ پی پی 111میں چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کر دیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مسیحی برادری کا ایک بڑا اکٹھ ہوا جس میں برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی اکٹھ میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 111چوہدری سلیم سرور جوڑا اور عرفان سلیم بٹ نے شرکت کی برادری نے ان کا فقید المثال استقبال کیا اس موقع پر ارشد بھٹی سابق کونسلر، محسن مسیح سابق کونسلر، عمانوائیل مسیح کونسلر، عمانوئیں ڈھونڈا سابق کونسلر، خالد منہاس سابق کونسلر، پرویز اختر ٹانڈیا سابق کونسلر، پادری ولیم جان، پادری سرفراز بھٹی، پادری خرم نواب، پادری آفتاب گل، یعقوب گل عرف بھوبہ سمیت کثیر تعداد میں مسیحی برادری نے حمایت کا یقین دلایا چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کونسلر اور پادری صاحبان اور دیگر رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برسر اقتدار آکر اقلیتوں کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے کیونکہ پاکستان میں ہم سب برابر کے شہری ہیں اور اقلیتی برادری کی قیام پاکستان کے موقع پر قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا گیارہ مئی کو انشاء اللہ نئے پاکستان کا آغاز ہو گا اور نئے پاکستان میں خوشحالی امن اور ترقی کا دور ہو گا کیونکہ ملک کو مضبوط بنانے کیلئے قائد عمران خان آخری امید کی کرن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری برادران گجرات کی عزت کا سوال لے کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں:چوہدری مبشر حسین
گجرات ( جی پی آئی) سیٹھ صابر حسین، سیٹھ عابد حسین کی رہائشگاہ شاہ جہانگیر روڈ پر ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے این اے 105سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری مبشر حسین نے کہا کہ چوہدری برادران گجرات کی عزت کا سوال لے کر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ یہ خود لاہور میں رہتے ہیں عیدالفطر ، عید الضحیٰ پر وہ گجرات تشریف لاتے ہیں یہاں الیکشن کے دنوں میں گجرات آتے ہیں گجرات کے رہنے والے ہم ہیں اور گجرات سے الیکشن میں اور حاجی عمران ظفر جیتیں گے عوام کو ابھی تک قبضہ مافیا، رجسٹری مافیا، اسلحہ کلچر نہیں بھولے۔ حاجی عمران ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سابقہ پانچ سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے نواز شریف میڈیکل کا قیام واٹر سپلائی پارکنگ پلازہ سستا ماڈل بازار بنوئے ہماری پنجاب حکومت نے میرٹ پالیسی اپنا کر 80ہزار ایجوکیٹرز بھرتی کئے اسلحہ کلچر قبضہ مافیا کا خاتمہ کروایا۔ جاوید بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام پاکستان میں ترقی کا دور دیکھنا چاہتے ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کروانا چاہتے ہیں پڑھے لکھے طالب علم کو نوکری دلوانا چاہتے ہیں ۔ صنعت کا پیشہ چلانا چاہتے ہیں کسان کو سستی بجلی دینا چاہتے ہیں تو گیارہ مئی کو شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کو کامیاب کروائیں اس وقت ایک ہی محب وطن لیڈر ہے جو ملک کو تباہی سے بچا سکتا ہے اس کا نام ہے میاں محمد نواز شریف ہم دونوں سیٹ 105اور پی پی 111جیت کر اپنے قائد دیں گے گجرات مسلم لیگ ن کا گڑھ ثابت کریں گے اس سے پہلے سیٹھ عابد حسین میر نے چوہدری مبشر حسین، حاجی عمران ظفر ، جاوید بٹ کو جلسہ گاہ پہنچنے پر پھولوں اور ہاروں سے استقبال کیا کارکن سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے جلسہ سے ثناء اللہ بٹ ، شفیق الرحمن بٹ، سہیل عابد بٹ نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبدالجبار بالی کی (ق) لیگ میں شمولیت کے بعد عرفان سلیم بٹ کو پاکستان تحریک انصاف کا صدر نامزد کر دیا گیا
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف تحصیل گجرات کے صدر عبدالجبار بالی کی (ق) لیگ میں شمولیت کے بعد عرفان سلیم بٹ کو پاکستان تحریک انصاف کا صدر نامزد کر دیا گیا ، عرفان سلیم بٹ نے اپنی نامزدگی کے بعد کہا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابات سے قبل ہی کہہ دیا تھا جنہوں نے پارٹی چینج کرنی ہے وہ پہلے چلے جائیں جو لوگ ٹکٹوں کے حصول کیلئے پارٹی میں آئے تھے چلے گئے وہ نظریاتی نہیں مفاد پرست ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں نظریاتی لوگ ہیں جو نیا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں قبل از عرفان سلیم بٹ نے یوسی 56پانی والی ٹینکی ، مرغزار کالونی ، بغداد کالونی، محلہ سردار پورہ، یوسی 52چاہ بیری والا میں چوہدری سلیم سرور جوڑا امیدوار حلقہ پی پی 111کی انتخابی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے تبدیلی لانا ہوگی ہم کب تک برادریوں کی سیاست میں الجھے رہیں گے ہمیں اس ملک کے لئے سوچنا ہو گا اور شخصیات کی سیاست سے باہر نکل کر ملک کو سنوارنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ایسے جیالے جو مرنے کے بعد پیپلز پارٹی کے پرچم سمیت دفن ہونے کی سوچ رکھتے تھے آج وہ تبدیلی کے لئے پاکستان تحریک انصاف میں آچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان 8مئی کو گجرات جی ٹی ایس چوک میں تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے
گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان 8مئی کو گجرات جی ٹی ایس چوک میں تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے اس سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کی طرف سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو سی 59 کی ممتاز شخصیت امجد جاوید نے برادری سمیت چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کر دیا
گجرات(جی پی آئی)یو سی 59 محلہ محلہ حیات النبی کی ممتاز شخصیت امجد جاوید نے اپنی برادری اور بھائیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 111 کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ یہ اعلان انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر چوہدری سلیم سرور جوڑا سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر چوہدری یار محمد جوڑا ، بیدار بخت گوشی انکے ہمراہ تھے ۔ جبکہ ناصر جاوید انصر جاوید ، عمر بٹ ، عرفان بٹ ، عمران جاوید ، عثمان جاوید ، بلال بٹ اور دیگر نے چو ہدری سلیم سرور جوڑا کو کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو سی 53 کی ممتاز شخصیات نے الحاج محمد افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کر دیا
گجرات(جی پی آئی)یو سی 53 کی ممتاز شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی این اے 105 الحاج محمد افضل گوندل اور پی پی 111امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔ شمولیت کی تقریب چاہ بیری والامیں ہوئی ۔ حمایت کرنیوالوں میں سابق کونسلر میاں محمد یاسین، گلزار پہلوان ، منیر بٹ ، ریاض احمد انصاری ، محمد قاسم انصاری ، نعیم سلیم ، ندیم بٹ ، ببو خان ، اسد جاوید ، چوہدری منیر احمد ، محمد اشرف کھوکھر ، قذافی مہر ، سید ظہور شاہ ، محمد احمد ، عیزاراحمد ، حافظ فاروق ، اقبال ڈار ، صدیق انصاری ، محمد فاروق انصاری ، محمد قاسم انصاری ، محمد جاوید بھٹی ، عمران سلیم ، انجم امجد ، مہر عدنان ، خالد پہلوان ، فدا حسین ، ذیشان ، محمد عالم بھٹی ، قمر احمد ، آفتاب بٹ ، محمد نعیم ، راجہ اعجاز ، راجہ بابر ، مستری شفیق ، اسد انصاری ، ذیشان سہیل ، حسن بٹ ، فرحان سہیل ، حاجی اعجاز احمد ، حاجی قمر مغل ، تنویر اکرم ، مرزا فرحان فاروق اور دیگر سینکڑوں معززین علاقہ موجود تھے ۔ اس موقع پر سابق کونسلر میاں محمد یاسین نے کہا کہ آج ہماری پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی تقریب ہے جبکہ بڑے جلسہ کا اہتمام آئندہ چند دنوں میں کیا جائیگا ۔ اور یو سی 53 میں پاکستان تحریک انصاف کی پاور شو کی جائیگی ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے گجرات میں الحاج افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا کو ٹکٹ میرٹ پر دیا ہے اور گجرات کے عوام انکے ساتھ ہیں ۔ اور 11مئی کو انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔ قبل ازیں الحاج افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا جب چاہ بیری والا میں پہنچے تو انکا نوجوانوں اور علاقہ کے عوام نے پرپتاک استقبال کیا اور گل پاشی کی ۔ اور دونوں راہنمائوں کو پھولوں کے ہاروں میں لاد دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیدوار حلقہ این اے105 چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ ، امیدوار حلقہ پی پی 111ڈاکٹر طارق سلیم نے ریلوے روڈ کادورہ کیا
گجرات(جی پی آئی)امیدوار حلقہ این اے۔ 105 چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ ، امیدوار حلقہ پی پی 111ڈاکٹر طارق سلیم نے ریلوے روڈ کادورہ کیا ۔ شٹر ٹو شڑر ملاقاتیں کیں ۔تاجر برادری نے جماعت اسلامی کے امیدواروں کا پرجوش استقبال کیا ۔پھولوں کی پتیاں نچھاوڑ کیں ۔ سید الطاف الرحمن، انصر القادری ، شیخ بشیر اور شیخ فضل باری اور دیگر رہنمائوں نے چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر طارق سلیم کا ریلوے روڈ آمد اور فرداً فرداً ملاقات کرنے پر شکر ادا کیا ۔ تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کہا کہ پورے ملک میں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے امیدواروں پر نہ کوئی اعتراض ہوا ،نہ وہ بینک ڈیفالٹرنکلے اورنہ ہی انہوں نے قرضے معاف کرائے ۔ انہوں نے کہا گذشتہ پانچ سالوں میں جو زخم اور چرکے قوم کو لگے ہیں وہ ایک ایک فرد کو یاد ہیں سوائے ان ضمیر فروشوں کے جنہوں نے اپنا ضمیر مختلف سیاسی ڈیروں پر بیچ رکھا ہے۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ قوم کو لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے، غربت اور مہنگائی دینے والے حکمران ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہینڈ بلز گرا کر زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں۔ دوسری طرف زرداری ٹولہ کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے کے باوجود نیک نامی اور پارسائی کا دعویدار ہے ان سب لٹیروں، چوروں اور بہروپیوں کی اصلیت سے بچہ بچہ واقف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ق ناروے کے مرکزی رہنما چوہدر ی محمد رزاق آف کوٹلہ قاسم کی والدہ کے ختم قل میں ممتاز شخصیات کی شرکت
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق ناروے کے مرکزی رہنما چوہدر ی محمد رزاق آف کوٹلہ قاسم کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں ان کی رسم قل ان کے آبائی گائوں کوٹلہ قاسم میں ادا گئی ختم قل میں سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین،راجہ طارق محمود،سید نور الحسن شاہ،ظہیر اصغر کائرہ،طاہر زمان کائرہ،نصر سکھ چین،سید امداد حسین شاہ،کرنل ہارون ،ڈاکٹر نوید،ڈاکٹر شمشاد، چوہدری گل نواز ناروے ،چوہدری محسن نواز ناروے،اسلم وسن برمنگھم،ارشاد احمد صراف،ڈاکٹر فاروق،چوہدری فاروق پسوال ناروے،میجر ہارون بشیر کیانی،چوہدری ظہیر احمد ناروے،چوہدری صدیق دھکڑ ناروے،شیخ نسیم خالد پٹرولیم،شہباز چوہدری،چوہدری اصغر ،چوہدری اقبال،حاجی سجاد چوہدری،چوہدری رفعت ،چوہدری زاہد،چوہدری رضوان،چوہدری مہندی خان،بشیر طاہر ایڈووکیٹ،مہر منہدی خان،مہر بشیر،مہر کاشف،مہر سعید اقبال،مہر عاطف، مہر زین،مہ شمریز یونان، مہر فرقان یونان،ذوالفقار علی،مہر سلیم ،مہر رشید،حاجی الیاس،حاجی الطاف،چودرہ فلق شیر،ملک ممتاز،ملک صابر جرمنی،ملک ارشد،نعیم ملک طاہر،مہر ندیم،طارق،لیاقت ناروے،مہر حنیف،چوہدری یعقوب،چوہدری ظفر آف کیکہ،چوہدری یعقوب،چوہدری عاصم اسلم کے علاوہ کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ یہ نظریات کی جنگ ہے:چوہدری سلیم سرور جوڑا
گجرات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 111 کے امید وار چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ یہ نظریات کی جنگ ہے ۔ ہم نے اس ملک سے کرپشن ، بد امنی ، بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے اور تعلیم کو عام کرنا ہے ۔ میں زرداری لیگ کے ایک پیسے کا بھی روادار نہیں ہوں ۔ اور نہ ہی کبھی میں سیاستدانوں سے ذاتی مفاد حاصل کیا ہے ۔ میرا مقابلہ کرپشن کرنیوالوں لیٹروں ، غاصبوں سے ہے ۔ یو سی 55،49،51اور یو سی 53 میں کارنر میٹنگوں کو جلسوں کا روپ دھارتے ہوئے یہ محسوس کر رہا ہوں کہ اہل گجرات اتنا پیار دے رہے ہیں ۔ انکا قرض کیسے اتارونگا ۔انشاء اللہ تعالیٰ11 مئی کو کامیابی کے بعد میں اپنے والد مرحوم چوہدری سرور جوڑا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اتنی زیادہ عوام کی خدمت کرونگا کہ وہ یاد رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے چاہ بیری والا میں سابق کونسلر میاں محمد یاسین ، ریاض انصاری ، نعیم سلیم ، محمد قاسم انصاری اور انکے سینکڑوں ساتھیوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر الحاج افضل گوندل ، عرفان سلیم بٹ ، مہر آصف سلیمی ، تنویر گل ، چوہدر ی یار محمد جوڑا ، ثاقب بٹ ، احسان گوندل ، منیر انصاری ، محمد قاسم انصاری ، حافظ محمد فاروق نے بھی خطاب کیا ۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ نوکریاں فروخت کرنیوالے اور کرپشن کو فروغ دینے والوں میں اس بار عوام بری طرح مسترد کر دینگے ۔ انہوںنے کہا کہ گجرات کے عوام 11 مئی کو ایک بہادر ، ایمانیدار لیڈر عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے بلے پر مہر لگائیں اور دیکھیں کے 11 مئی کے بعد ملک میں کس طرح تبدیلی آتی ہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمام قومی اداروں کا وقار بلند ہو گا ۔ عوامی مسائل حل ہونگے ، تعلیم معیار میں اضافہ ہو گا ۔ اور عوام کو انکی دہلیز پر انصاف مہیا ہو گا ۔ بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا ۔ الحاج محمد افضل گوندل نے کہا کہ عوام پاکستان کی مٹی کیلئے کام کریں اور حلال کی روٹی کمانے کو ترجیح دیں ۔ ہم نے ملکر اس ملک کو چلانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے مقابلے میں ایلیٹ کلاس کے لیڈر ہیں ۔ مجھے اللہ تعالیٰ نے بڑا نوازا ہے ۔انہوں نے کہا کہ باری باری حکومت کرنے والی جماعتوں کو عوام 11مئی کو مسترد کر دینگے ۔ کیونکہ انہیں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو کچھ نہیں دیا ۔ بلکہ انہیں نے ملکر اس ملک کو دیوالیہ نکال دیا ہے ۔عوام ایک چھوٹے گوشت کی پلیٹ پر انکو ووٹ نہ دیں۔پاکستان جنت کا ٹکڑا ہے ، اور اسکو سنوارنے کیلئے 11مئی کو بلے پر مہر لگائیں ۔ ثاقب بٹ نے کہا کہ چاہ بیری والا میں 52,53 کو پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ بنا دینگے ۔میاں محمد یاسین سابق کونسلر نے کہا کہ الحاج افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا کرپشن سے پاک شخصیات ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو سی 49 پڈھے میں الحاج افضل گوندل اور چوہدری سلیم سرور جوڑا نے انتخابی دفتر کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا
گجرات(جی پی آئی)یو سی 49 پڈھے میں پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 105 الحاج افضل گوندل اور امید وار حلقہ پی پی 111 چوہدری سلیم سرور جوڑا نے انتخابی دفتر کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا ۔ اس موقع پر چوہدری افضان گوندل ، چوہدری سعید پڈا ، چوہدری افضال ، چوہدری سعید الرحمن ، چوہدری علی رضا ، حمزہ سعید ، چوہدری ظہیر اکرم نے شاندار استقبال کیا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔ چوہدری افضان گوندل المعروف جانی گوندل ، نے کہا کہ یو سی 49 میں پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد ڈال دی گئی ہے اور یہ انتخابات میںPTI کا گڑھ ثابت ہو گا ۔ قبل ازیں چوہدری سلیم سرور جوڑا اور الحاج افضل گوندل ، عرفان سلیم بٹ ، چوہدری سعید الرحمن کو بگی میں سوار کر کے جلسہ گاہ میں لایا گیا ۔